پیروڈی:لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں

عاطف ملک

محفلین
مجھے لگتا ہے آج شاعروں کیلیے اچھا دن نہیں ہے کہ میری مشقِ سخن کے چکر میں ان کی شاعری "تختہِ مشق" بنی ہوئی ہے۔
تمام محفلین کی خدمت میں اصلاحی اور تنقیدی رائے کی امید کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔

بہادر شاہ ظفر کی روح سے معذرت کے ساتھ:



"لگتا نہیں ہے جی مرا اجڑے دیار میں"
شاید سکون پا سکوں بیوی کی مار میں

گردہ نہ بیچ پایا آئی فون کے لیے
کہتا تھا جاں بھی اپنی لٹا دوں گا پیار میں

میں ڈھونڈتا ہوں Jane کو اب "کائنات" میں
وہ ڈھونڈتی ہے Sam کو اپنے "وقار" میں

ہم کو دکھائی دے گئی ہلکی سی اک جھلک
ہیروشِما دھماکے کی تیرے ڈکار میں

"عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن"
دو کٹ گئے زکام میں اور دو بخار میں

لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں

اے مچھرو! ڈنر تو کہیں اور جا کرو
اب خون کچھ بچا ہی نہیں مجھ بیمار میں

ہے ذکرِ یارِ عین میں دل کا وہ اطمینان
تم ڈھونڈتے ہو جس کو رباب و ستار میں
 
آخری تدوین:
واہ بہت خوب
گردہ نہ بیچ پایا آئی فون کے لیے
کہتا تھا جاں بھی اپنی لٹا دوں گا پیار میں

"عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن"
دو کٹ گئے زکام میں اور دو بخار میں

لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں

اے مچھرو! ڈنر تو کہیں اور جا کرو
اب خون کچھ بچا ہی نہیں مجھ بیمار میں
 

یوسف سلطان

محفلین
"عمرِ دراز مانگ کے لائے تھے چار دن"
دو کٹ گئے زکام میں اور دو بخار میں

لٹکا تھا خودکشی کیلیے پھر بھی بچ گیا
ترسیل برقی رو کی معطل تھی تار میں

اے مچھرو! ڈنر تو کہیں اور جا کرو
اب خون کچھ بچا ہی نہیں مجھ بیمار میں
بہت خوب (y)
 

عاطف ملک

محفلین
اللہ خیر کرے اور ہر شاعر کے کلام کے حصے بخیے ہونے سے بچائے۔ عاطف بھائی ناشتہ کیا کیا تھا آج۔
داد کیلیے بہت شکریہ :)
ناشتے والے سوال کا جواب میرے محترم دوست آپ کو دے ہی چکے ہیں۔
جی راحیل بھائی کی غزل کا
جزاک اللہ۔۔۔۔۔جس کے آپ جیسے بھائی ہوں اس کو دنیا کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے۔
بہت بہت شکریہ تابش بھائی!
نوازش!
بہت اعلیٰ۔ بہت نکھار آتا جا رہا ہے۔ لگے رہیے اور دوسروں کی شاعری پر مشقِ ستم جاری رکھیے۔ :)
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔ویسے کافی ہو گئی مشقِ ستم :)
دعاؤں کا طلبگار ہوں اور تعریف کیلیے ممنون
شاندار بھائی جی ۔پرمزاح
بہت شکریہ عدنان بھائی!
بہت نوازش!
تمام احباب کا شکریہ۔
آپ کی تعریف ہی مزید محنت کی تحریک دیتی ہے۔
دعاؤں میں یاد رکھیے۔
 

عاطف ملک

محفلین
اچھی ہے ماشاءاللہ
اس کو دیکھیں
بیمار کو بمار کر دینا درست نہیں
ڈکار بھی میرے خیال میں مؤنث ہے
باقی تو مزے دار ہے ہی
سر بیمار کو بمار کرنا واقعی میں درست نہیں۔اور اس کا احساس بھی تھا لیکن تب وہی مصرع ذہن میں تھا۔
اب انشا اللہ تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ کے "مزے دار" کہنے سے بہت ہمت بندھی ہے۔
انشااللہ آئندہ اس سے بہتر اشعار کہنے کی کوشش کروں گا۔
آپ کی شفقت اور رہنمائی درکار ہوتی ہے،اور رہے گی۔
سلامت رہیں۔
ہماری صلاح

مچھر تجھے قسم ہے کہیں اور جائیو!
اب خون کچھ بچا ہی نہیں تیرے یار میں​
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔آپ نے اس میں شاعر کی "مچھر" سے یاری لگوا دی ہے سر؟؟؟
اگر میں صحیح سمجھا ہوں تو!
باقی صلاح تو آپ کی ہمیشہ کی طرح زبردست ہے :)
بہت مشکور ہوں کہ آپ نے اس قابل سمجھا۔
 

عاطف ملک

محفلین
خلیل میاں کی صلاح بھی زبردست ہے
سر!
جناب خلیل الرحمٰن صاحب کی صلاح واقعی بہت اچھی ہے لیکن ان اشعار کو بھی دیکھ لیجیے۔
کیا یہ اس شعر کا متبادل ہو سکتے ہیں؟

اے مچھرو! لگے تمہیں میری یہ بد دعا
جوہڑ پہ تم کو بیوی ملے انتظار میں
آئے نہ راس تم کو مرا خون چوسنا
ٹیکے لگیں تمہیں بھی تمہارے دیار میں
 
Top