ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

کل
ایک گیزر ٹھیک کروایا۔
لحاف رکھوا کر کمبل نکالا۔
بہن کے گھر جانا ہوا۔
ری ایکٹ نیٹو (react native) پر کچھ ہاتھ صاف کیے۔

آج
بچوں کے ساتھ ایکٹویٹیز میں کچھ وقت گزارا۔
کچھ دیر بعد مارکیٹ کا چکر لگنا ہے۔
اور پھر ری ایکٹ نیٹو۔
 
م حمزہ

محفلین
جمعہ نمازِ جمعہ کی نذر ہوا۔ سنیچر کا دن یہ سوچتے ہوئے گزارا کہ کل پھر صبح سویرے کام پر جانا ہے۔ ہائے اب اگلے ویک انڈ کا انتظار۔۔۔
 
تابش بھائی فرنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کرتے ہیں یا شوقیہ؟
ری ایکٹ نیٹو کی جانب رجحان اس وجہ سے آیا کہ اینڈرائڈ اور آئی فون دونوں کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم سے ڈویلپمنٹ کر سکوں۔ شوقیہ ہی سمجھیں۔
جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہوں، تو معلوم ہوتا ہے کہ ری ایکٹ نیٹو کو میچور ہونے میں مزید وقت درکار ہے۔ ابھی اینڈرائڈ اور آئی او ایس نیٹو میں جا کر بھی کوڈ اور کنفگریشنز کرنی پڑتی ہیں۔
 
فلسفی

میں نے اس پر کام تو نہیں کیا لیکن سنا ضرور ہے کہ کچھ نہ کچھ حدود تو ہیں نیٹو کوڈ کی نسبت۔ ویسے فون گیپ اور کارڈووا کی نسبت زیادہ نیٹو شاید یہی فریم ورک ہے۔

آپ پیشے کے اعتبار سے ڈویلپمنٹ کے شعبے میں ہیں؟ بیک اینڈ میں کون سی ٹیکنالوجیز میں کام کرتے ہیں؟
 
جی۔
جاوا
 
فلسفی

محفلین
شاعر تو محفل پر احباب نے زبردستی بنا دیا ہے۔ اس سے پہلے صرف پڑھنے کی حد تک ہی شوق تھا۔
یہ کسر نفسی سے کام لے رہیں ہیں آپ۔ میں نے کچھ غزلیں نظر سے گزری ہیں آپ کی۔ زبردستی کی شاعری نہیں لگتی۔ ویسے بھی فن شاعری کے رموز سیکھنا اور بات ہے شاعری کرنا اور بات ہے۔ موخرالذکر میں میرا خیال ہے کہ فقط پڑھنے پڑھانے سے زیادہ طبیعت اور کچھ خداد داد صلاحیتوں کا کردار زیادہ ہوتا ہے۔
 
وہ جو کچھ غزلیں نظر سے گزری ہیں، بس وہی کل ہیں۔
اور اس میں کوئی غلط بیانی نہیں کہ محفل پر آنے سے قبل کبھی اس جانب دھیان بھی نہیں گیا تھا کہ کبھی شاعری بھی کروں گا۔ :)
 
Top