پاکستان کی چار سرحدیں

ربیع م

محفلین
چمن سے باب دوستی، شکر گڑھ سے انڈیا بارڈر اور چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ
واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ بارڈر انتہائی قریب ہونے کے باوجود نہیں دیکھ پایا.
 
چلیں آپ کو مزید حیران کرتا ہوں، میں نے آج تک یعنی قریب قریب نصف صدی میں علامہ اقبال کا آبائی گھر بھی نہیں دیکھا! :)
جیو وارث بھائی آپ تو اپنی برادری کے ہی لگتے ہیں۔ میں بھی چھ سال لاہور میں رہنے کے باوجود لاہور میں کچھ نہیں دیکھ پایا سوائے مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے۔
حتی کہ چڑیاگھر بھی نہیں:)
 
ربیع م

محفلین
جیو وارث بھائی آپ تو اپنی برادری کے ہی لگتے ہیں۔ میں بھی چھ سال لاہور میں رہنے کے باوجود لاہور میں کچھ نہیں دیکھ پایا سوائے مینار پاکستان اور بادشاہی مسجد کے۔
حتی کہ چڑیاگھر بھی نہیں:)
مطلب اپنا گھر بھی نہیں
برا لگا ہو تو بہت بہت معذرت
 
لاریب مرزا

محفلین
اور میں نے ان میں سے کوئی بھی بارڈر نہیں دیکھا حالانکہ جموں بارڈر تو سیالکوٹ کے انتہائی قریب ہے لیکن میں کبھی اس کے قریب بھی نہیں گیا۔ بلکہ اپنے روزگار کی جگہ سے، جو میرے گھر سے بارڈر کی طرف سات آٹھ کلومیٹر فاصلے پر ہے، ایک انچ بھی آگے کی طرف نہیں گیا۔ :)
چلیں آپ کو مزید حیران کرتا ہوں، میں نے آج تک یعنی قریب قریب نصف صدی میں علامہ اقبال کا آبائی گھر بھی نہیں دیکھا! :)
وارث بھائی، آپ سفر بیزار ہیں یا آدم بیزار؟؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
1- واہگہ بارڈر:
اگست 1947 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان 2,912 کلومیٹر طویل سرحد سرکاری طور پر بنائی گئی تھی۔ اس سرحد کا واحد زمینی راستہ لاہور کے قریب واقع ایک گاؤں واہگہ کے مقام پر موجود ہے جسے واہگہ بارڈر کہتے ہیں۔ ہندوستان میں یہ بارڈر غالباً امرتسر میں واقع ہے۔ واہگہ بارڈر پر ہر شام غروبِ آفتاب سے قبل قومی پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ اس تقریب کو دیکھنے کے لیے دونوں ممالک کے لوگوں کا ایک ہجوم اپنے اپنے بارڈر پر جمع ہوتا ہے۔

گوگل سے لی گئی تصویر
1280px-_Wahga_Border_Flag_Ceremoney_zps0gojdux7.jpg

ہمیں اسکول کے زمانے میں یہ تقریب دیکھنے شرف حاصل ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک کے جیالے اپنی اپنی سرحد کی حفاظت کا عزم لیے بارڈر کے گیٹ کے پاس چوکنے کھڑے ہوتے ہیں۔ تقریب کے وقت بارڈر کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور فوجی جوان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایک دوسرے کو للکارتے ہوئے اور زور زور سے پاؤں زمین پر مارتے ہوئے اپنا اپنا پرچم اتارتے ہیں اور مخصوص انداز سے تہ کرتے ہیں۔ واہگہ بارڈر کی فضا "پاکستان زندہ باد" "نعرہ تکبیر، اللہ اکبر" اور "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔ اہلِ وطن اور فوجی جیالوں کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہوتا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ کسی بھی وقت یہاں جنگ چھڑ جائے گی۔ ( اس وقت کے محسوسات)

پاکستان اور ہندوستان کے فوجی اپنا اپنا پرچم اتارتے ہوئے
www-traveljournals-net-india-pakistan_zpsfebzh4nc.jpg

ایک چیز جو ہمیں یاد ہے وہ یہ کہ انڈیا کے لوگ جہاں بیٹھے تھے وہ شاید اسٹیڈیم کی طرح سیڑھیاں بنی ہوئیں تھیں۔ دور سے دیکھنے پر وہ جگہ دلچسپ معلوم ہو رہی تھی۔ اور ایک بات جو جاننے کا شوق ہے کہ آیا کوئی ہندوستانی محفلین اپنا یہ بارڈر دیکھ چکے ہیں؟؟
الحمدللہ ، ہمیں واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کا شرف 2015 میں حاصل ہوا تھا ، بہت کٹھن اور لمبا سفر کر کے ہم وہاں پہنچے تھے۔بہت سخت حفاظتی انتظامات کے مراحل سے گزرنا پڑا تھا،ہمیں تو خود پر ہی شک ہو چلا تھا کہ ہم دہشتگرد یا جاسوس ہیں۔گرمی سے بے حال محب دطن لوگوں پریڈ دیکھنے کے لیے قطار میں لگے اسٹیڈیم میں داخلے کے منتظر تھے ،جب ہم اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور ملی نغموں کی گونج میں پریڈ کا آغاز ہوا تو ساری تھکن اور جھنجلاہٹ رخصت ہوگی تھی ،اسٹیڈیم میں موجود ہر فرد کو محبت کے جنون نے جکڑا ہوا تھا ۔
 
ارے واہ!! آپ کی اتنی جان کاری پر خوشی ہوئی۔ اس بحری سرحد کا ذکر دانستہ نہیں کیا۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہم سمندر نہیں دیکھنا چاہتے۔ :)
سمندر تو بہت بار دیکھا ہے، مگر ساحل سے ہی۔ زیادہ سے زیادہ منوڑا جزیرے تک جانا ہوا ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
الحمدللہ ، ہمیں واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کا شرف 2015 میں حاصل ہوا تھا ، بہت کٹھن اور لمبا سفر کر کے ہم وہاں پہنچے تھے۔بہت سخت حفاظتی انتظامات کے مراحل سے گزرنا پڑا تھا،ہمیں تو خود پر ہی شک ہو چلا تھا کہ ہم دہشتگرد یا جاسوس ہیں۔گرمی سے بے حال محب دطن لوگوں پریڈ دیکھنے کے لیے قطار میں لگے اسٹیڈیم میں داخلے کے منتظر تھے ،جب ہم اسٹیڈیم میں داخل ہوئے اور ملی نغموں کی گونج میں پریڈ کا آغاز ہوا تو ساری تھکن اور جھنجلاہٹ رخصت ہوگی تھی ،اسٹیڈیم میں موجود ہر فرد کو محبت کے جنون نے جکڑا ہوا تھا ۔
بہت خوب!! یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔ آپ کے پاس کچھ یادداشتیں تو محفوظ ہوں گی۔ :)
 
بہت خوب!! یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے۔ آپ کے پاس کچھ یادداشتیں تو محفوظ ہوں گی۔ :)
پرکشش یاداشت صرف اپنی نشست سے پریڈ کے آغاز سے پریڈ کے اختتام تک کی ہیں ۔اس کے علاوہ ہر جگہ پاکستانیت عروج پر تھی ۔
 
لاریب مرزا

محفلین
آپ سے تو سیدھی سیدھی بات کرنی پڑے گی۔ بھئی ہمارا مطلب یہ تھا کہ تصاویر ہیں تو اشتراک کیجیے۔ :)
معذرت ! شاید آپ کو میری بات سے بری لگی ۔
جی شایددو چار تصویریں ہیں، میں گھر جا کر دیکھوں گا ۔ویسے کچھ تصویریں میں نےاپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کی تھیں ،جو بھی ملیں میں اس لڑی میں شریک کردوں گا۔
 
ارے بالکل نہیں!! بلکہ ہم تو یہ سوچ رہے تھے کہ آپ کو ہماری بات بری نہ لگ جائے۔
جی، ضرور شریک کیجیے گا۔ :)
 
Top