زیک

مسافر
کچھ مزید اوپر جاتے تو کسی گلیشیر کی سناؤٹ کو ہاتھ لگا آتے شاید۔
ہم نے التر ہائک میں اسی طرح گلیشیر کو چھونے میں کامیابی حاصل کی ۔
التر ٹریل بند تھا تو اس کی جگہ یہاں گئے۔ پورا جاتے تو التر ٹریل والا منظر زیادہ اونچائی سے دیکھ پاتے
 

زیک

مسافر
بہت خوب جناب۔ اگر یہ پسو سے دریا کے دوسری جانب کی تصویر ہے تو اس میں بادلوں کے اندر سے جھانکتی چوٹی دستگل سر ہے، جو دنیا کی 19ویں بلند ترین چوٹی ہے۔
یہ بورت جھیل سے کچھ شمال میں ٹریل ہے جو پسو گلیشیر کے اوپر تک جاتا ہے۔ میرا خیال ہے یہی ٹریل گلیشیر کراس کر کے Patundas جاتا ہے۔ تصویر اس ٹریل سے لی گئی ہے
 
یاز ہی بتائیں گے۔ میں نومبر 2021 میں تو جیپ پر ہی گئی تھی نلتر اور جیپ چند ایک جگہ جنگلوں کے اندر سے اور چھوٹے چشموں کے بہتے پانی کے اوپر سے گزر کر آگے گئی تھی۔ وہ ایک خوبصور ت تجربہ تھا اور آگے وادی میں بلیو لیک اور سترنگی لیک وغیرہ یاد ہیں اور بہت سی برف!
 

یاز

محفلین
یہ بورت جھیل سے کچھ شمال میں ٹریل ہے جو پسو گلیشیر کے اوپر تک جاتا ہے۔ میرا خیال ہے یہی ٹریل گلیشیر کراس کر کے Patundas جاتا ہے۔ تصویر اس ٹریل سے لی گئی ہے
یعنی کہ دکھائی دینے والے پہاڑ یقیناً بتورا گروپ کے ہیں۔
خیال رہے کہ بتورا گروپ یا بتورا وال دنیا کے عظیم ترین پیک گروپس میں سے ایک ہے، لیکن کے کے ایچ سے اس کا منظر دکھائی نہیں دیتا، فقط پیک دکھائی دیتی ہے۔ میرے خیال سے it deserves a dedicated trip
 

یاز

محفلین
یاز ہی بتائیں گے۔ میں نومبر 2021 میں تو جیپ پر ہی گئی تھی نلتر اور جیپ چند ایک جگہ جنگلوں کے اندر سے اور چھوٹے چشموں کے بہتے پانی کے اوپر سے گزر کر آگے گئی تھی۔ وہ ایک خوبصور ت تجربہ تھا اور آگے وادی میں بلیو لیک اور سترنگی لیک وغیرہ یاد ہیں اور بہت سی برف!
ہم بھی آخری دفعہ 2021 میں ہی گئے، اور اس وقت نلتر اسی وجہ سے نہ گئے کہ سڑک زیرِ تعمیر ہونے کی وجہ سے راستہ پہلے سے بھی خراب تر تھا۔
 

یاز

محفلین
اس میں شک نہیں۔ لیکن پاکستان میں ٹریلز پر خواتین جن سینڈلز میں چلتی نظر آتی ہیں میں گھر میں دو قدم میں ان میں گرتا پڑوں۔
نیز یہ کہ ٹریلز یا ٹرپس کی اہم ترین تیاری کھاڈی یا تانا بانا وغیرہ کے استری شدہ سوٹ وغیرہ۔
 
نیز یہ کہ ٹریلز یا ٹرپس کی اہم ترین تیاری کھاڈی یا تانا بانا وغیرہ کے استری شدہ سوٹ وغیرہ۔
آپ کی اکثر باتوں سے مجھے لگتا ہے کہ میں اور آپ ایک جیسی عوام سے زچ وغیرہ ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
آپ کی اکثر باتوں سے مجھ لگتا ہے کہ میں اور آپ ایک جیسی عوام سے زچ وغیرہ ہوتے ہیں۔
زچ ہونا تو شاید درست ترکیب نہ ہو، مشاہدہ کہہ لیں۔
مقتبس بالا بات کا مقصد فقط ایک مشاہدہ تھا کہ عمومی طور پر ہمارے ہاں لوگوں کی سیر کے دوران ترجیح کیا ہے۔
ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں کسی کی ترجیحات سے زیادہ مسئلہ نہیں ہے کہ یہ بہرحال ان کا حق ہے۔
سچ کہیں تو ہمیں سیر کے دوران لوگوں کے چہروں پہ خوشی دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
 
زچ ہونا تو شاید درست ترکیب نہ ہو
جی جی، یہ لکھتے ہوئے ہی سوچ رہی تھی کہ آپ نے یہ کہنا ہے۔ واقعی مقصد یہ نہیں تھا، بس یوں سمجھ لیں کہ زچ تو نہیں ہوتی مگر گاڑھی چھنتی بھی نہیں۔ بس ان خصوصیات سے فاصلہ برقرار رکھنے کی امید رکھتی ہوں۔
مقتبس بالا بات کا مقصد فقط ایک مشاہدہ تھا کہ عمومی طور پر ہمارے ہاں لوگوں کی سیر کے دوران ترجیح کیا ہے۔
ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں کسی کی ترجیحات سے زیادہ مسئلہ نہیں ہے کہ یہ بہرحال ان کا حق ہے۔
سچ کہیں تو ہمیں سیر کے دوران لوگوں کے چہروں پہ خوشی دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
بالکل ایسا ہی ہے۔ جس کی جو ترجیحات ہیں وہ اس کا حق ہیں اور میں تو اس بات پہ بھی خوش ہوتی ہوں کہ عوام کتنی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوش ہو جاتی ہے۔ کوئی نئی سیل لگی ہے، کہیں بہت سارا میک اپ پڑا ہے اور کسی نے کچھ دلا دیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ لیکن یہاں میری بات کا بس یہ مقصد تھا کہ اپنی ہی برادری میں سطحیت کافی محسوس ہوتی ہےجو کہ دوستی کے لیے قدر مشترک وغیرہ نہیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
بس ان خصوصیات سے فاصلہ برقرار رکھنے کی امید رکھتی ہوں۔

لیکن یہاں میری بات کا بس یہ مقصد تھا کہ اپنی ہی برادری میں سطحیت کافی محسوس ہوتی ہےجو کہ دوستی کے لیے قدر مشترک وغیرہ نہیں۔
یہ بات تو بہت متفق و اہم وغیرہ ہے۔
 
آخری تدوین:
Top