عظیم

محفلین
ٹھیک ہے ایسی ایک لڑی شروع کریں گے ۔
لیکن تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ ۔ کیونکہ گپ شپ والی دو لڑیاں تو پہلے ہی چل رہی ہیں۔
یہ ذرا بلکہ بہت مختلف ہے گپ شپ سے، مجھے گپوں کا علم نہیں کہ یہ اردو کا ہی لفظ یا نہیں، آپ کو اگر علم ہے تو وہی لفظ استعال کر لیں۔ گپستان ریڈیو میرے خیال میں عنوان مزیدار ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نمبرنگ سسٹم تھوڑا مشکل لگ رہا ہے، ایک شخص جس کے ذمے نمبر وغیرہ کاؤنٹ کرنے کا کام ہو گا (اگر میں درست سمجھا ہوں ) تو وہ بیچارہ مشکل میں پڑ سکتا ہے، اور قیدی کو چھڑانے کے لیے بھی نمبر جو دئے جائیں گے ان کو بھی گننا ہو گا نا!
جی بالکل اس کا مکمل کھاتے کا رجسٹر رکھنا ہوگا۔
یعنی کہ ایک الگ لڑی میں یہ سارا حساب کتاب لکھا جائے گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا جی تو گیم کچھ اس طرح سے ہے

گیم شروع کرنے والے محفلین نے اس لڑی میں آنے والے اگلے محفلین کے بارے میں / یا ویسے ہی کچھ لکھنا ہے ۔
اگر تو اگلا آنے والا محفلین اس کی بات سے متفق ہو تو اسے پانچ نمبر دینے کے بعد
خود کچھ لکھے گا تاکہ اس کے بعد والامحفلین اپنی باری لے۔
لیکن اگر وہ اس کی بات سے متفق نہیں ہے تو پھر اسے جیل میں ڈال دے گا۔
جیل میں جانے والے قیدی کو تب تک کوئی بھی جواب دینے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک اسے قید سے چھڑا نہ لیا جائے۔
قیدی کو چھڑانے کے لئے باقی محفلین اپنے جمع شدہ نمبرات میں سے جیلر کو خرچہ پانی دیں گے۔
یوں سمجھ لیں کہ ایک قیدی کو چھڑانے کے لئے اپنے پانچ یا پھر دس نمبر کی قربانی دینی پڑے گی۔

اگر گیم سمجھ نہ آئی ہو تو اس بارے بات کیجئے۔
اور جیلر تو آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ کون ہوں گے یعنی کہ ہمارے پلسیے بھائی فیصل عظیم فیصل ۔
تھانے اور جیل کا سارا حساب کتاب ان کے پاس رہے گا۔
پھر ہماری تو خیر نہیں بہنا!
ہم سے پولیس والے بھائی کا ایک کام نہیں ہو سکا۔ اب ہماری باری تو انہوں نے لازمی کہنا ہے کہ "دیکھیے جی! رشوت لینے اور دینے والا ایسا ہوتا ہے ویسا ہوتا ہے۔ یا قائد اعظم کی تصویر کے نیچے قائد اعظم کی فوٹوؤں والی رشوت مجھ سے نہیں لی جائے گی" یعنی کہ ہماری جیل اگر ہوئی تو مستقل بنیادوں پر ہو گی۔ یا پھر آپ ایک آئین وضع کریں جس میں رشوت کو قانون کی چھتر چھایا کا مکمل انتظام کیا گیا ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ ذرا بلکہ بہت مختلف ہے گپ شپ سے، مجھے گپوں کا علم نہیں کہ یہ اردو کا ہی لفظ یا نہیں، آپ کو اگر علم ہے تو وہی لفظ استعال کر لیں۔ گپستان ریڈیو میرے خیال میں عنوان مزیدار ہے
جی عنوان تو یہی ٹھیک ہے گپستان ریڈیو۔۔۔
لیکن گیم یا لڑی کا طریقہ تھوڑا سا الگ ہوگا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پھر ہماری تو خیر نہیں بہنا!
ہم سے پولیس والے بھائی کا ایک کام نہیں ہو سکا۔ اب ہماری باری تو انہوں نے لازمی کہنا ہے کہ "دیکھیے جی! رشوت لینے اور دینے والا ایسا ہوتا ہے ویسا ہوتا ہے۔ یا قائد اعظم کی تصویر کے نیچے قائد اعظم کی فوٹوؤں والی رشوت مجھ سے نہیں لی جائے گی" یعنی کہ ہماری جیل اگر ہوئی تو مستقل بنیادوں پر ہو گی۔ یا پھر آپ ایک آئین وضع کریں جس میں رشوت کو قانون کی چھتر چھایا کا مکمل انتظام کیا گیا ہو۔
بالکل قانون تو کچھ ہوں گے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جی عنوان تو یہی ٹھیک ہے گپستان ریڈیو۔۔۔
لیکن گیم یا لڑی کا طریقہ تھوڑا سا الگ ہوگا۔
پہلے گل بہن "گپستان" کے "پ" کو کھا گئیں۔ میری تو وہیں کانپیں ٹانگنے لگیں۔
نوٹ: "گُستان" ہماری زبان میں قبرستان کو کہتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گیم بارے جو پہلا مراسلہ لکھا ہے اس کو ایک دو بار پڑھیں اس سے سمجھ آ جائے گی۔
اور جہاں پر سمجھ نہیں آتی اس بارے میں بات کر لیتے ہیں۔
اچھا اس کو بھی دیکھتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں کسوٹی بھی شروع کی جانی چاہیے۔ ہر اتوار کے دن دو میچ۔
ایک ہی وقت میں دو ٹیمیں الگ الگ لڑی بنا کر کھیلی جائے۔ کیا خیال ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اچھا اس کو بھی دیکھتے ہیں۔ لیکن میرے خیال میں کسوٹی بھی شروع کی جانی چاہیے۔ ہر اتوار کے دن دو میچ۔
ایک ہی وقت میں دو ٹیمیں الگ الگ لڑی بنا کر کھیلی جائے۔ کیا خیال ہے۔
یا پھر الگ الگ وقت میں بھی کھیلی جا سکتی ہیں۔ جیسا کہ صبح کے وقت یورپ اور ایشیا والے کھیل سکتے ہیں۔ اور شام کے وقت امریکہ کینیڈا والے شامل ہو سکتے ہیں۔
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
اچھا جی تو گیم کچھ اس طرح سے ہے

گیم شروع کرنے والے محفلین نے اس لڑی میں آنے والے اگلے محفلین کے بارے میں / یا ویسے ہی کچھ لکھنا ہے ۔
اگر تو اگلا آنے والا محفلین اس کی بات سے متفق ہو تو اسے پانچ نمبر دینے کے بعد
خود کچھ لکھے گا تاکہ اس کے بعد والامحفلین اپنی باری لے۔
لیکن اگر وہ اس کی بات سے متفق نہیں ہے تو پھر اسے جیل میں ڈال دے گا۔
جیل میں جانے والے قیدی کو تب تک کوئی بھی جواب دینے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک اسے قید سے چھڑا نہ لیا جائے۔
قیدی کو چھڑانے کے لئے باقی محفلین اپنے جمع شدہ نمبرات میں سے جیلر کو خرچہ پانی دیں گے۔
یوں سمجھ لیں کہ ایک قیدی کو چھڑانے کے لئے اپنے پانچ یا پھر دس نمبر کی قربانی دینی پڑے گی۔

اگر گیم سمجھ نہ آئی ہو تو اس بارے بات کیجئے۔
اور جیلر تو آپ کو معلوم ہی ہو گا کہ کون ہوں گے یعنی کہ ہمارے پلسیے بھائی فیصل عظیم فیصل ۔
تھانے اور جیل کا سارا حساب کتاب ان کے پاس رہے گا۔
محمد عبدالرؤوف بھائی والی بات ٹھیک لگ رہی ہے مجھے۔ اُنہوں نے کہا تھا کبھی کبھی کھسک جاتی ہے۔ نوٹ یہ اُن کے الفاظ ہیں میری اتنی جرات نہیں۔
اب اگلے آنے والے محفلین کے بارے میں ہم کیا لکھ سکتے ہیں جب ہم اُسے جانتے ہی نہ ہوں، عجیب قسم کا کھیل لگ رہا ہے مجھے۔
 
کبھی کبھی کہہ کر آپ انکساری سے کام لے رہے ہیں۔

اف بھائی تکا ہی تو لگانا ہے ۔ بس ویسے ہی کوئی جملہ لکھ دینا ہے۔ اور آنے والا اس بات سے متفق ہوگا تو وہ کہہ دے گا کہ ہاں ایسا ہی ہے۔
اور اگر نہیں متفق ہوگا تو وہ بھی بتا دے گا۔
 
ٹھیک ہوگیا۔
 
Top