پشتو صوتی کلیدی تختہ

فرضی

محفلین
محترم اعجاز اختر صاحب برائے مہربانی ذیل میں میری ترمیم شدہ میپنگ ڈاؤنلوڈ کر کے ونڈوز کے پرگرام میں اسی طرح ترمیم کر لیں۔
میں نے نارمل 'h' کے ساتھ ھمزہ ہ جس کی ویلیو' 6C0' ایڈ کیا ہے اور ھمزہ '621' کو Shift+B پر منتقل کر دیا ہے۔
Shift+L سے لا ہٹا کر پیش '64F' کو ایڈ کیا ہے۔
کچھ ترامیم Alt+Ctrl کے ساتھ بھی کی ہیں برائے مہربانی ان کو بھی ٹھیک کر لیں۔
ایک درخواست اور بھی ہے کہ اگر ہوسکتا ہے تو ونڈوز کی فائل میں ایک input language کا اضافہ بھی کر دیں کیونکہ ونڈوز کے پرانے ایڈیشن میں پشتو کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ اور پشتو انسٹال کرنے کے لیئے input language میں کوئی بھی عربی کا ان پٹ سیلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس سے پشتو کی بورڈ انسٹال ہو تو جاتا ہے اور کام بھی بالکل ٹھیک کرتا ہے لیکن نام عربی کی بورڈ کا آتا ہے اور نئے بندے کو کنفیوژن ہوتی ہے۔ پشتو کا شارٹ فارم 'PA' ہے۔
دوسری بات برائے مہربانی فائل کا نام بجائے "Pashto Sautee" کے Pashto Phonetic کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ کیوں کہ پشتو میں صوتی کا لفظ استعمال نہیں ہوتا۔اس لیئے انگلش کا لفظ زیادہ بہتر ہے۔
نئے ورشن میں کیبورڈ کی تصویریں ضرور شامل کیجیئےگا۔ اور اگر ہوسکے تو انگلش میں نوٹ پیڈ میں اس کی بورڈ کو انسٹال کرنے کا طریقہ بھی بتا دیجیئے گا۔

http://www.4shared.com/file/1755287/3a9db0ac/pashto-phonetic.html
 

فرضی

محفلین
گزشتہ عنوان میں ہم Alt+Ctrl کی بات کر رہے تھے۔ اصل میں میں کیبورڈ کو MS Word میں ٹرائی کرتا رہا تھا اور شاید ورڈ کی اپنی کچھ کمانڈز ہیں الٹ کنٹرول کے لئے اس لئے بات نہیں بن رہی تھی۔ اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، میرے خیال میں آپ AltGr استعمال کرنا چاہ رہے ہیں جوکہ Ctrl+Alt کے متماثل ہے نا کہ Alt+Ctrl کے۔
 

الف عین

لائبریرین
فرضی۔ یہ تبدیلیاں کرنے کا کوئ خاص مقصد؟ یہ محض تمھاری پسند کا ہی معاملہ ہے یا میرے کی بورڈ کی غلطی؟ بہر حال تبدیلیاں انشاءاللہ جلد ہی کر دوں گا۔
ایک بات اور۔ تمھارا نام بھی مجھے دینا ضروری محسوس ہوتا ہے۔ پچھلی بار پوچھنا بھول گیا۔ فرضی نام (دونوؕ معانی میں) دینے کا جی نہیں چاہا۔ اصل نام بتاؤ تو شامل کر دوں۔ آخر میپنگ تو تمھاری ہی ہے۔ تمھارے تعاون کو اکنالیج کرنا بھٰ ضروری ہے میرے خیال میں۔
فی الحال میرا ہی نام ہے۔ کنٹرول پینل میں ایڈ ریموو پروگرام میں پشتو صوتی کی انٹری میں سپورٹ پر کلک کرو تو اس کا لائسینس اور میرا نام دیکھ سکتے ہو۔ وہاں تمھارا نام بھی عوام کو نظر آنا چاہئے۔ دیدۂ بینا ہو تو!!
 

فرضی

محفلین
بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ اصل میں یہ میری ہی پسند ہے آپ کے کیبورڈ میں کوئی کمی نہیں ہے۔
اصل نام تو میرا عبدالحمید ہے لیکن پشتو فورمز پر لوگ مجھے جانان گل کے نام سے جانتے ہیں۔
اردو محفل میں جانان گل نام اردو ٹیسٹ کا نہیں تھا اس لیئے بس فرضی ہی لکھ دیا۔
اگر آپ میرا نام شامل کرنا چاہتے ہیں تو زہے نصیب میری خوش قسمتی ہوگی کہ انٹرنیٹ پر کسی بھی میرے کام کو اکنالج کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہے کہ جانان گل ہی لکھ دیں جو کہ انگلش میں میں JanaanGull کر کے لکھتا ہوں۔
باقی آپ شاید Ctrl+Alt کا ٹھیک کہ رہے ہیں۔ مجھے کافی خجالت ہورہی ہے کی ابھی تک میں Alt+Gr کو سمجھ ہی نہیں سکا کہ ہوتا کیا ہے۔ امید ہی آپ رہنمائی فرمائیں گے۔
 

فرضی

محفلین
اف خدایا! مجھے اب سمجھ آئی کہ AltGr کیا بلا ہے۔ یا شاید ابھی تک نا آئی ہو۔۔ اپنی ناقص عقل پر رہ رہ کر ہنسی آرہی ہے۔
کیا الٹ جی آر دائیں جانب کے صرف ایک آلٹ بٹن دبانے کو کہا جاتا ہے؟
پلیز کنفرم کر دیں۔
 

جیسبادی

محفلین
آپ کا کہا ٹھیک ہے، alt-gr اسی کو کہتے ہیں۔ میرے تختہ پر البتہ دائیں ہاتھ پر start (windows) کلید اس کا کام کرتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
نبیل نے کہا:
فرضی، میرے خیال میں آپ AltGr استعمال کرنا چاہ رہے ہیں جوکہ Ctrl+Alt کے متماثل ہے نا کہ Alt+Ctrl کے۔
یہ بات تو سمجھ میں نہیں آتی نبیل۔ کیا کنٹرول مثبت آلٹ اور آلٹ مثبت کنٹرول میں کوئ فرق ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہے۔ فرضی اور جویریہ دونوں کا نام شامل کیا ہے۔ ٹیسٹ کرنے والوں میں جوجو بھی شامل ہے۔ انسٹال ٹیکسٹ فائل بھی شامل امداد کے لئے۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ استاد محترم ۔ آپ نے اتنی عزت دی ورنہ میں اس قابل کہاں؟
ابھی زیر بار کیا ہے ، چیک کر رہی ہوں اور ہاں الٹ کی آر بھی سمجھ آگیا ہے ۔
 

فرضی

محفلین
محترم اعجاز صاحب سب سے پہلے تو آپ کا شکریہ۔
میں نے نئے ترمیم شدہ پشتو صوتی کو ڈاؤنلوڈ کیا اور اسے چیک کرنے کے بعد پتہ چلا کہ اس میں کچھ خامیاں آپ کی طرف سے رہ گئی ہیں۔
پہلی بات جو آپ نے کی ہے وہ آپ نے ‘o' کی کنجی سے گول عربی ہ کو ہٹا کر اس کی جگہ ھمزہ لگا دی ہے۔
اگر آپ میری میپنگ دیکھیں اور میری بالا پوسٹ پرھیں تو میں نے "o" کی کنجی کو نہیں چھیڑا تھا۔برائے مہربانی او کی کنجی کے ساتھ گول عربی ہ جس کی ویلیو 647 ہے دوبارہ ایڈ کر دیں۔
میں نے صرف ‘H' کی کنجی کے ساتھ ایک نیا حرف گول ہ ھمزہ جس کی ویلیو '6C0' ایڈ کیا تھا۔ (یہ حرف اردو میں استعمال نہیں ہوتا) اورھمزہ کو Shift+B پر منتقل کر دیا تھا۔
میں نے دونوں درمیانی بریکٹس کی جگہ بھی دو زبر اور دو زیر لگائے تھے۔ برائے مہربانی وہ بھی ٹھیک کر دیں۔
آلٹ جی آر کو بھی آپ نے نہیں چھڑا حالانکہ میں نے کچھ چینجز وہاں بھی کی تھیں۔ لیکن خیر وہ الفاظ صرف عربی لکھنے کے لیئے ہیں اس لئے ان کو تبدیل کرنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
 

فرضی

محفلین
اعجاز صاحب میں نے input language کے بارے میں بھی بات کی تھی کہ اگر انپٹ لینگویج میں پشتو کا نام بھی ایڈ کر دیا جائے تو اچھا ہوگا۔۔ کیونکہ صارفین کو عربی یا اردو کا کیبورڈ انپٹ لینگویج سے نہیں سیلیکٹ کرنا پڑے گا۔
آپ ذیل کے ربط سے افغانستان کی وزارت کا منظورشدہ پشتو سٹینڈرڈ کی بورڈ ڈاؤنلوڈ یا دیکھ سکتے ہیں جس میں انہوں نے انپٹ لینگویج کی فائل بھی ایڈ کر رکھی ہے۔ جس کے انسٹال کرتے ہی انپٹ لینگویج میں Pashto (Afghanistan لکھا نظر آتا ہے۔
اگر ہماری اس فونیٹک کیبورڈ کے ساتھ Pashto (Pakistan لکھا نظر آئے تو کیا بات ہے۔
http://www.tolafghan.com/click.php?url=download/Afghan[Pashto].exe
ایک اور بات آپکی انسٹلیشن ٹیکسٹ فائیل میں کچھ ٹائپنگ غلطیاں ہیں ان کو بھی چیک کر لیں۔
ڈیرہ مننہ
 

الف عین

لائبریرین
میری دانست میں تو میں نے تمھارے مشوروں کے مطابق ہی تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی تھی۔ ممکن ہے کہ انجانے میں غلط کنجی میں میپبگ ہو گئی ہو۔ آلٹ جی آر میں بھی مزید کیا کرنا تھا؟ بہر حال ابھی میں نے تمھاری پچھلی اور تازہ پوسٹ کاپی اور پیسٹ کر لی ہے تاکہ سامنے رکھ کر دیکھوں۔ یہ ٹیکسٹ فائل یہاں ہی اٹیچ کر دیتے۔ چار کلو بائٹ کی فائل بھی نخرے دکھا رہی ہے تمھارے ربط پر۔
مزید یہ کہ میں لکھنا بھول گیا۔ پشتو لوکیل ونڈوز میں نہیں ہے۔ جو تم نے کی بورڈ کا ربط دیا ہے ، وہ ای ایکس ای فائل ہے۔ ممکن ہے کہ وہ پروگرام پشتو لوکیل بھی بناتا ہو۔ فی الحال تو کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر میں پشتو کی آپشن نہیں ہے۔
یاں یہ ضرور خیال آیا کہ اردو کی بجائے کیا اسے فارسی لوکیل سے متعلق کر دیں تو کیسا رہے؟
 

الف عین

لائبریرین
دوسرے براؤزر میں تمھاری فائل زیر بار تو ہوئی لیکن اس میں مرڈ ریپ کی وجہ سے پڑھی نہیں جا رہی۔ ورڈ یا او او او میں کر کے پھر نوٹ پیڈ میں پیسٹ کر کے محفوظ کرو تو شاید گڑبڑ نہ ہو۔ ابھی تو پڑھنا بھی مشکل ہے۔ یہاں ہی منسلک کر دو ٹھیک کر کے۔
 

فرضی

محفلین
اعجاز صاحب میں نے اپنی ایک سابقہ پوسٹ میں بھی آپ سے پوچھا تھا کہ یہاں پر میں فائل وغیرہ کس طرح اٹیچ کر سکتا ہوں۔ کیوں کہ مجھے تو فائل اٹیچ کرنے کا کوئی آپشن نظر نہیں آتا۔
میں نے اپنی فائل کا فانٹ اریئل کر دیا ہے۔ دیفالٹ پر اردولینک کا فانٹ سیو تھا شاید اس لیے آپکے براؤزر پر کام نہیں کر رہی ہوگی۔ برائے مہربانی دوبارہ دیکھ لیں۔
لوکیل میں اگر پشتو نہیں ہے تو فارسی اور اردو سے بہتر عربی لوکیل ہی صحیح ہے۔ کیوں کہ افغانستان میں رہنے والوں پشتونوں کی فارسی،دری کیبورڈ پہلے سے انسٹال ہوتا ہے اور پاکستان میں اردو کا کیبورڈ انسٹال ہوتا ہے۔ تو ایک ہی زبان کے دو دو لے آؤٹ رکھنے میں کنفیوژن زیادہ برھے گی۔
http://www.4shared.com/file/1791681/9e65c713/_2__install_read_me.html
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ ذیل کے انداز میں بھی پوسٹ کر سکتے ہیں، بس code ٹیگ اپلائی کرنے کی ضرورت ہے۔

کوڈ:
Pashto Phonetic Pashto Keyboard Installer

Freeware

Released under Gnu GPL. Check the latest Version at  
[url]www.gnu.org[/url]
This should work with Windows 200, XP (all flavours) and higher version of MS Windows.
MS or Microsoft Windows is the trade mark of Microsoft Corporation.

Important: The most important files in the package are the MS Installer (.msi file) and the i386 folder. Never run the Microsoft Installer (msii file) without the i386 folder in the same folder where you have saved the .msi file.
The package also contains three images showing the keyboard layouts in the three states, Normal, Shift and AltGr (Or Control + Alt pressed together (in case you do not have the AltGr key on the right of the keyboard.

To install, follow the following instructions:
Make sure that your system is ready to accept Complex Script languages. If no language is installed other than US English, To check, Go to Control Panel -> Region and Language Setting --> Languages (Tab). Make a tick mark against "Install files for Complex script and right to left languages including Thai. You would have to insert Windows CD or browse to the i386 folder if the Windows setup package is copied to your hard disk (or in case of some branded computers who provide their own recovery CD, only the i386 folder is copied to the hard disk) and browse to the i386 folder. The languages support would get installed.

1.	Unzip the downloaded file to a folder and install PashtoPh.msi
2.	After confirmation message “PashtoPh,msi has been successfully installed” go to control panel   
3.	Double click “Regional and Language options” icon.
4.	Press “Language” tab.
5.	Press “Detail” button. 
6.	Press “Add” button.
7.	Select “Input Language:” Pashto,(if you can't find Pashto in the list select any Arabic keyboard like Arabic Saudi Arabia) and  “Keyboard layout/IME:” Pashto Phonetic

Make sure you select “Keyboard layout/IME:” Pashto Phonetic

Enjoy writing in Phonetic Pashto keyboard and have fun

Remember Aijaz Akhtar and JanaanGull in your Dua's
Do drop in your feedback at: [email]aijazakhtar@gmail.com,jee_lala@hotmail.com[/email]
 

فرضی

محفلین
آلٹ جی آر پر میں نے آئی کی کنجی کے ساتھ الف ھمزہ 625 کو اور کھڑی زبر670کو بریکٹ کے نشان پرمنتقل کیا تھا۔
آپ نے باقی کی چینجز ٹھیک کی ہیں صرف او کی کنجی سے عربی گول ہ 647 کو ڈیلیٹ کرکے ہ ھمزہ 6C0 کو ایڈ کردیا تھا۔حالانکہ ہ ھمزہ 6C0 کو ایچ کی کنجی کے ساتھ شامل کرنا تھا اور نارمل ھمزہ 621 کو اٹھا کر شفٹ بی پر منتقل کرنا تھا۔
درمیانی بریکٹس Shift+} کے ساتھ دو زبر 64B اور دو زیر64D بھی چینج کرنے ہیں۔
 
Top