ٹوئنٹی20کرکٹ ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اپریل،مئی 2010 - لائیو اسکور

شمشاد

لائبریرین
کپتان کی کپتانی بُری طرح ناکام

آسٹریلیا نے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی وقت میچ میں واپس آنا جانتا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
مائیکل ہسی لیگ کی طرف اچھا کھیلتا ہے مگر سب بولروں نے اسکو وہیں بولیں دیں
جی بلکل جیتا ہوا میچ ہار گئے
یہی تو ہے پاکستان پاکستان
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے سوچ لیا ہے جب تک یہ ٹیم ہے اور آفریدی کپتان ہے، میں نے اس ٹیم کا کوئی میچ نہیں دیکھنا۔

اور باقی بھی سبکو یہی مشورہ دوں گا کہ اس ٹیم کا میچ دیکھ کر وقت ضائع نہ کریں۔ اس دوران کوئی اور کام کر لیں۔
 
فہیم

لائبریرین
میں نے تو ابھی تک کپڑے بھی تبدیل نہیں کیے آفس سے آنے کے بعد۔
میچ کے چکر میں۔
 
فہیم

لائبریرین
آسٹریلیا وہ ٹیم ہے جسے کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں آپ پہاڑ سا ہدف دے کر بھی مطمئن نہیں ہوسکتے۔
یہ آسٹریلیا کی خوبی ہے کہ وہ چیس کرنے میں ماہر ہے۔
اور آج اس کی یہ خوبی نکھر کر سامنے آئی۔
 
قمراحمد

محفلین
اصل فائنل آج ہی تھا جو کہ آسٹریلیا نے جیت لیا۔ کیونکہ جس کسی نے آج کا میچ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے وہ یہ بات جانتا ہے کہ آسٹریلیا بھی آج پاکستان سے ہار ہی چکا تھا۔ جو پریشر آسٹریلیا نے آج برداشت کرکے میچ جیتا ہے، فائنل میں اُسے انگینڈ نے آدھا بھی نہیں دینا۔
آسٹر یلیا نے فائنل میں انگینڈ کو وہ مار مارنی ہے کہ انگینڈ ایک بار لازمی سوچے گا کہ اس سے تو اچھا تھا ہم فائنل ہی نا کھیلتے۔ کوئی مقابلہ نہیں ہو گا۔ رسمی کاروائی ہو گی فائنل میں۔ آسٹریلیا انگنیڈ کو یہ بتائے گا کہ بیٹا کرکٹ اسطرح سے کھیلتے ہیں۔
 
سارا

محفلین
میں نے سوچ لیا ہے جب تک یہ ٹیم ہے اور آفریدی کپتان ہے، میں نے اس ٹیم کا کوئی میچ نہیں دیکھنا۔

اور باقی بھی سبکو یہی مشورہ دوں گا کہ اس ٹیم کا میچ دیکھ کر وقت ضائع نہ کریں۔ اس دوران کوئی اور کام کر لیں۔

شمشاد بھائی آپ کے خیال میں کس کو کپتان بنانا چاہیے۔۔؟
 
وجی

لائبریرین
اصل فائنل آج ہی تھا جو کہ آسٹریلیا نے جیت لیا۔ کیونکہ جس کسی نے آج کا میچ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے وہ یہ بات جانتا ہے کہ آسٹریلیا بھی آج پاکستان سے ہار ہی چکا تھا۔ جو پریشر آسٹریلیا نے آج برداشت کرکے میچ جیتا ہے، فائنل میں اُسے انگینڈ نے آدھا بھی نہیں دینا۔
آسٹر یلیا نے فائنل میں انگینڈ کو وہ مار مارنی ہے کہ انگینڈ ایک بار لازمی سوچے گا کہ اس سے تو اچھا تھا ہم فائنل ہی نا کھیلتے۔ کوئی مقابلہ نہیں ہو گا۔ رسمی کاروائی ہو گی فائنل میں۔ آسٹریلیا انگنیڈ کو یہ بتائے گا کہ بیٹا کرکٹ اسطرح سے کھیلتے ہیں۔
آپکی بات سے اتفاق کیا جاسکتا ہے مگر پھر بھی اس برطانوی ٹیم میں کچھ دم باقی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ مقابلہ ہی نہ ہو اور آسٹریلیا جیت جائے
 
Top