پاکستان اور انڈیا میں جنگ کا آغاز

جاسمن

لائبریرین
آج امی جی فون پہ اپنے انداز میں صورتحال پہ تبصرہ کر رہی تھیں۔ پھر پنجابی میں کہنے لگیں کہ اللہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہمیں بھی اور ان کو بھی۔ بے شک وہ غیر مذہب کے ہیں لیکن وہ بھی انسان ہیں۔ ان کی دعائیں بہت طویل تھیں۔ :):):)
 

جاسمن

لائبریرین
🚨 CEASEFIRE VIOLATION BY INDIA REPORTED FROM DIFFERENT CITIES. STAY ALERT
ہمارے بہاول پور میں ڈرون گرا ہے۔ ہمارے علاقے میں ابھی کچھ وقت پہلے آوازیں آ رہی تھیں۔ اب بھی آ رہی ہیں۔
 
خبروں میں تو ابھی تک کچھ نہیں آیا ایسا واقعہ ۔
میں پہلے دن سے نوٹ کر رہی ہوں کہ اکثر خبریں لیٹ ہیں،مقامی شہادتیں پہلے موصول ہوجاتی ہیں۔اور بہت سی ایسی چیزیں ہم دیکھ رہے ہیں جو بوجوہ خبروں کی زینت نہیں بھی بنتیں۔
 
آخری تدوین:
میں آج سوچ رہی تھی جنگ کی چار طویل راتوں کی ڈائری مرتب کروں گی کیونکہ یہاں جو کچھ ہوا زیادہ تر رات کو ہوا۔ لیکن اب معلوم ہوتا ہے کہ شاید یہ راتوں کی گنتی ابھی طویل ہونے والی ہے۔
 
Top