پاکستان کپ 2016

انگلینڈ ٹور کے پیشِ نظر پی سی بی کی جانب س ےقومی ون ڈے ٹورنامنت منعقد کروایا جا رہا۔
ٹورنامنٹ کو پی ایس ایل کی طرز پر تشکیل دیا گیاہے۔ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمز حصہ لے رہیں۔
اسلام آباد(مصباح الحق)
پنجاب (شعیب ملک)
بلوچستان(اظہر علی)
سندھ (سرفراز احمد)
خیبر پختوانخواہ (یونس خان)
میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جا رہے ہیں۔

آج ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ
پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے درمیان جاری ہے۔
کے پی کے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے262 رنز بنائے۔
تعاقب میں پنجاب نے 36ویں اور میں 166-3 رنز بنا لئے ہیں۔
 
Punjab (Pakistan) require another 12 runs with 4 wickets and 9 balls remaining
آخری 4 بالز میں کوئی رن نہیں بنا اور دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
پنجاب(پاکستان) میچ کو دلچسپ بناتے ہوئے۔
 
سندھ بیالیسویں اوور میں 272 پر 4 آؤٹ
خرم منظور نے 90 بالز پر 123 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری بنائی۔
سمیع اسلم 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایسے بے شمار لونڈے ہماری ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگاتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر فقط باؤلرز کے ریکارڈز کی بہتری سبب بنتے ہیں۔

میرے خیال میں ایسے کھلاڑیوں کو نفسیاتی تربیت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کہ اُن کا مورال بلند ہو سکے۔
 
یاز

محفلین
میرے خیال میں ایسے کھلاڑیوں کو نفسیاتی تربیت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے کہ اُن کا مورال بلند ہو سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ بہتر باؤلرز کو کھیلنے کی پریکٹس ہونے کی بھی ضرورت ہے، اور بہتر فیلڈنگ ٹیم کے خلاف کھیلنے کی بھی۔ ڈومیسٹک میں رنز کے انبار لگانے والے نکمے کھلاڑیوں کو دیکھ کر ہم ڈومیسٹک سطح پہ اپنی باؤلنگ اور فیلڈنگ سٹینڈرڈ کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں۔
 
بالکل درست فرمایا ۔ آپ نے۔

ہمارے نکمے فیلڈرز اور اوسط قسم کے بالرز کی وجہ سے بھی بیٹس مین زود اعتمادی کا شکار ہو جاتے ہوں گے۔
 
یاز

محفلین
بالکل درست فرمایا ۔ آپ نے۔

ہمارے نکمے فیلڈرز اور اوسط قسم کے بالرز کی وجہ سے بھی بیٹس مین زود اعتمادی کا شکار ہو جاتے ہوں گے۔

مسئلہ یہ ہے کہ ان حالات کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا کہ بین الاقوامی سطح پہ جا کر ہمارے کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں کچھ کمی آ جائے، بلکہ دیکھا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس بالکل صفر ہو رہتی ہے۔ کیونکہ پہلی یا دوسری ہی فضول شاٹ پہ جب ایک شاندار قسم کا کیچ پکڑا جاتا ہے تو بلے باز کے ساتھ وہی ہوتا ہے جو حال ہی میں رفعت اللہ مہمند کے ساتھ ٹی20 میں یا ورلڈکپ 99 کے فائنل میں وجاہت اللہ واسطی کے ساتھ ہوا۔
 
اسی لئے تو 'جہاندیدہ' کوچز اور ٹریننگ اسٹاف لاکھوں روپے کے مشاہرے پر رکھے جاتے ہیں کہ وہ اُنہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے رموز پہلے سے ہی سکھائیں۔

اس قسم کے معاملات میں پی ایس ایل ٹائپ کے ٹورنامینٹس معاون ثابت ہوتے ہیں۔ لیکن پی ایس ایل میں ٹرینڈ کچھ ایسا لگا کہ جیسے "بالر تو ہمارے مناسب ہیں بیٹس مین بیرون ملک سے منگوالیتے ہیں"۔ شاید اسی وجہ سے یہ ٹرینڈ نو آموز لڑکوں کو انٹرنیشنل کرکٹ سے روشناس کرانے کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوا۔
 
Top