پشاور: گرجا گھر کے باہر 2خود کش دھماکے، 56 افراد ہلاک

کاشفی

محفلین
608150-image-1379947599-827-640x480.jpg
 
دہشتگردی کو اسلام سے اور دہشتگردوں کو مسلمان سے جوڑنا ہی غلط ہے ،
جب انکا اس مذہب سے ہی کوئی لینا دینا نہیں ، پھر کیوں آرٹیکلز میں اسلام اور تاریخ کا حوالہ دے دے کر دہشترگردوں کو شرمندہ کیا جارہا ہے ۔۔
جب مارنے والا مسلمان نہیں تو جب وہ مساجد کو خاطر میں نہیں لاتا تو یہ آرٹیکل پڑھ کر کیا وہ رو روکر تائب ہوگا ؟؟
 
آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
آہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے کیا کہوں۔۔۔۔۔۔ بس لعنت ہو ان خارجیوں اور انکے حواریوں پر لعنت بے شمار بس لعنت
 
دہشتگردی کو اسلام سے اور دہشتگردوں کو مسلمان سے جوڑنا ہی غلط ہے ،
جب انکا اس مذہب سے ہی کوئی لینا دینا نہیں ، پھر کیوں آرٹیکلز میں اسلام اور تاریخ کا حوالہ دے دے کر دہشترگردوں کو شرمندہ کیا جارہا ہے ۔۔
جب مارنے والا مسلمان نہیں تو جب وہ مساجد کو خاطر میں نہیں لاتا تو یہ آرٹیکل پڑھ کر کیا وہ رو روکر تائب ہوگا ؟؟
جناب یہ ان مسلمانوں کیلئے کیا جاتا ہے جو ان کاروائیوں کو انجام دینے والوں کی ااندھادھند حمایت کرتے ہیں اور انکی کاروائیوں کو کوئی نہ کوئی جواز پیش کرنے میں مستعد رہتے ہیں (یا تو کسی مسلکی وابستگی کی وجہ سے، یا علاقے، زبان اور قبیلے کی عصبیت کی وجہ سے)۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
کچھ لوگ عمران دشمنی میں ایسے اندھے ہو جاتے ہیں کہ ڈھونڈ کر وہی تصویر لگائی جو اس کے خلاف جاتی ہے۔ اور پھر ایک دفعہ نہیں دو دو بار لگائی۔

حالانکہ یہی عمران خان سب سے پہلے وہاں پہنچا تھا۔ اس کی یہ اچھائی ان کو نظر نہیں آئی۔
 
معروف اسلامی فرقوں اور مکاتب فکر کے تمام مفتیان و علماء اس قسم کو حملے کو حرام و ناجائز کہہ چکے ہیں ، سو انکی حمایت کرنے والا کوئی زی شعور نہیں ۔۔۔
اگر آپ کی مراد حمایت سے ان متحارب گروہ سے مذاکرات کی طرف اشارہ ہے تو یہ مختلف بات ہے کیونکہ یہ بھی عین ممکن ہے کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایسی کارروائی کسی اور نے کی اور نام کسی اور پر ڈال دیا جائے ، عین ممکن ہے کہ پاکستان دشمن بیرونی ہاتھ ہو (یہ میں انکی حمایت میں ہرگز نہیں بول رہا بلکہ خدشات کا اظہار کررہا ہوں) ۔۔۔۔
جبکہ پاکستان میں کئی متحارب گروہ ہے ، ان سے مذاکرات ضرور کرے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہم امریکہ کی جنگ لڑتے لڑتے کمزور ہوچکے ہیں اور اب ہم مذید جنگ اور ہلاکتوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔۔۔
متحارب گروہ ڈرائیونگ سیٹ پر ہے سو ان کی ہی سننے پڑے گی ، اگر ناجائز مطالبات ہوئے اور ہتھیار نہ پھینکے تو مارو یا مرجاؤ کے سوا کیا بچتا ہے ؟
 
کاشفی

محفلین
کچھ لوگ عمران دشمنی میں ایسے اندھے ہو جاتے ہیں کہ ڈھونڈ کر وہی تصویر لگائی جو اس کے خلاف جاتی ہے۔ اور پھر ایک دفعہ نہیں دو دو بار لگائی۔

حالانکہ یہی عمران خان سب سے پہلے وہاں پہنچا تھا۔ اس کی یہ اچھائی ان کو نظر نہیں آئی۔
کچھ تعصب کے ماروں کو کچھ نظر نہیں آتا کہ ۔ ایک تصویر کے ساتھ کچھ ٹیکسٹ لکھا ہوا ہے لنک کے ساتھ اور دوسری تصویر جہاں سے لی گئی ہے اس کا بھی لنک موجود ہے۔۔
لیکن تعصب اور بغض کی انتہا ہے طالبان سے ہمدردی پھر بھی جتائے رکھتے ہیں لوگ۔۔
 
Top