پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا یوریا کھاد کا پلانٹ

میم نون

محفلین
پاکستان میں اینگرو فرٹیلائزر نے دنیا کا سب سے بڑا یوریا کھاد کا پلانٹ مکمل کر لیا ہے۔

اس پلانٹ سے کھاد بننے کی وجہ سے اب پاکستان کو باہر سے کھاد درآمد نہیں کرنی پڑے گی اور اسطرح پاکستان کا بہت سا زرِ مبادلہ بچ جائے گا اور کسانوں کو سستے داموں کھاد میسر ہو گی۔

 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی اطلاع کے لیے فیصل آباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کھاد کا سب سے بڑا کارخانہ 45 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
کھاد سعودی عرب سے منگوائی جائے گی جسکی وجہ سے کھاد کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور وہ بھی اس وقت جبکہ کسان کو کھاد کی شدت سے ضرورت ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں، یوریا کی بوری 1100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور نایاب ہے، اس پلانٹ سے اینگرو تو کمائے گا پر کھاد کی قیمت کم نہیں ہوگی
 

الف نظامی

لائبریرین
اچھی خبر ہے۔ یوریا کھاد پاکستان میں تیار ہونے سے کسان کو فائدہ ہوگا کیونکہ یہ درآمد شدہ کھاد سے سستی ملے گی۔
 

دوست

محفلین
سرکار گیس ہوگی تو کھاد بنے گی۔ ہمیں صبح سات سے رات دس بجے تک دئیے جتنی گیس ملتی ہے۔ اس پر دودھ بھی 3 گھنٹوں میں ابلتا ہے۔ روٹی کھانے پکانے سے اوازار بیٹھے ہیں۔ پلانٹ کو بھاڑ میں جھونکنا ہے۔ امیروں کی کاریں گیس پر چلتی ہیں، غریبوں کا چولہا چاہے ٹھنڈا پڑا رہے۔
 

میم نون

محفلین
اس پلانٹ کا شائد فوری طور پر تو مکمل فائدہ حاصل نہ کیا جا سکے کہ گیس کی کمی ہے۔
اور موسم سرما میں ویسے بھی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے اور گیس کا پریشر کم ہوتا ہے۔
لیکن گرمیوں میں اس سے کھاد پیدا کی جا سکے گی، اور یوریا کھاد تو بنیادی پروڈکٹ ہے لیکن اسطرح کے پلانٹ سے بہت سی بائی پروڈکٹ (کیمیکلز وغیرہ) بنائے جاتے ہیں۔
بہرحال چاہے کم گیس ملے کچھ نا کچھ تو فرق پڑے گا ملک کی درآمدات پر۔
اور اس پلانٹ سے مکمل فائدہ 2014 کے بعد ہی لیا جا سکے گا جب
ایران پاکستان اور
ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-انڈیا
گیس پائپ لائن مکمل ہو جائیں گی۔
 

طالوت

محفلین
سستی کھاد ۔ لطیفہ معلوم ہوتا ہے ۔ ہم تو مفت کے پیٹرول کے جہاز بھر کے لاتے رہے کبھی پیٹرول تو سستا ہوا نہیں۔ ہاں ایک اور انڈسٹری کا اضافہ ہوا ہے کسان و عوام کی جیب خالی کرنے کا۔
 

mfdarvesh

محفلین
اس پلانٹ کو 100 مکعب فٹ گیس درکار ہے، چیک کرنے کے لیے اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئئ ہے، لہذا یہ پلانٹ چیک نہیں ہو پا رہا، اس دن میں نے سنا تھا اس پلانٹ کے مالک کا انٹرویو چل رہا تھا، بی پلس پہ
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی وہ انٹرویو سُنا تھا۔ بہت سبز باغ دکھائے گئے تھے اس میں، جبکہ سبزہ اُگانے کےلیے بھی کھاد نہیں ہے۔
 

arifkarim

معطل
یہ پلانٹ تب چلے گا جب گیس آئے گی۔ گیس تب آئے گی جب نئی حکومت آئی گی۔ نئی حکومت تب آئی جب موجودہ حکومت جائی گے۔ اور پھر جتھے دی کھوتی اوتے آ کھلوتی کے مصداق مسئلہ قائم رہتا ہے۔
 
Top