پاکستان سوپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو رہا۔
کرونا ببل کے سبب اس دفعہ میچز صرف دو ہی گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

psl-2021-schedule.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ عبد اللہ بھائی۔ اگر وقت کا علم ہو جائے کہ کون سا میچ کس وقت شروع ہو گا، تو مشکور ہوں گا۔
 
ماہی احمد

یہ بُلبلے والا ببل ہے؟؟؟
 
بھائی نائٹ میچ تو سارے 7 بجے ہی شروع ہوں گے دن والے میچز میں کچھ 2 بجے اور کچھ 3 بجے ہونگے۔ جو میچ سے ایک دن پہلے اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔ اس دوران کوشش کرتا ہوں کوئی وقت کے ساتھ والاشیڈول مل جائے تو۔

بہت شکریہ عبد اللہ بھائی۔ اگر وقت کا علم ہو جائے کہ کون سا میچ کس وقت شروع ہو گا، تو مشکور ہوں گا۔

اور بلبلے بھی مومو والے :)

یہ بُلبلے والا ببل ہے؟؟؟
 
ٹیمز میں کچھ تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔

20210218-173236.jpg

اسکے علاوہ یونائیٹڈ نے ٹوپلے،جارڈن اور منرو کی جگہ فواد احمد، پال سٹرلنگ اور پاکستانی نژاد مریکن کھلاڑی علی خان
گلیڈی ایٹرز نے گیل کی جگہ فیف
اور زلمی نے لونگ سٹون کی جگہ کیڈ مور کو لیا ہے۔

تمام ٹیمز کے کھلاڑی ....

images.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
آج PSL 6 کا پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہو گا۔
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی قیادت شاداب خان کریں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
غلطی ہو گئی۔ کوئٹہ کی قیادت سرفراز ہی کریں گے۔ اور وقت میں نے پاکستان کی بجائے سعودی عرب کا لکھ دیا۔

تصحیح کے لیے شکریہ تابش بھائی۔
 
Top