کاشفی

محفلین
پنجاب اور سندھ میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ
194082_55621816.jpg

پنجاب اورسندھ میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خوشاب، گوجرہ، ننکانہ صاحب اور جامشورو میں کمسن بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

خوشاب میں سات سالہ بچی کو نامعلوم افراد نے زیاتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ قائدآباد کے نواحی علاقے بندیال شمالی میں سات سالہ طالبہ صبح سکول گئی لیکن چھٹی کے بعد واپس گھر نہ آئی۔ بچی کی لاش کھیتوں میں پڑی ملی۔ بچی کو گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ لیڈی ڈاکٹر کے مطابق قتل کرنے سے قبل بچی کے ساتھ زیاتی بھی کی گئی۔ گوجرہ کے نواحی گاؤں میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جانے والی دس سالہ بچی سےنوجوان نے زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شاد باغ کالونی ننکانہ صاحب کی تیرہ سالہ ساتویں کلاس کی طالبہ گھر سے کتاب لینے نکلی تھی جسے ملزم صدیق زبردستی قصبہ واربرٹن کے ایک گھر میں لے گیا جہاں بچی کو نشہ آور مشروب پلا کر اس سے زیادتی کی۔ بچی کو مخدوش حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جامشورو کی غوثیہ کالونی میں کوٹری کی چار سالہ بچی سے وقاص آرائیں نے زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے والد اعظم آرائیں کو گرفتار کر کے بچی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
کراچی،لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار،خواتین نے چپلوں سے دھنائی کر ڈالی
194139_33025026.jpg

کراچی (دنیا نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں لڑکی سے مبینہ زیادتی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،تھانے میں مشتعل خواتین نے ملزم کی چپلوں سے تواضع کر دی۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر11 ایل بلاک میں ملزم اشرف ایک چھ سالہ بچی کو ایک ڈسپنسری کی چھت پر لے گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، ایس پی ویسٹ چوہدری اسد کے مطابق بچی اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک سے ملی۔ بچی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس چھاپہ مار کر ملزم اشرف کو تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے ڈی اے میں چپراسی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس ملزم کے تھانے لے کرآئی تو وہاں علاقے کی خواتین کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی اور غصے میں مشتعل خواتین ملزم کی چپلوں سے پٹائی کی۔ پولیس نے ملزم کو ان خواتین بچا کر تھانے میں دوسری جگہ منتقل کر دیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے 20 ہزار روپے نقد انعام اور سناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
 
Top