پولیو ویکسین ۔۔۔ پولیو ٹیم پر فائرنگ ، خواتین ورکر سمیت چارافراد جان بحق

پردیسی

محفلین
کراچی دہشت گردی جاری ‘ پولیو ٹیم پر فائرنگ ، خواتین ورکر سمیت چارافراد جان بحق
کراچی‘(اردو ویب نیوز)کراچی کے علاقے لانڈھی اور اورنگی میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی تین خواتین ورکروں سمیت چار افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا کر انہیں قتل کردیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آدھے گھنٹے کے اندر انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر فائرنگ کرکے تین لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا۔یہ واقعہ گلشن بونیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں دہشت گرد موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کرکے دولیڈی ہیلتھ ورکرز فہمیدہ اور مدیحہ کو قتل کردیا۔مکمل خبر پڑھیں
 
قیصرانی

لائبریرین
اور فوج کے ایک ہاتھ میں چھتر ہوں اور دوسرے میں رائفل۔ سارے دہشت گردوں کی چھترول کرے پہلے اور پھر گولی مار دے
 
پردیسی

محفلین
اور فوج کے ایک ہاتھ میں چھتر ہوں اور دوسرے میں رائفل۔ سارے دہشت گردوں کی چھترول کرے پہلے اور پھر گولی مار دے

قیصرانی بھائی۔۔۔ ان بیچاری خواتین کا کیا قصور جو روزی روٹی کے چکر میں اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی۔۔۔ ان بیچاری خواتین کا کیا قصور جو روزی روٹی کے چکر میں اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں۔
متفق۔ ہر بے گناہ کی جان قیمتی ہے اور بالخصوص وہ خواتین جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کے بچوں کو معذوری سے بچانے نکلی تھیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
 
فلک شیر

محفلین
قیصرانی ............بھائی جان اگر یہ دہشت گرد خود حکومت کے ایوانوں میں بیٹھے ہوں........قاتل بھی خود ہوں اور منصف بھی خود......فوج کو بلانے یا نہ بلانے کا آئینی اختیار بھی اگر اُنہیں کے پاس ہو .......تو ..............:mad:
 
ان کے لئے پھر وہ گانا لکھا گیا ہے جو میں یہاں بوجہ شئیر نہیں کر سکتا
 
نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت ہی افسوسناک و المناک خبر ہے ۔
جانے کب ہوں گے کم پیارے پاکستان کے غم
دہشتگردوں کے ہاتھوں لاتعداد بے گناہ لوگوں کے مارے جانے کی خبر آتی ہے ۔
مگر آج تک کسی دہشت گرد کے سرعام پھانسی پہ لٹکانے کی خبر نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ہمارے علاقے میں بھی کل آئی ڈی او والوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔ ڈرائیور کے بازو میں گولیاں لگی تھیں لیکن بیچارا زخمی حالت میں بھی گاڑی کو بھگانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ گاڑی میں خواتین ورکرز بھی تھیں۔

نبیل بھائی! ابن سعید بھائی! محفل میں ایک "افسوسناک" بٹن کی بھی ضرورت محسوس ہو رہا ہے۔
 
arifkarim

معطل
پولیو ویکسین نے پوری دنیا سے پولیو وائرس کا خاتمہ کر دیا سوائے چار ممالک کے:
پاکستان، افغانستان، بھارت اور نائجیریا۔ ان چاروں میں ایک چیز مشترک ہے۔ میں نام نہیں لوں گا۔ سمجھنے والے خود سمجھدار ہیں۔ :callme:
 
Top