پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

ابن توقیر

محفلین
سری لنکن بورڈ اور گورنمنٹ نے حقیقی معنوں میں پاکستان کی طرف سے کی گئی "سپورٹ" کا حق ادا کردیا۔یہ مشکل وقت میں بہت بڑا فیصلہ تھا جو لیا گیا جس پر بحثیت پاکستانی میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ (سلام سری لنکا)
 

ابن توقیر

محفلین
پنجاب سپورٹس منسٹر جہانگیر خانزادہ بھی میدان میں موجود ہیں۔بحثیت منسٹر ان کی کارکردگی کا کچھ نہیں کہہ سکا پرعلاقائی سطح پر اپنے والد ِ مرحوم کی طرح اچھی شہرت رکھتے ہیں اور ہمارے علاقے میں پی سی بی کے جناح سٹیڈیم میں نوجوانوں کے لیے نائیٹ کا ایک بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرواتے ہیں جس میں پنجاب بھر سے ٹینس کرکٹ کے ستارے جگمگاتے ہیں۔اس کے علاوہ سپورٹس کمپلیکس بھی بنوارہے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
افریقہ اور بنگلہ دیش کے مقابلے میں ملر کلر نے 35 بالز پر سینچری لگا کر ریکارڈ قائم کیا۔کمال کی اننگز رہی ان کی جانب سے۔
 
Top