ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

عرفان سعید

محفلین
صفائی آج ہی کر لی ہے تو کل کا دن سکون سے گزرے گا۔
خیال تھا کہ آج کچھ آرام کر لیں گے۔ لیکن صبح صبح اٹھتے ساتھ شدید سستی کے طعنے سننا پڑے۔ چار و ناچار بیٹے کے کمرے میں وال پیپر لگانے کا جو کام کچھ عرصے سے تعطل کا شکار تھا، اسے اپنے ہاتھوں سے پایۂ تکمیل کو پہنچا دیا۔

NkOrdWT.jpg

cuQloap.jpg
 
عرفان سعید

محفلین
اس ویک اینڈ پر کوئی حلوہ پوری نہیں چل رہی!
ہمارے کچن میں لگے ہوئے اوون کی چوڑائی 50 سینٹی میٹر ہے، بیگم مُصر ہیں کہ 60 سینٹی میٹر کا اوون لگاؤ ورنہ کچھ دنوں میں پکانا بند! اب یہ اوون لگانے کے لیے کچن کی الماریوں کی تراش خراش کرکے 10 سینٹی میٹر جگہ بنانا پڑے گی۔ کل تمام چیزوں کا جائزہ لینے کنسٹرکشن میٹریل کی دوکان پر جانا ہوگا۔
ایک دوست کو کچھ ہفتے پہلے اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ کل دوست کے ہاں جانا ہو گا۔
 
زیک

مسافر
میرا بھی اس ویک اینڈ پر گھر سے متعلق کاموں پر ہی وقت گزرے گا۔ سامنے یارڈ میں درخت کا تنا ٹوٹ رہا ہے۔ درخت کو کاٹنے کے لئے شہر اور ایچ او اے سے پرمٹ لینا ہو گا۔ پھر اس کا متبادل درخت بھی چننا ہے۔ درخت کاٹنے کے لئے تو کسی پروفیشنل کی خدمات لینی ہوں گی۔

بارشیں اتنی زیادہ ہوئی ہیں کہ بیک یارڈ میں سے پانی کی نکاسی کا انتظام خراب ہو گیا ہے۔ اسے بھی دیکھنا ہے۔ کچھ ریت لا کر لیولنگ بھی کرنی ہو گی۔

اگر اتوار کو بارش نہ ہوئی تو سائیکلنگ کا بھی ارادہ ہے۔
 
فلسفی

محفلین
میں حسب روایت سودا سلف کے لیے ریڑھی کھینچ رہا ہوں :)۔ مزید کوئی پروگرام اس ویک اینڈ پر نہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
درخت کو کاٹنے کے لئے شہر اور ایچ او اے سے پرمٹ لینا ہو گا۔
میرا قیاس ہے کہ ایسا شاید آبادی والے علاقے میں درخت کے کاٹنے کی وجہ سے ہوگا؟
یہاں فن لینڈ میں آبادی میں تو نہیں البتہ جنگلات میں درخت کاٹنے کی اجازت ہے۔ وہاں کیا ایسا ہے؟
 
زیک

مسافر
میرا قیاس ہے کہ ایسا شاید آبادی والے علاقے میں درخت کے کاٹنے کی وجہ سے ہوگا؟
شہری علاقوں میں اکثر بڑے درخت کاٹنے کے لئے اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔ دیہی علاقوں اور جنگلات کا صحیح علم نہیں۔ جنگلات میں اکثر کمرشل پرمٹ کا معاملہ ہوتا ہے
 
عرفان سعید

محفلین
حسن ماشاءاللہ نو سال کا ہو گیا۔ کل اس کی سالگرہ منانے کا پروگرام ہے۔ آج کا سارا دن اس تیاری میں گزرے گا۔ پہلی بار گھر سے باہر ایک سپورٹس سنٹر میں سالگرہ منا رہے ہیں تو کافی کچھ نیا ہے۔
 
فلسفی

محفلین
حسن ماشاءاللہ نو سال کا ہو گیا۔ کل اس کی سالگرہ منانے کا پروگرام ہے۔ آج کا سارا دن اس تیاری میں گزرے گا۔ پہلی بار گھر سے باہر ایک سپورٹس سنٹر میں سالگرہ منا رہے ہیں تو کافی کچھ نیا ہے۔
ماشاءاللہ، اللہ پاک نیک بنائے، آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین
 
حسن ماشاءاللہ نو سال کا ہو گیا۔ کل اس کی سالگرہ منانے کا پروگرام ہے۔ آج کا سارا دن اس تیاری میں گزرے گا۔ پہلی بار گھر سے باہر ایک سپورٹس سنٹر میں سالگرہ منا رہے ہیں تو کافی کچھ نیا ہے۔
ماشاءاللہ ،
اللہ کریم صاحبزادے کی عمر میں خیر و برکت ،صحت عطا فرمائیں اور صاحبزادےکا بہترین اچھا روشن مستقبل بنائیں ، آمین
 
م حمزہ

محفلین
قریبا" چھ سال بعد دوستوں کے ساتھ آج بغرض تفریح ناراناگ چلے گئے۔ قدرت کی خوبصورتی کے کئی رنگ دیکھے۔ بہت لطف آیا۔ دریائے سندھ کی روانی اور شور کا کیا ہی مزہ ہے۔
 
Top