ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

جاسم محمد

محفلین
تصویری ثبوت درکار ہو گا۔
3Vrmb61.jpg
 
ابن توقیر

محفلین
زبردست لڑی شروع کی بھائی۔
پتا نہیں کیوں پر اس لڑی کو پڑھتے پڑھتے اپنی بچپن کی ڈائری یاد آ گئی۔کیا خوبصورت سلسلہ ہوا کرتا تھا۔
کوئی سلسلہ ہونا چاہیے ان یادوں کا بھی۔
ویک اینڈ کیا پورے ہفتے کی روٹین کچھ اس طرح ہے کہ جمعہ کی چھٹی ہوتی ہے جو اکثر سامان کے لیے لاہور کے سفر میں کٹ جاتی ہے۔ہفتہ اتوار شفٹ والی گاڑیوں کی چھٹی کی وجہ سے دکان پر ہی مصروف گزرتا ہے اس لیے ہل جل نہیں سکتے۔
گھومنے پھرنے کے لیے سوموار سے بدھ تک کچھ نہ کچھ ترتیب بنا لیتے ہیں جیسے سجیکوٹ آبشار یا سوئیک لیک جیسے پوائنٹ کور کرلیے یا پھر منگل کو جناح پارک میں مووی دیکھ لی۔جمعرات تو حساب کتاب میں گزرتی ہے اس لیے کسی خاص موقع کے علاوہ اس دن قید رہتے ہیں۔
 
مسز بچوں کے ساتھ میکے گئی ہوئی ہیں، ویک اینڈ پر میں بھی ادھر ہی پہنچ گیا۔ کچھ میچ دیکھا۔ مگر جب میچ میں صورتحال خراب ہوئی اور اسلام آباد میں موسم کی صورتحال اچھی ہوئی تو باہر نکلنے کا منصوبہ بنا لیا۔
سینٹورس جا کر پلے لینڈ میں گیمز وغیرہ کھیلیں۔ عشاء پڑھنے فیصل مسجد جا پہنچے۔ واپسی پر ڈومینو پر پیزا کھایا اور گھر واپس۔
 
عرفان سعید

محفلین
کل زندگی میں پہلی بار فشنگ کی۔ ایک 3 کلو کی پائک فش ہاتھ آئی۔ اب اوون میں پکنے کا انتظار ہو رہا ہے۔ جیسے ہی مچھلی تیار ہوتی ہے دو دوستوں کے گھر والے کھانے کو تیار ہیں۔
 
آج صبح سے گھریلوں مصروفیات کا سلسلہ رہا۔ شام میں چھوٹے بھائی کی شادی کی تاریخ کے لیے ان کی ہونے والی سسرال گئے ہوئے تھے۔
ان شاء اللہ نومبر کے وسط میں شادی کی تاریخ مشاورت سے طے پا گئی ہے۔
آپ احباب سے دعا کی التجاء ہے کہ اللہ کریم اس ذمہ داری کو ہمیں باآسانی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
 
آمین اور پیشگی مبارک باد عدنان ۔:):)
 
زیک

مسافر
پچھلا ویک اینڈ تو راما میڈوز اور فیری میڈوز پر گزرا۔ اس کا کفارہ ادا کرنے کے لئے اس ویک اینڈ آرام کا پلان ہے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ابھی علی الصبح ریاض سے مدینہ منورہ کی طرف لانگ ڈرائیو۔۔۔ کرائے کی گاڑی۔ ۔۔۔۔ زیارت ۔۔۔۔ اور
کل انشاءاللہ واپسی ۔ یہ ہوا ویک اینڈ ۔ یا اللہ خیر و سلامتی۔ آمین
 
جاسمن

لائبریرین
آج صبح سے گھریلوں مصروفیات کا سلسلہ رہا۔ شام میں چھوٹے بھائی کی شادی کی تاریخ کے لیے ان کی ہونے والی سسرال گئے ہوئے تھے۔
ان شاء اللہ نومبر کے وسط میں شادی کی تاریخ مشاورت سے طے پا گئی ہے۔
آپ احباب سے دعا کی التجاء ہے کہ اللہ کریم اس ذمہ داری کو ہمیں باآسانی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
آمین۔
مبارک ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
ابھی علی الصبح ریاض سے مدینہ منورہ کی طرف لانگ ڈرائیو۔۔۔ کرائے کی گاڑی۔ ۔۔۔۔ زیارت ۔۔۔۔ اور
کل انشاءاللہ واپسی ۔ یہ ہوا ویک اینڈ ۔ یا اللہ خیر و سلامتی۔ آمین

حسد و رشک کے مارے ہم جل بھن رہے ہیں۔:)
ابھی صبح ایک عزیزہ کا آڈیو پیغام آیا کہ ابھی حرم سے آئے ہیں اور تمہارا اور تمہاری امی کے نام کا طواف کیا ہے۔
بہت حسرت محسوس ہوئی کہ کاش ہم خود طواف کرتے۔ عام انسانوں کی طرح شکر کا خیال بعد میں آیا کہ کوئی ہے جو ہمارے لیے طواف و دعا کر رہا ہے۔
اب کبھی زیارت کے لیے جائیں تو بہت ادب سے میرا سلام ضرور کہیے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
سسرال جانے کا پروگرام ہے۔ امی جی(ساس) سے خاص طور پہ ملنا ہے۔ کچھ سہیلیوں سے ملاقات کا ارادہ بھی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
گھر میں موجود ساؤنا کو کل پالش کرنے کے لیے آج دیواروں، چھت اور بینچوں کی کلینر ڈال کر برش سے رگڑائی اور دھلائی کی۔ کل کا دن پالش کرتے گزرے گا۔
 
زیک

مسافر
گھر میں واپسی کا پہلا دن۔ پیگی کو بورڈنگ سے پک کیا۔ بیگز انپیک کئے۔ لانڈری شروع کر رہا ہوں۔ پھر گروسری کرنی ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
آج صبح سے گھریلوں مصروفیات کا سلسلہ رہا۔ شام میں چھوٹے بھائی کی شادی کی تاریخ کے لیے ان کی ہونے والی سسرال گئے ہوئے تھے۔
ان شاء اللہ نومبر کے وسط میں شادی کی تاریخ مشاورت سے طے پا گئی ہے۔
آپ احباب سے دعا کی التجاء ہے کہ اللہ کریم اس ذمہ داری کو ہمیں باآسانی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
چھوٹے بھائی کی شادی پر پیشگی مبارکباد۔

اللہ آپ کی مدد فرمائے!
 
آخری تدوین:
Top