ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

آپکی الجهن آپکی سوچ اپکا مشاہدہ درست ہے طے کرو آپکی دوسرے پر اختیار نہیں ہاں یہ ہے خورد بین نظروں کے مالک لوگ یہاں آپ لوگ ہیں عرض یہ ہے طنز اور اصلاح تنقید عام میرے فہم کے مطابق کچھ ہوتا ہے سمجها کچھ جاتا ہے
 
آپکی الجهن آپکی سوچ اپکا مشاہدہ درست ہے طے کرو آپکی دوسرے پر اختیار نہیں ہاں یہ ہے خورد بین نظروں کے مالک لوگ یہاں آپ لوگ ہیں عرض یہ ہے طنز اور اصلاح تنقید عام میرے فہم کے مطابق کچھ ہوتا ہے سمجها کچھ جاتا ہے
اس کا حل یہی ہے کہ اردو سیکھنے پر توجہ مرکوز رکھیں اور اس کے بعد ہر معاملہ پر اپنی رائے دیں، تاکہ آپ کی بات مکمل طور پر سمجھ آ سکے۔
یہاں پر احباب اسی صورت میں کوئی اصلاح کر سکتے ہیں، جب انھیں کوئی بات سمجھ آئی ہو۔ صرف املا درست کروا دینے سے یا ایک دو الفاظ درست کروا دینے سے اردو نہیں آئے گی۔ وہ آپ کو باضابطہ ہی سیکھنی پڑے گی۔
 
چھٹی والے دن بھی لیب کا ایک چکر تو لگانا پڑتا ہے اور سٹوڈنٹس کے امتحانات سر پر ہیں سو انہیں پڑھانا بھی. روزمرہ کے کام جو پورا ہفتہ کچھ ٹھپ ہوئے ہوتے ہیں انہیں مکمل کرنا. تاہم اس ہفتے یو ایس کالج فئیر پر جانے کا پلان ہے. یونائیٹڈ سٹیٹس کی یونیورسٹیز کے نمائندگان کا ایک وفد آ رہا ہے جن سے سٹوڈنٹس کا انٹریکشن کروایا جا رہا ہے.
:)
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
کل سائیکلنگ کا پلان ہے لیکن اگر بارش کا چانس ہوا تو بدلنا پڑے گا۔ مزید پلاننگ بیگم کی ٹرپ سے آج رات واپسی کے بعد ہو گی
لوک کیج کا دوسرا سیزن مکمل کر لیا۔ اور سائیکلنگ بھی ہو گئی۔ اب دیکھیں باقی کا ویک اینڈ کیسا گزرتا ہے
 

عرفان سعید

محفلین
کل ہفتے کو ایک دوست کی طرف برنچ کا پروگرام ہے۔ کل تین خاندان اکٹھے ہوں گے اور حلوہ پوری کا آڈر دیا ہوا ہے۔ ایک پاکستانی فیملی کی خاتون کا اپنا بزنس ہے۔ وہ آڈر پر کھانا مہیا کرتی ہیں۔ ان خاتون کا تعلق کراچی سے ہے۔ غضب کے چنے اور حلوہ بناتی ہیں۔ میرے منہ میں تو ابھی سے پانی آرہا ہے۔
اتوار کا دن گھر کی روز مرہ کی اشیاء کی خریداری اور گھر کے کام کاج میں گزرے گا۔ اس بارسارے گھر کی صفائی میرے ذمے ہے تو ہول اٹھ رہے ہیں۔
گھر کی جو صفائی کل کرنے کا پروگرام تھا وہ آج ہی کرنے کے سخت احکامات ملے۔ صبح صفائی کرتے گزر گئی۔ دوست کی طرف برنچ کے لیے اکٹھے ہوئے۔ خوب پیٹ بھر کر حلوہ پوری کھائی۔ پھر آئس کریم۔ گپیں ختم ہی نہیں ہو رہیں۔ شام کا بھی کھانا کھا لیا۔ اب آدھی رات ہونے کو آئی اور چائے کی چسکیاں چل رہیں ہیں۔ تھوڑی دیر میں گھر واپسی۔ صفائی آج ہی کر لی ہے تو کل کا دن سکون سے گزرے گا۔
 
آخری تدوین:
(شادی شدی حضرات کو بتانے کی ضرورت نہیں کیوں، اور کنوارے اس پریشانی میں نہ ہی پڑیں تو اچھا ہے) ۔
عزیزی فلسفی کے بالا اضافۂ ظریفانہ کو ملاحظہ کرکے مابدولت اپنے تئیں ایک درودیوار شکن قہقہہ بلند کرنے سے ، باوجود سعیء بسیار ، نا روک سکے اور قہقہۂ مذکورہ کی شدت ارتعاش سے حسب سابق کوئی اور تو نہیں تاہم مابدولت خود ہی لرزہ براندام ہوکر رہ گئے !:):)
 
Top