پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

بابر اعظم ایک ملک میں پانچ مسلسل ون ڈے اننگز میں سنچری کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
یو اے ای میں آخری پانچ ون ڈے اننگز
120, 123, 117, 103, 101
پھر تو بھائی بابر اعظم کو مین آف دی سیریز کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے۔:p
 

ابن توقیر

محفلین
ویرات کوہلی اکثر محمد عامر کی تعریف کرتے رہتے ہیں،ابھی جیو پر خبر تھی کہ ویرات نے عامر کو مشکل باولر قرار دیا۔ایک بڑ ے پلیئرکی جانب سے اس طرح کے بیان خوش آئند ہیں جس سے سپورٹس مین سپرٹ کو تقویت ملتی ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
اگر آج پاکستان ہار جاتا یا ہار جائے تو یہ بیانات آنا شروع ہوجائیں گے کہ "سری لنکا نے لاہور آنے کی ہامی اس لیے بھری کہ ہمیں ون ڈے جیتنے دیا جائے۔" یا اس طرح کہ سری لنکا کو لاہور لانے کے لیے شہزادے بخوشی ہار رہے ہیں۔
 
Top