ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2012

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نجانے کیوں بچوں والی باتیں کرتے ہیں سب۔ جس بندے کو کرکٹ کی سمجھ نا ہو اور ہو کرکٹ پر تبصرے کرے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ میں آج مصرف رہا اس لیے آ نہیں سکا لیکن میچ پھر بھی دیکھا ہے۔ جب بنگال نے 175 اسکور بنائے تو اس وقت سب کہنا شروع ہوگے کہ پاکستان نہیں جیت سکتا۔ مجھے تو صاف نظر آ رہا تھا کہ پچھ پر نا گیند سونگ ہو رہی ہے اور با بریک ہو رہی ہے۔ اور میں نے تو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ یہ اسکور 18 اوور میں پورا ہو جائے گا۔ اور الحمداللہ پاکستان نے یہ کر دیکھایا اور میچ جیت گے اب سب یہ تبصرہ کر رہے ہیں عمران نذیر اچھا کھیل گیا ہے اگر وہ اچھا نا کھیلتا تو میچ نا جیتتے۔ ارے اس کو رکھا کس لیے گیا ہے کھیلنے کے لیے ہی نا خیر سب کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو
 
عسکری

معطل
534209_369027956506945_1415819137_n.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
خرم اتنا غصہ اچھا نہیں ہوتا کہ اور بھی غم میں زمانے میں کرکٹ کے سوا

اب ہر کوئی تمہاری طرح رات دن کرکٹ کو ہی اوڑنا بچھونا ہی تو نہیں سمجھتا ناں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم اتنا غصہ اچھا نہیں ہوتا کہ اور بھی غم میں زمانے میں کرکٹ کے سوا

اب ہر کوئی تمہاری طرح رات دن کرکٹ کو ہی اوڑنا بچھونا ہی تو نہیں سمجھتا ناں۔
میں کرکٹ کو ہی سب کچھ نہیں سمجھتا۔ میں بس کرکٹ کو کرکٹ کو کرکٹ سمجھتا ہوں یہ نہیں کہ جیت جاؤں تو بلے بلے اور ہار جاؤ تو گالیاں دینا شروع کر دوں۔ میں تو جیت اور ہار دونوں کو سامنے رکھ کر میچ دیکھتا ہوں اور جو اچھا کھیلتی ہے وہ جیت جاتی ہے اس میں گالیاں دینی کی کیا بات ہے۔ اور ہارنے پر کہتے ہیں ہم نے میچ دیکھ کر وقت ضائع کیا ہے ارے بھائی پاکستانی ٹیم نے خط ڈال کر دعوت دی ہے کہ آؤ ہمارا میچ دیکھا۔ اگر جیت بھی جاتے ہیں تو کیا پھر وقت ضائع نہیں ہوتا
 
لیکن اس میچ کی وجہ سے ہماری لائٹ 5 گھنٹے غائب رہی مطلب 5 بجے گئی تو 7 بجے آئی اور جیسے ہی 10 بجے کی دو تین منٹ پہ آخری بال ہوئی ساتھ ہی لائٹ پھر غائب اور اب آئی ہے 1 بجے
 
شمشاد

لائبریرین
میں کرکٹ کو ہی سب کچھ نہیں سمجھتا۔ میں بس کرکٹ کو کرکٹ کو کرکٹ سمجھتا ہوں یہ نہیں کہ جیت جاؤں تو بلے بلے اور ہار جاؤ تو گالیاں دینا شروع کر دوں۔ میں تو جیت اور ہار دونوں کو سامنے رکھ کر میچ دیکھتا ہوں اور جو اچھا کھیلتی ہے وہ جیت جاتی ہے اس میں گالیاں دینی کی کیا بات ہے۔ اور ہارنے پر کہتے ہیں ہم نے میچ دیکھ کر وقت ضائع کیا ہے ارے بھائی پاکستانی ٹیم نے خط ڈال کر دعوت دی ہے کہ آؤ ہمارا میچ دیکھا۔ اگر جیت بھی جاتے ہیں تو کیا پھر وقت ضائع نہیں ہوتا
بات ہار جیت کی نہیں، بات ہے لڑنے کی۔ گالیاں اس وقت پڑتی ہیں جب بغیر لڑے ہار جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہی حال انڈیا والوں کا بھی ہوتا ہے کہ جتنا بھی اچھا کھیل لیں لیکن جس دن پاکستان سے ہاریں، اس دن ان کی خیر نہیں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیا کر لیں گے ؟ خیر ہی خیر ہے چاہے کچھ بھی ہو یہ گیم ہے اور بیٹھ کر دیکھیں

یہ گیم تو سر چڑھ کے بولے۔
اسی سے اندازہ لگا لیں کہ 23 تاریخ کو ساہیوال میں ایک مشاعرہ تھا سہ پہر تین بجے۔ ساہیوال میں مشاعرے ویسے بھی کم کم ہی ہوتے ہیں مگر میں نے مشاعرہ کو گولی ماری اور پاکستان کا میچ دیکھا۔
 
ہاں پر گیم ہے ہم نے ساری عمر جو کھیلا یہی سوچ کر کے جیتنا ہے اپنی سی کوشش کی ۔ پچھلے مہینے سالانہ سومننگ کے مقابلوں میں میں نے جان لگا ڈالی پر مجھے دوسری پوزیشن ملی میں نے خوشی خوشی قبول کیا کہ ایک آدمی مجھ سے اچھا تیراک ہے بھئی :bighug: یہ گیم ہے خیر ہی خیر ہے
 
یہی حال انڈیا والوں کا بھی ہوتا ہے کہ جتنا بھی اچھا کھیل لیں لیکن جس دن پاکستان سے ہاریں، اس دن ان کی خیر نہیں۔
30 تاریخ کو بھارت سے ہی میچ ہے پاکستان کا۔۔۔۔۔۔۔۔بنگالی بھائیوں کو آرام سے ہرا دیا لیکن بھارت اتنا تر نوالہ نہیں ہوگا۔ ویسے بھی وارم اپ میچ میں شکست کے بعد وہ اب زیادہ محنت کریں گے۔ اللہ خیر کرے!
 
شمشاد

لائبریرین
بنگالی بھائیوں کو اتنے بھی آرام سے نہیں ہرایا۔

بھارت کے ساتھ واقعی ایک جاندار قسم کا مقابلہ ہونا چاہیے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آج پاکستانی لڑکیوں کا میچ انگلینڈ کی لڑکیوں سے ہے دیکھتے ہیں پاکستانی ٹیم یہ مقابلہ کیسے کھیلتی ہے۔ یہ رہی پاکستانی خواتین کی ٹیم
320453_271411992976222_119853914_n.jpg
 
Top