پاکستان کا لبیک دھرنا

ضیاء حیدری

محفلین
کیا وہ واقعی عظیم مقصد کے لیے نکلے؟ذرا سوچیے، ایک فرد کے ہاتھ میں یہ اختیار دے دیا جائے کہ وہ جسے چاہے، مارنے پر تُل جائے۔ فتوے ہی تو دے رہے ہیں یہ صاحبان اور ان کے مریدین اور عاشق ہر دوسرے تیسرے بندے کے سر ہو رہے ہیں۔ کسی کا سر پھاڑ رہے ہیں، کسی کی عزتِ نفس کو مجروح کر رہے ہیں۔ اس طرح ملک میں انارکی پھیلے گی اور افراتفری مچ جائے گی۔ منافرت پر مبنی جو فضا یہ ملا حضرات پیدا کر رہے ہیں، یہ ہر سطح پر قابلِ مذمت ہے اور ان کے متعلق یہ فرمانا، کہ یہ نوے فی صد درست باتیں کر رہے ہیں، ایک معصومانہ تبصرہ ہے۔ کوئی بات تلخ محسوس ہو، تو معذرت!

خادم حسین صاحب کی ایک کال پر ملک کے کونے سے عاشقان رسولﷺ نکل کھڑے ہوئے، کراچی میں انوار راو نے ہجوم پر سیدھی گولی چلا دی، لوگ مرے بھی اور زخمی بھی ہوئے، اس نے پولیس رولز کی خلاف ورزی کی ہے، فائرنگ کے لئے جب تک مجسٹریٹ آرڈر نہ دے ہجوم پر گولی نہیں چلائی جاسکتی ہے، یہ قتل کا جرم ہے اسے گرفتار کرکے پھانسی کیوں نہیں دی جاتی ہے۔ کیا میڈیا اس کے جرم پر بولا؟
یہ سب لوگ موم بتی مافیا کے گماشتے ہیں، جو بات ان کے خلاف ہو، اس کے خلاف ہو، اس پر کیا کچھ نہیں کہتے ہیں، مگر اس طرح لوگوں قتل کرنے پر چپ سادھ لیتے ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
اگر آپ کے مسلک کا مخالف رہنما اسی ایشو پر کامیاب دھرنا دے اور پھر الیکشن لڑنا چاہے تو کیا آپ اسے ووٹ دیں گے؟
یہ بہت اہم ایشو ہے، اس پر سب مسلمانوں کو نکلنا چاہئے، قرآن و سنت میرا دین ہے جو اس پر ہے وہ میرا مسلمان بھائی ہے۔
یعنی کہ، معلوم ہوا کہ اگر آپ کے مخالف مسلک کا فرد اس ایشو پر دھرنا دے تو آپ اس کے ساتھ ہیں تاہم آپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اگر وہ سیاسی میدان میں اتر کر ووٹ مانگے تو کیا آپ اسے اپنا ووٹ بھی دیں گے یا نہیں، اگر اس کا تعلق آپ کے مسلک سے نہ ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
خادم حسین صاحب کی ایک کال پر ملک کے کونے سے عاشقان رسولﷺ نکل کھڑے ہوئے، کراچی میں انوار راو نے ہجوم پر سیدھی گولی چلا دی، لوگ مرے بھی اور زخمی بھی ہوئے، اس نے پولیس رولز کی خلاف ورزی کی ہے، فائرنگ کے لئے جب تک مجسٹریٹ آرڈر نہ دے ہجوم پر گولی نہیں چلائی جاسکتی ہے، یہ قتل کا جرم ہے اسے گرفتار کرکے پھانسی کیوں نہیں دی جاتی ہے۔ کیا میڈیا اس کے جرم پر بولا؟
یہ سب لوگ موم بتی مافیا کے گماشتے ہیں، جو بات ان کے خلاف ہو، اس کے خلاف ہو، اس پر کیا کچھ نہیں کہتے ہیں، مگر اس طرح لوگوں قتل کرنے پر چپ سادھ لیتے ہیں۔
ننانوے فی صد امکان تھا کہ اس دھرنے کے نتیجے میں یہی فتنہ فساد پھیلے گا اور اسی طرح کی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہو گی تاہم اس کے باوجود یہ دھرنا دیا گیا اور عوام کو اشتعال دلایا گیا۔ نتیجہ تو یہی نکلنا تھا؛ اسی لیے ریاستی رِٹ کو بغیر کسی قانونی جواز کے، چیلنج کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ابھی صورت حال ایسی نہیں بگڑی تھی کہ عوام کا راستہ روک کر یہ فضا پیدا کر دی جاتی۔ اگر آپ تھوڑی سی ریسرچ کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ اسی مسلک کے جید علمائے کرام نے خادم رضوی اینڈ کمپنی کو پرتشدد راستہ اختیار کرنے سے منع کیا تھا۔ ایک رخ یہ بھی ہے کہ عوام کو خادم رضوی صاحب اور دیگر نے اشتعال دلایا اور اس کے نتیجے میں معصوم اور سادہ لوح افراد جان سے گئے؛ صرف حکومت پر ذمہ داری ڈال دینا بہت آسان معاملہ ہے۔ ان کی بھی کوتاہی ہو گی تاہم معاملے کو یک طرفہ انداز میں دیکھنا غیر مناسب طرزِ عمل ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
آپ لوگ تھکے نہیں ہو؟؟
اس لڑی میں کافی تلخ باتیں ہو گئی، احباب سے معذرت۔ ہماری نیت ایسی نہ تھی؛ اب تو ہادیہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے۔ بہتر ہے کہ اب کوئی دوست ہمارے مراسلے کا اقتباس نہ لے۔ :) وگرنہ، پھر جواب دینا پڑ جائے گا۔ :) خاص طور پر محترم ضیاء حیدری صاحب، آپ!!! :)
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ نے دعا سکھائی۔
اے اللہ مجھے سیدھا راستہ دکھا۔
کہیں بھی اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ ہمیں کامیابی "حاصل" کرنے کے لئے جدوجہد کرنا چاہیے۔ہمارے اللہ کو کوشش چاہیے جو کہ مثبت ہونی چاہیے۔
ہمارے اللہ کو کامیابی نہیں چاہیے۔
ہماری نیتوں سے غرض ہے اسے۔ہماری کوششیں پسند ہیں اسے۔
اگر کامیابی یا منزل مثبت ہو تو کیا خیال ہے آپ کا کہ اس تک پہنچنے کا راستہ منفی ہونا چاہیے؟؟؟
نہیں کبھی نہیں۔
منفی راستہ شارٹ کٹ ہے۔
منفی راستہ اختیار کرنے سے منزل مل بھی سکتی ہے۔
لیکن
منفی راستہ اللہ اور اللہ کے نبی کو ناپسند ہے۔
اور
مثبت راستہ مشکل ہو سکتا ہے۔
مثبت راستہ لمبا بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ مثبت راستہ پہ چلتے رہیں، عمر تمام ہو جائے اور منزل تک نہ پہنچ پائیں۔
لیکن
ہمارا مقصد منزل تک پہنچنا ہے بھی نہیں۔
ہمارا مقصد تو اللہ اور اللہ کے نبی کو راضی کرنا ہے۔
ہمارا مقصد تو اللہ اور اللہ کے نبی کی خوشی ہے۔
اور اصل "منزل" بھی یہی خوشی ہے ۔
 
ہادیہ

محفلین
شکریہ فرقان بھائی:)
اللہ مجھے اس کا اجر دے۔۔:)
ایک بھائی چپ ہوئے ہیں باقی بھی اب چپ ہوجائیں گے:)
تلخ باتیں ہوتے ہوتے بات بڑھ جاتی ہے نا۔۔ اس لیے بس اب۔۔ :)۔۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
یعنی کہ، معلوم ہوا کہ اگر آپ کے مخالف مسلک کا فرد اس ایشو پر دھرنا دے تو آپ اس کے ساتھ ہیں تاہم آپ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اگر وہ سیاسی میدان میں اتر کر ووٹ مانگے تو کیا آپ اسے اپنا ووٹ بھی دیں گے یا نہیں، اگر اس کا تعلق آپ کے مسلک سے نہ ہو۔
لفظ قرآن و سنت پر غور کرلیں اور جملہ دوبارہ پڑھ لیں بات آپ کو سمجھ آجائے گی۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
ننانوے فی صد امکان تھا کہ اس دھرنے کے نتیجے میں یہی فتنہ فساد پھیلے گا اور اسی طرح کی ناخوشگوار صورت حال پیدا ہو گی تاہم اس کے باوجود یہ دھرنا دیا گیا اور عوام کو اشتعال دلایا گیا۔ نتیجہ تو یہی نکلنا تھا؛ اسی لیے ریاستی رِٹ کو بغیر کسی قانونی جواز کے، چیلنج کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ابھی صورت حال ایسی نہیں بگڑی تھی کہ عوام کا راستہ روک کر یہ فضا پیدا کر دی جاتی۔ اگر آپ تھوڑی سی ریسرچ کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ اسی مسلک کے جید علمائے کرام نے خادم رضوی اینڈ کمپنی کو پرتشدد راستہ اختیار کرنے سے منع کیا تھا۔ ایک رخ یہ بھی ہے کہ عوام کو خادم رضوی صاحب اور دیگر نے اشتعال دلایا اور اس کے نتیجے میں معصوم اور سادہ لوح افراد جان سے گئے؛ صرف حکومت پر ذمہ داری ڈال دینا بہت آسان معاملہ ہے۔ ان کی بھی کوتاہی ہو گی تاہم معاملے کو یک طرفہ انداز میں دیکھنا غیر مناسب طرزِ عمل ہے۔

حکومت کا یہ طرز عمل غلط ہے کہ مسئلہ کو فوری طور پر حل نہیں کرتی ہے، اگر وہ اول روز ہی یہ عمل کرلیتی تو بات انسانی جانوں کی ہلاکت نہیں پہنچتی، کیمرے کی آنکھ نے دیکھا کہ پولیس کئی فرد ایک بے ہوش شخص کو ذدکوب کررہے ہیں، لاتیں ماررہے ہیں،ان لوگوں کے پاگل پن پر سب خاموش ہیں یہ انسانیت کی تذلیل ہے، راو انوار ہجوم پر بغیر مجسٹریٹ آرڈر کے گولی چلاتا ہے، آپ لوگوں کی انسانیت کہاں سو جاتی ہے، ممتاز قادری بھی قانون کا رکھوالا تھا اس نے ملعون تاثیر کو شوٹ کردیا، اس کو پھانسی ہوئی، اب راو انوار نے اپنی بندوق سے لوگوں کو شوٹ کیا اس کی پھانسی کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے ہو؟؟؟؟
 
ضیاء حیدری

محفلین
اس لڑی میں کافی تلخ باتیں ہو گئی، احباب سے معذرت۔ ہماری نیت ایسی نہ تھی؛ اب تو ہادیہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے۔ بہتر ہے کہ اب کوئی دوست ہمارے مراسلے کا اقتباس نہ لے۔ :) وگرنہ، پھر جواب دینا پڑ جائے گا۔ :) خاص طور پر محترم ضیاء حیدری صاحب، آپ!!! :)
میرا نام لیا ہے تو جواب دینا بنتا ہے مگر میں آپ کو رعایت دیتا ہوں کیونکہ آپ معذرت خواہ ہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
اللہ نے دعا سکھائی۔
اے اللہ مجھے سیدھا راستہ دکھا۔
کہیں بھی اللہ نے یہ نہیں بتایا کہ ہمیں کامیابی "حاصل" کرنے کے لئے جدوجہد کرنا چاہیے۔ہمارے اللہ کو کوشش چاہیے جو کہ مثبت ہونی چاہیے۔
ہمارے اللہ کو کامیابی نہیں چاہیے۔
ہماری نیتوں سے غرض ہے اسے۔ہماری کوششیں پسند ہیں اسے۔
اگر کامیابی یا منزل مثبت ہو تو کیا خیال ہے آپ کا کہ اس تک پہنچنے کا راستہ منفی ہونا چاہیے؟؟؟
نہیں کبھی نہیں۔
منفی راستہ شارٹ کٹ ہے۔
منفی راستہ اختیار کرنے سے منزل مل بھی سکتی ہے۔
لیکن
منفی راستہ اللہ اور اللہ کے نبی کو ناپسند ہے۔
اور
مثبت راستہ مشکل ہو سکتا ہے۔
مثبت راستہ لمبا بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ مثبت راستہ پہ چلتے رہیں، عمر تمام ہو جائے اور منزل تک نہ پہنچ پائیں۔
لیکن
ہمارا مقصد منزل تک پہنچنا ہے بھی نہیں۔
ہمارا مقصد تو اللہ اور اللہ کے نبی کو راضی کرنا ہے۔
ہمارا مقصد تو اللہ اور اللہ کے نبی کی خوشی ہے۔
اور اصل "منزل" بھی یہی خوشی ہے ۔
سوری
آپ کے خیالات سے اتفاق نہیں ہے
راستے پر چلنے کے مقصد ہوتا ہے اور وہ ہر عقلمند کے نذدیک منزل پر پہنچنا ہوتا ہے. اسے فوزالعظیم کہیں یا رضوان اللہ یا جنت یا قربت الی اللہ
ہمیں سیدھے راستے پر چلتے ہوئے منزل بھی چاہیے
اگر اس دنیا کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ہر انسان ایک عادل حکومت کا منتظر ہے، خواہشمند ہے، کچھ لوگ کوشش بھی کررہے ہیں.
آپ کی اس بات سے متفق ہوں کہ عادل حکومت کے حصول کے لیے غیر عادلانہ ہتھکنڈے استعمال نہیں کئے جاسکتے
جس چیز کی ایک مومن کو پرواہ نہیں ہونی چاہئے وہ ملامت کرنے والوں کی ملامت ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں ہے.
ایک عادل، صالح حکومت میں انسان روحانی طور پر بلند ہوتا ہے کیونکہ ماحول سازگار ہوتا ہے. ہمارے پیارے نبی کریم نے بھی مدینے میں آکر یہی کیا
اس بات سے بھی متفق ہوں کہ سیدھا راستہ کٹھن ہوتا ہے، مگر یہ تو آپ جانتی ہی ہیں کہ سیدھا راستہ ہی shortest ہوتا ہے. جس کو لوگ short cut کہتے ہیں وہ جہنم کا short cut ثابت ہوسکتا ہے. جنت کا نہیں
 
اگر وہ سیاسی میدان میں اتر کر ووٹ مانگے تو کیا آپ اسے اپنا ووٹ بھی دیں گے یا نہیں،
آپ اس معاملے کو ووٹ دینے کی نظر سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟ یہ کوئی انتخابی دھرنا نہیں تھا بہت سے لوگ اسے انتخابی سیاست سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس کا مذہبی رنگ زائل کیا جا سکے یا دھندلایا جا سکے۔ جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے دھرنے کے مقصد کی حمایت کی تھی صرف طریقہ کار سے اختلاف تھا۔ کس کو ووٹ دینا ہے اس کا اس دھرنے سے تعلق نہیں بنتا۔
کیا آپ نے نہیں چاہتے کہ ختم نبوت قانون سے چیڑ خانی کرنے والوں کو سزا دی جائے؟
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
اب ایک نیا دھرنا شروع ہونے والا ہے
لبیک بیت المقدس
جن لوگوں نے اپنے ہاتھ سے فلسطین بیچی ہے ان لوگوں کے پیچھے جاکے کوئی فائدہ نہیں،
ان ہی کی زبان میں الحمد للہ ہم قرآن پاک پڑھتے ہیں جہاں یہود کو چالاک عیار اور نصارا
کو نرم دل کہا گیا ہے اور اپنے رازدار دوست بنانے سے منع فرمایا ہے۔
پھر کیوں فلسطینیوں نے انکواپنا بھائی کہہ کر جگہہ دے دی، جبکہ پورے ایسٹ اور ویسٹ
سے دھتکارے گئے ہیں۔
عبداللہ کی شادی میں پاکستانی دیوانہ
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
چوہدری صاحب ،،،
7655.jpg

اچھی مسکراہٹ ہے

سعودی عرب میں ایشین کو عبداللہ، محمد، رفیق، جیران وغیرہ پکارتے ہیں
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
مختصر سی گزارش ہے کہ جب طریقہء کار ہی غلط ہو، جب بنیاد میں ہی کجی ہو، تو اس کے نتیجے میں معاملات غلط ہو جائیں یا عمارت ٹیڑھی تعمیر ہو جائے تو زیادہ گلے شکوے کرنا نادانی ہے۔ حکومتی بدانتظامی اپنی جگہ، تاہم، اپنی کوتاہیوں سے صرفِ نظر کرنا بھی غیر مناسب طرزِ عمل ہے۔ اور ہاں، انتخابات کا مرحلہ بھی زیادہ دور نہیں ہے؛ خیال رہے کہ خادم رضوی صاحب اور ان کے ہم نوا کئی مواقع پر انتخابی سیاست میں آنے کے واضح اشارے دے چکے ہیں۔
 
طریقہ غلط تھا مگر ہدف اور مقصد غلط نہیں تھا ۔ اور غلط طریقہ بھی پاکستان میں رائج سیاسی رواج کے مطابق ہی تھا اگرچہ غلط تھا، کیا یہی سیاسی جماعتیں ن لیگ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم اسی طرح کی ہنگامہ آرائیوں اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں رہی ہیں؟ ابھی کل ہی کی بات ہے خواجہ سعد رفیق نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے ہمارے خلاف تحریک چلائی تو ہم اتنے بھی اچھے نہیں ہیں کہ آئندہ ان کی حکومت چلنے دیں گے۔ عام عوام جو ایسی ہنگامہ آرائیوں سے تنگ ہیں وہ اگر شکایت کریں تو بجا ہے مگر ان سیاسی جماعتوں کو یہ شکایت زیب نہیں دیتی۔
حکومتی بد انتظامی یا بد نیتی اور جرم؟ کیا آپ کے خیال میں ختم نبوت کے قانون سے کھلواڑ کرنا معمولی بات ہے؟
 
دھرنے سے قبل جناب خادم حسین رضوی سے واقفیت رکھنے والے لوگ اتنے زیادہ نہیں تھے۔ وہ آیا اور چھا گیا، کہ مصداق خادم رضوی نمودار ہوئے اور اپنے بلند آہنگ اور بے تکلف اندازِ گفتگو کے ساتھ مولانا نے اسلامی سیاست کا آغاز کیا۔ مولانا رضوی نے اعلان کیاتھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا ہر جگہ سامنا کریں گے۔ جس کے بعد انہوں نے تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے قیام کے لئے الیکشن کمشن کو درخواست دی۔وہ بڑے فخر سے اپنے آپ کو شان ناموس رسالت کا چوکیدار' پہریدار اور خدمت گذار قرار دیتے ہیں یہی شناخت انہیں شہرت کے موجودہ مقام تک لے آئی۔
گالم گلوچ، مان بہن کی گالیوں کی بے تکلف انداز گفتگو کا خطاب ملا۔
 
مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انڈین سیاست، آر ایس ایس، جَن سَنگھ، بی جے پی، کانگریس کا اسی کی دہائی میں ہندو کارڈ، بابری مسجد وغیرہ پر آپ کا مطالعہ انتہائی محدود اور ناقص ہے۔
غیر متعلقہ موضوع
 
Top