پاکستان اور انڈیا میں جنگ کا آغاز

جاسمن

لائبریرین
یہ ڈرون ایک یا دو دن پہلے لانچ کیے گئے تھے اور کل بہاولپور پہنچے تھے، لیکن الحمد اللہ بروقت روکے گئے۔ یہ خودکش ڈرونز تھے۔ اور ایک بار چالو یا لانچ ہونے کے بعد یہ واپس نہیں جا سکتے ۔ یا تو یہ کہیں جا کر دھماکہ کرتے ہیں یا پھر انہیں ناکارہ بنا دیا جاتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
باقی باتوں کے بارے تو علم نہیں لیکن جس مدرسے کی بات ہوتی ہے، کم از کم وہ ایک عام سا مدرسہ ہے جیسا کہ باقی عام مدرسے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ ڈرون ایک یا دو دن پہلے لانچ کیے گئے تھے اور کل بہاولپور پہنچے تھے، لیکن الحمد اللہ بروقت روکے گئے۔ یہ خودکش ڈرونز تھے۔ اور ایک بار چالو یا لانچ ہونے کے بعد یہ واپس نہیں جا سکتے ۔ یا تو یہ کہیں جا کر دھماکہ کرتے ہیں یا پھر انہیں ناکارہ بنا دیا جاتا ہے۔
کاش انسان اپنا نقصان کر نے سے پہلے سبق سیکھے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میڈیا پہ شاید اس لیے نہیں بتایا ہو گا(یہ میرا خیال ہے) کہ افراتفری اور افواہیں پھیلیں گی۔ شاید پاکستانی میڈیا کو اسی وجہ سے منع کیا گیا ہو۔ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
 
جاسمن

لائبریرین
لیکن کچھ پڑھے لکھے سمجھدار لوگوں کا یہ خیال ہے کہ
رات کے شدید حملے اور نقصان کے بعد انڈیا بیک فٹ پر چلا گیا تھا۔ اُسے خود کو یکجا کرنے کے لیے وقت درکار تھا۔ امریکی مدد سے سیز فائر کے نام پر اس کو وقت دلوایا گیا ہے۔ مبارکبادیں دینے والے باپ بیٹی نے بھی اس میں مودی کی مدد کی۔ اب انڈیا بڑے حملے کے لیے تیاری کر رہا۔ مودی اس جنگ سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہ رہا تھا وہ نہیں کر پایا۔ اس پر اپوزیشن، اپنی پارٹی کی جماعتوں اور انڈین میڈیا کا شدید پریشر ہے۔
‏پاکستان کو سیز فائر نامی کسی غلطی فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
امتحان دینے والے بچے بار بار پوچھتے ہیں کہ ان کے باقی پرچے معمول کے مطابق ہوں گے یا نہیں۔
 
Top