پائتھون کہانی (راوی نیرنگ خیال)

نیرنگ خیال

لائبریرین
سفلی طاقتوں کے ساتھ ساتھ منے کی سپاری بھی دی جا چکی ہے ، یہ بھی ذہن میں رہے۔ :)
میرے خیال میں ابھی منے کا رقص تیز جھنکار کے ساتھ چلتا رہے گا۔ :p
منا پائتھون اور رقص ابلیس۔۔۔ اگلی قسط کے لیئے نام سوچ رہا تھا۔ :D

بلال مجھے نہیں دی کسی نے سپاری بلکہ میں نے دی ہے تمہاری سپاری :p

اور جسے دی ہے وہ جلد ہی تمہیں مل جائے گا اور فریش اپ کھاؤں تم کہ اب تم جلد ہی بہت فریش ہونے والے ہو ویسے رسیلی بھی بری نہیں کبھی کبھار کے لیے ۔ :LOL:
میں تو اکثر کھاتا رہتا سپاری۔۔۔ بالکل بری نہیں۔ ویسے بمبئی 2002 بھی تیز ہے۔۔۔ :p
منے رقص ابلیس کا وقت آن پہنچا ہے۔ (y)
 
:biggrin: اب مجھے افعی کا مطلب پوچھنے کے لیئے التباس بھائی سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ :p
جناب والا اب یہ اتنا بھی غیر معروف لفظ نہیں گو کہ اردو میں کم کم مستعمل ہے۔ شاید کلاسیکی ادب میں کبھی کسی شعر میں پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ :) :) :)

غالباً موذی، زہریلا سانپ، اژدہا وغیرہ کے معانی میں استعمال ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی اس قابل ہوتے تو بات ہی کیا تھی۔ اوپر سے کلاسک شاعری کی جو قدغن لگا دی آپ نے تو رہے سہے اندازے بھی جاتے رہے۔ :)
 
ابن سعید بھائی اس قابل ہوتے تو بات ہی کیا تھی۔ اوپر سے کلاسک شاعری کی جو قدغن لگا دی آپ نے تو رہے سہے اندازے بھی جاتے رہے۔ :)
کیوں کہ اس لفظ کی جڑیں عربی اور فارسی میں ملتی ہیں۔ :) :) :)

اور میاں رنگین سنیے! قبلہ زیادہ قابل مقبول کا تقابل نہ ہی کیجیے اور خاموش ہو جائیے قبل اس کے کہ یہاں خاکساروں کا مقابلہ شروع ہو جائے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت خوبصورت تجزیاتی اور پرُاثر تحریر!
ماشاءاللہ بہت خوب نیرنگ خیال بھائی ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
شائد یہ پڑھ کر ہی کسی کو ترغیب مل جائے اسے سنجیدگی سے لینے کی ۔:)
بس پھر آپ بھی آرہی ہے نا پائتھون کے تیسرے ہفتے میں۔:p آپ کی ابھی گزشتہ رپورٹ بھی نامکمل ہے۔ :unsure:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیوں کہ اس لفظ کی جڑیں عربی اور فارسی میں ملتی ہیں۔ :) :) :)

اور میاں رنگین سنیے! قبلہ زیادہ قابل مقبول کا تقابل نہ ہی کیجیے اور خاموش ہو جائیے قبل اس کے کہ یہاں خاکساروں کا مقابلہ شروع ہو جائے۔ :) :) :)
معلوماتی پہلی لائن کے لیئے۔
دوسری لائن کے ہم صحرانشین خاکساروں سے مقابلے کے متحمل نہیں۔ :notworthy:
 
بہت خوبصورت تجزیاتی اور پرُاثر تحریر!
ماشاءاللہ بہت خوب نیرنگ خیال بھائی ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔
شائد یہ پڑھ کر ہی کسی کو ترغیب مل جائے اسے سنجیدگی سے لینے کی ۔:)
نین بھائی میں آپ کی تحریر سنجیدگی سے لینے کو تیار ہوں۔
کیا ہدیہ ہے اس کا؟؟؟؟:moneyeyes:
 
Top