پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

کرونا وائرس ایمجنسی اپیل
ہر فرد اپنی اور اپنے گھر والوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے جس حد تک ممکن ہو سکے، کرونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے۔
کام والی، مالی، بچوں کو سکول چھوڑنے والی گاڑی کا ڈرائیور، قرآن پڑھانے والے قاری صاحب، اور ایسا کوئی بھی کم آمدنی والا فرد جس کے ماہانہ اخراجات میں آپ کے گھر سے حصہ جاتا ہو، وہ لازمی ادا کرتے رہیں۔ ان چھٹیوں کو چھٹیاں نہ شمار کریں۔
اپنے علاقہ میں کم آمدنی والے افراد دیکھیے، ان تک مناسب انداز سے راشن پہنچانے کا انتظام بھی کیجیے۔
جزاکم اللہ احسن الجزاء
 
:question:
IMG-20200316-WA0018.jpg
جانور آذاد اور انسان قید
 

جاسم محمد

محفلین
تبلیغی اجتماع منعقد نہیں ہوا تھا۔ اجتماع کی رات اعلان ہوا کہ لوگ مرکز میں نہ ٹھہریں۔ لوگ دعا کے بعد قریبی مساجد میں چلے گئے تھے۔ بہر حال، بہتر یہی تھا کہ ذمہ داران کو بلایا ہی نہ جاتا۔
درست فرمایا۔ یہ غلطی ہوئی۔ آئندہ کے لیے سبق سیکھنا چاہیے۔
تبلیغی جماعت کی بدولت اب تک سینکڑوں لوگ کروناوائرس کا شکار ہو چکے ہیں ماشاءاللہ
اسرائیل میں یہودی، جنوبی کوریا میں مسیحی، ایران میں شیعہ مسلمان، ملائشیا میں سنی مسلمان اور اب پاکستان میں سرکاری مسلمان حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دینے کے بعد کورانا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2024664-tabligijamaat-1584972544-873-640x480.jpg

کوٹ ہتھیال کا پورا علاقہ قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے، اے ایس پی ۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: بھارہ کہو کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اے ایس پی بھارہ کہو حمزہ امان اللہ کے مطابق کوٹ ہتھیال میں 6 غیر ملکیوں سمیت 13 لوگوں کی جماعت تبلیغ پر تھی، جماعت میں شامل پہلے ایک غیر ملکی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد جماعت میں شامل 5 مزید افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا، جماعت میں شریک باقی 6 افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جن کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

اے ایس پی بھارہ کہو کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد کوٹ ہتھیال کے خارجی و داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور پورے علاقے کو قرنطینہ میں بدل دیا گیا ہے، علاقے میں دودھ، کریانہ، بیکری کے علاوہ باقی دکانیں بند کروا دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ اہل علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گی اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کا انتظار ہے جس کے بعد بھارہ کہو بازار بھی بند کریں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کورونا وائرس، ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی
ویب ڈیسک پير 23 مارچ 2020
2024650-sindharmycorona-1584967054-962-640x480.jpg

وفاق، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
عوام فوج اور حکومت سے تعاون کریں اور گھروں تک محدود رہیں، ترجمان پاک فوج
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
2024669-dgispriftikharbabar-1584975324-247-640x480.jpg

خطرے پر قابو پانے کیلئے پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے، میجر جنرل بابر افتخار (فوٹو : فائل)

راولپنڈی: ڈی جی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ فوج اور حکومت سے تعاون کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 میں قیام پاکستان اس قوم کا مقصد اور منزل تھی، اس کے بعد جب بھی اس قوم پر کوئی برا وقت آیا تو مل کر اس کا مقابلہ کیا، قدرتی آفت نےدنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور آج ایک بار پھریکجاہو کر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، چینلجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تمام اسکول، شادی ہالز، سینیما گھر، پلازے بند کردیئے گئے ہیں اور تمام مذہبی، سیاسی و سماجی اجتماعات پر پابندی رہے گی، تمام ایئرپورٹس بھی انٹرنیشنل فلائٹس کے لئے 4 اپریل تک بند رہیں گے، حفاظتی اقدامات کے تحت بارڈرز بند کئے گئے ہیں لیکن اصل بارڈرانسان اور کورونا وائرس کے درمیان ہے جو ہم نے خود بند کرنا ہے، خود کو گھروں تک محدودرکھیں کیوں کہ ہدایات پرعمل کرکورونا سے بچاجاسکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کو طلب کیا ہے، اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام دستیاب ٹروپس کو سول انتظامیہ کی مدد کیلئے بھجوا دیا ہے، خطرے پر قابو پانے کیلئے پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے، عوام سے درخواست ہے کہ فوج اور حکومت سے مکمل تعاون کریں اور اپنے گھروں میں محدود رہیں۔
 

زاہد لطیف

محفلین
یہ لوگ وائرس کو پکا مسلمان کرکے ہی چھوڑیں گے :)
یہ ان کی ہٹ دھرمی اور غلط عقائد پھیلانے کا نتیجہ ہے۔ ہر چیز کو جب اپنے دیسی علما کے مذہب کی آنکھ سے دیکھیں گے تو ایسے نتائج نکلنا حیران کن نہیں ہیں۔ اللہ تعالی رحم فرمائیں۔ :(
 

جاسم محمد

محفلین
کام مزید ایک دو دنوں میں بہت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ :(

پاکستان میں کورونا تیسرے فیز میں داخل، شدت میں اضافہ ہوگا
طفیل احمد پير 23 مارچ 2020
2024447-coronavirus-1584910728-341-640x480.jpg

ابھی ملک میں کورونا سے شرح اموات 0.5 فیصد ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کس درجے ( کیٹگری )کا ہے ابھی حکومتی سطح پر تعین نہیں کیاجاسکا۔

اس وقت ایشیائی ممالک میں ایران کو کورونا سے متاثرین کی فہرست میں سرفہرست دیکھا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کی کیٹگری 2 یعنی دوسرے درجہ دیا جارہا ہے جبکہ ابھی تک اس بات کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا کہ پاکستان میں وائرس سے ہونے والی شرح اموات کا تناسب کتنا ہے اور پاکستان میں کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئندہ وائرس کے پھیلنے کی رفتار کیا ہو گی تاہم پاکستانی عوام اس وائرس کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بے خبر ہیں،ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں وائرس اب تیسرے فیز (مرحلے) میں داخل ہورہا ہے جس میں وائرس کی شدت میں بھی تیزی آجائے گی۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یورپی ممالک وائرس کی شدید زد میں ہیں جس کی تباہ کاریوں کا رخ اب پاکستان، ایران بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں ہوگیا ہے،یہ بات درست ہے کہ پاکستان بالخصوص کراچی اور اندرون سندھ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران وائرس کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونا شروع ہوگیا جو ایک ہولناک صورتحال ہوسکتی ہے، معروف ہیماٹالوجسٹ اور کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کا دعوی کرنے والے ڈاکٹرطاہر شمسی نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ اس وقت پاکستانی ماہرین صحت ڈاکٹروں،فیمیلی فزیشن،پیرامیڈیکل ونرسنگ عملہ ہراہ راست کورونا کے نشانے پر آگیا ہے،ابھی پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات 0.5 فیصد سامنے آرہی ہے جبکہ اٹلی میں 10 فیصد،چین میں 2.7 فیصد،جرمنی میں 0.8 فیصد، اسپین میں 4 فیصد سے زائد شرح اموات کا تناسب سامنے آیا ہے۔
 

عدنان عمر

محفلین
یہ اجتماع گزشتہ ماہ کے آخر میں ہوا تھا جب ملائیشیا اور پاکستان کیا، سعودی عرب میں بھی اجتماعات پر پابندی نہیں تھی۔ دنیا بھر سے لوگ عمرہ کرنے سعودی عرب آرہے تھے۔
ایسے میں ملائیشیا میں ہونے والے ایک اجتماع کی انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دینا تبھی درست ہوگا جب یہ اجتماع حکومتی پابندی کے باوجود منعقد کیا گیا ہو۔
 
Top