پاکستان سُپر لیگ 2019 ، میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

سروش

محفلین
تازہ ترین یہ ہے کہ ڈی اسپورٹ چینل پر پی ایس ایل کی نشریات بند اور کرک بز پر بھی پی ایس ایل کی کوریج بند کردی گئی ہے واضح رہے کہ بھارت میں صرف ڈی اسپورٹس کے پاس ہی پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق تھے۔
 

حسیب

محفلین
یاز مرحوم آج ہوتے تو ضرور کہتے پہلے دو میچز کے بعد آج دونوں میچز کے پی ایس ایلوی سکورز دیکھ کر موگیمبو خوش ہوا۔
سکور کے علاوہ کل کے میچز میں گراونڈ اور پچ میں کوئی مسئلہ لگ رہا تھا. دو تین بار ڈائیو کے دوران گراؤنڈ کی گھاس اور مٹی اکھڑ گئی. پچ پہ بھی بولر سلپ ہوئے. آج معلوم نہیں کیا صورتحال ہے
 
قلندرز بمقابلہ سلطانز جاری
ملتان 156-2
14 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل۔
معلوم نہیں ابراھم جی کو کیا سوجھی اس بیٹنگ پیراڈائز پر پہلے باؤلنگ کرنے خیر اب اُمید ہے کہ وہ یہ سب غم بلے سے غلط کریں گے۔
 

جاسم محمد

محفلین
قلندرز بمقابلہ سلطانز جاری
ملتان 156-2
14 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل۔
معلوم نہیں ابراھم جی کو کیا سوجھی اس بیٹنگ پیراڈائز پر پہلے باؤلنگ کرنے خیر اب اُمید ہے کہ وہ یہ سب غم بلے سے غلط کریں گے۔
اس رن ریٹ پر اسکور 200 تک جا سکتا ہے
 

جاسم محمد

محفلین
قلندرز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔
ابراھم ڈی وی اور ڈیوڈ ویزا کی شاندار شراکت۔

اگر یہاں یاز گمشدہ ہوتے تو کہتے یہ پی ایس ایل میں آئی پی ایلوی اسکور کیسے؟ یا حیرت؟
 
آج کے دوسرے میچ میں یونائیٹڈ نے زلمی کو 159 رنز کا ہدف دیا ہے۔
زلمی کی بیٹنگ شروع ہوا ہی چاہتی ہے۔ قوی اُمید ہے کہ یہ چیس بھی ہو جائے گا اور قبلہ یاز کو جو جہاں کہیں بھی ہوں گے سر نوچنے پر مجبور کر دے گا کہ اس سیزن یہ کیا ہو رہا ہے۔
 
میچ زلمی کی گرفت سے نکلا ہی چاہتا تھا کہ کیرون پولارڈ کا رنز کا بھنگڑا۔
ابھی تک 18 گیندوں میں 44 رنز جوڑ چُکے۔ دوسرے اینڈ کپتان سیمی فی الوقت صرف وکٹ پر ٹکے ہوئے تاہم کسی بھی وقت باؤنڈریز کا لاوا اُگل سکتا انکا بلا بھی۔


24 گیندوں میں 51 درکار!!
 
Top