پاکستان بمقابلہ انگلینڈ :ایجبسٹن ٹیسٹ

ان شاءاللہ ہم ہی جیتیں گے اس بار بھی ۔۔۔ پلیززز اللہ جی ہیلپ
اظہر فلم میں ایک جگہ پاکستان اور انڈیا کا میچ چل رہا ہوتا تو پاکستان کھلاڑی اظہر کو کہتا کہ
آج جیت ہماری ہوگی،اللہ ہمارے ساتھ ہے
تو اظہر جواب دیتا ہے کہ بھائی محمد تو میرے نام میں بھی ہے شائد آپ نے غور نہیں کیا ۔
تو اسی کہ مصداق شائد آپ نے غور نہیں کیا اللہ جی گرین کیپس کی بھی ہیلپ کر رہے۔
 

مقدس

لائبریرین
دیکھیں بھئی جو اچھا کھیلے گا وہی جیت ڈیزرو کرے گا۔۔ اگر پاکستان اچھا کھیلا تو جیت جائے گا نہیں تو ہم جیت جائیں گے۔۔ بس اللہ میاں سے دعا تو کرنی ہے ناں کہ ہماری ٹیم زیادہ اچھے کھیلے ان شاءاللہ
 

حسیب

محفلین
میرا خیال ہے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ میں محمد آصف کی واپسی ہونی چاہیے
محمد آصف نئی گیند کا بہترین گیند باز ہے وہ ایسی کینڈیشن میں کافی کار آمد ثابت ہوتا
پابندی کے بعد تو آصف کو کارکردگی کی بنیاد پہ ڈومیسٹک ٹیم سے نکال دیا گیا ہے.
انٹرنیشنل میں کیا کرے گا؟
 

حسیب

محفلین
یہ غلط کیا ۔۔۔۔۔۔ پاکستان اگر گوروں کو چوتھی اننگ میں 150 رنز بھی دے تو گوروں کے پسینے آجائیں گے۔ ٹرمپ کارڈ یاسر ہی ہوگا۔
مجھے نہیں لگتا کہ چوتھی اننگز میں بھی پچ اتنی خراب ہو گی. کہ یاسر کو کھیلنا ممکن ہی نہ رہے. یاسر کو مدد مل سکتی تھی لیکن اتنی نہیں جتنی آپ کہہ رہے ہیں.
یہ کوئی ایشیا کی پچ نہیں جہاں بڑے بڑے کریک پڑ جائیں
 

حسیب

محفلین
میرا ابھی یہ خیال ہے کہ مصباح نے یہ فیصلہ اس وجہ سے نہیں کیا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کو جلدی آؤٹ کر لے گا کہ وکٹ ایسی ہے یا کنڈیشنز ایسی ہیں یا ریکارڈ ایسا ہے بلکہ اُس نے ڈر کر یہ ٍفیصلہ کیا تھا کیونکہ اس کے پاس بیٹنگ ایسی نہیں ہے کہ وہ ایسی کنڈیشنز میں پورے دو سیشن بھی کھیل پائیں گے یا نہیں۔ چاہے ڈر کر ہی کیا ہو لیکن درست اس حد تک ہے کہ پاکستان ڈیڑھ سو پر ابھی آؤٹ نہیں ہوا بلکہ ساری اننگز باقی ہے۔ ویسے یہ ایک کپتان کے ساتھ انتہا درجے کی زیادتی ہے کہ وہ ڈر کی وجہ سے کوئی فیصلہ کرے۔
کپتان کو فیصلہ کرتے وقت اپنی کمزوریوں کو بھی مدنظر رکھنا پڑتا ہے
مزے کی بات یہ ہے کہ مصباح نے اس میچ سے پہلے 9 ٹیسٹ میچوں میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا چھ جیتے اور تین ڈرا ہوئے:):)
 

Muhammad Ikram

محفلین
مجھے نہیں لگتا کہ چوتھی اننگز میں بھی پچ اتنی خراب ہو گی. کہ یاسر کو کھیلنا ممکن ہی نہ رہے. یاسر کو مدد مل سکتی تھی لیکن اتنی نہیں جتنی آپ کہہ رہے ہیں.
یہ کوئی ایشیا کی پچ نہیں جہاں بڑے بڑے کریک پڑ جائیں
باولرز کے فت مارکس تو کافی ہوں گے جن کا استعمال لیگ سپنر اچھا کر سکتا ہے۔
 

حسیب

محفلین
باولرز کے فت مارکس تو کافی ہوں گے جن کا استعمال لیگ سپنر اچھا کر سکتا ہے۔
فٹ مارکس سے اتنی مدد نہیں ملتی کہ آپ کے بقول ڈیڑھ سو رنز بنانے ہی مشکل ہو جائے گا.
ڈیڑھ سو رنز کے دفاع کے لیے کیسی پچ ہونی چاہیے؟ اس کے لیے دو ہزار بارہ کا پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ابوظہبی ٹیسٹ دیکھ لیں
 
Top