کل پھر ایک لمبا سفر بطرف کشمیر بسلسلہ قربانی درپیش ہے، امید ہے کہ اتوار شام تک واپسی ہو گی۔

چوہدری صاب کٹا /وچھا، بکرا تو نزدیک سے بھی معقول مل جاتا، اتنی محنت کیا اہنسا کی قربانی کے لئے کی جا رہی ہے؟
 

زیک

مسافر
ایک مشورہ: اگر کبھی پاکستان میں تین چار روزہ ٹریکنگ کا پان بنانا ہو تو نلتر پاس یا پکھورا پاس کو بھی آپشن میں رکھ سکتے ہیں۔

نیز یہ کہ میں یہ بھی کہوں گا کہ پاکستان کا کم از کم ایک مزید ٹرپ پلان میں ضرور رکھیں۔
بتورا گروپ یا بتورا وال دنیا کے عظیم ترین پیک گروپس میں سے ایک ہے، لیکن کے کے ایچ سے اس کا منظر دکھائی نہیں دیتا، فقط پیک دکھائی دیتی ہے۔ میرے خیال سے it deserves a dedicated trip
پاکستان کی سیاحت میں ایک بڑی attraction وہاں کے اونچے پہاڑوں میں ٹریکنگ کی تھی۔ اس بارے میں اس ٹرپ میں اندازہ لگانا تھا کہ یہ کیسا رہے گا۔ چونکہ یہ ٹریکنگ کافی بلندی پر ہوتی ہے لہذا altitude sickness کا بھی امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں traveler’s diarrhea کا چانس تو ہر وقت رہتا ہے۔ گلیشیر پر ہائیک کرنا بھی خطرناک ہو سکتا ہے اور کسی وقت بھی چوٹ لگ سکتی ہے۔ انٹرنیٹ پر اس بارے میں کافی ریسرچ کی اور پاکستان میں بھی اس پر غور کیا اور دیکھا۔ اس سے مجھے اندازہ ہوا کہ ایک عام ہائیکر کے لئے وہ facilities نہیں ہیں جو ہم چاہیں اور نہ ہی ولڈرنیس میڈیکل ٹریننگ عام ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ معلوم کرنا کہ کونسی ٹریکنگ کمپنیوں کا سٹینڈرڈ اچھا ہے اور وہ ایمرجنسی کے لئے تیار رہتی ہیں بھی انتہائی مشکل بلکہ شاید ناممکن ہے۔

ان تمام وجوہات کی وجہ سے trekking کے لئے ہم دوسرے ممالک ہی جائیں گے اور پاکستان میں صرف آسان ڈے ہائیکنگ ہی پر اکتفا کریں گے۔
ٹرپ کے فوراً بعد یہ لکھا تھا۔ پاکستان میں ٹریکنگ کرنے کے لئے ایک مسئلہ پروفیشنلزم کا فقدان بھی ہے۔ ڈے ہائیکس اور ڈرائیو تو خیر ممکن ہے ۔ آپ کے خیال میں اس کا میرے لئے کیا حل ہے سسٹم تو سسٹم ہے اس کا حل تلاش میں آپ نہ کر سکیں گے
 

یاز

محفلین
ٹرپ کے فوراً بعد یہ لکھا تھا۔ پاکستان میں ٹریکنگ کرنے کے لئے ایک مسئلہ پروفیشنلزم کا فقدان بھی ہے۔ ڈے ہائیکس اور ڈرائیو تو خیر ممکن ہے ۔ آپ کے خیال میں اس کا میرے لئے کیا حل ہے سسٹم تو سسٹم ہے اس کا حل تلاش میں آپ نہ کر سکیں گے
میرے خیال میں مسئلہ اتنا شدید نہیں ہے کہ ٹریک نہ کیا جا سکے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ تمام تر انتظامات خود ہی کرنا ہوں گے، فرسٹ ایڈ سے لے کر ٹینٹ یا کھانے پینے تک، تاہم یہ شاید زیادہ بڑا مسئلہ یا ڈیل بریکر نہیں ہے۔پروفیشنل ازم کے فقدان کی وجہ سے کمرشل ازم کا بھی فقدان ہے، جس کے کچھ نقصانات بھی ہیں، لیکن فوائد بھی ہیں۔
مزید یہ کہ ہنزہ یا سکردو کے نواح میں ٹریکنگ کے لئے نسبتاََ بہتر گائیڈز اور گائیڈنس وغیرہ مل سکیں گے۔
 
Top