بٹ 365 کا ریٹ مناسب ہے قلندرز پر 100 لگا دیں۔۔۔

image.png
 
ابھی پی ایس ایل/ پی سی بی اتنا کماؤ پوت نہیں ہوا۔ :)


شنید ہے کہ اگلے سال سے پی ایس ایل کے لیے بھی آئی سی سی "ایکسکلسو ونڈو" رکھے گی تا کہ جیسی صورتحال اس سال پیش آ رہی ہے (گیل اور راشد خان دو دو میچ کھیل کر جا چکے ہیں) آئندہ پی ایس ایل میں بھی ایسی صورتحال نہ ہو،
 
جی جی اس دفعہ قلندرز بھی اُمید لگائے بیٹھے ہیں کہ منافع آ ہی جائے گا۔
ویسے جہاں ساری لیگز وہ ونڈو ڈھونڈ رہی جہاں زیادہ سے زیادہ ممالک کے کھلاڑی فری ہوں یا کم از کم انکے اپنے ملک کے کھلاڑی تو فری ہوں وہاں آسٹریلیا کرکٹ بورڈ الگ ہی سکیم کے ساتھ چل رہا جہاں میلبرن میں ایک گراؤنڈ میں ٹیسٹ چل رہا ہوتا اور دوسرے میں میلبرن ڈربی۔
حالانکہ وارنر اسمتھ سمیت سبھی کھلاڑی شکایت کرتے ہیں لیکن آسٹریلیا کرکٹ بورڈ ابھی تک اس پلان کے ساتھ جا رہا ہے۔۔

محنت کر رہے ہیں سر، اور آہستہ آہستہ کماؤ پوت بھی بن رہے ہیں:
PCB eyes lucrative deals after ‘securing’ windows for PSL editions
 

شمشاد

لائبریرین
آج 26 فروری 2021 بروز جمعہ پاکستان سوپر لیگ 6 کے 34 میچوں کی سیریز کا ساتواں میچ لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے درمیان پاکستان کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

اور آج ہی دوسرا میچ جو کہ سیریز کا آٹھواں میچ ہے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلایڈیئٹرز کے درمیان شام آٹھ بجے شروع ہو گا۔
 
آخری تدوین:
شمشاد بھائی یہ دو اور تین بجے والی گھلتی مجھے سمجھ آ گئی ہے۔ جمعہ کے روز اگر ڈبل ہیڈر ہوگا تو پہلا میچ 3 بجے شروع ہوگا کہ ایک گھنٹہ جمعہ کے لئے دیں اس لئے دوسرا میچ بھی ایک گھنٹہ لیٹ یعنی 8 بجے شروع ہوگا۔
باقی دنوں میں 2 اور 7 کا ٹائم رہے گا۔۔۔

بھائی نائٹ میچ تو سارے 7 بجے ہی شروع ہوں گے دن والے میچز میں کچھ 2 بجے اور کچھ 3 بجے ہونگے۔ جو میچ سے ایک دن پہلے اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔ اس دوران کوشش کرتا ہوں کوئی وقت کے ساتھ والاشیڈول مل جائے تو
 
Top