ویک اینڈ پر کیا ہو رہا ہے؟

م حمزہ

محفلین
واپسی پر ان خوبصورت لاکس کا دیدار بھی کیا:
AIF0gm1.jpg

sddXwEj.jpg
کیا وہاں بادل ہمیشہ یا اکثر کالے ہی ہوتے ہیں؟
 
آج صبح سے گھریلوں مصروفیات کا سلسلہ رہا۔ شام میں چھوٹے بھائی کی شادی کی تاریخ کے لیے ان کی ہونے والی سسرال گئے ہوئے تھے۔
ان شاء اللہ نومبر کے وسط میں شادی کی تاریخ مشاورت سے طے پا گئی ہے۔
آپ احباب سے دعا کی التجاء ہے کہ اللہ کریم اس ذمہ داری کو ہمیں باآسانی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
کل سے گھر میں گہماگہمی کاسلسلہ ہے ۔بہینیں اپنی فیملی سمیت آئی ہوئی ہیں۔ آج چھوٹے بھائی کی شادی کی تاریخ لینے جائیں گے اور ان شاء اللہ سنت نکاح کی رسم بھی ادا کی جائے گی۔ آپ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ کریم بخیروعافیت اس تقریب کو انجام پذیر فرمائیں۔ آمین
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
آج ہیلسنکی کے انتہائی مشہور سٹور سٹاک مین پر ایک خاص آفر تھی۔ کل ان کی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا گیا کہ ہفتے کے روز اشیائے خوردونوش کے سیکشن میں پاکستان کے شہر ملتان سے براہ راست منگوائے گئے آموں کا ایک محدود سٹاک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ میں سٹور کے کھلنے پر ہی وہاں پہنچ گیا جہاں پاکستان کے آم فروخت کے لیے رکھے تھے۔

4srCgmD.jpg

یہ رہے ملتان کے آم

6CaSPr4.jpg

ان آموں کی اتنی تعظیم کہ مغرب میں بھی انہیں بے لباس نہیں ہونے دیا گیا!

bKsBw1C.jpg
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
ہمارا ویک اینڈ تو چند گھنٹوں بعد شروع ہو رہا ہے۔ اگلا پورا ہفتہ عید کی چھٹیاں ہیں۔ ایک دو گھنٹوں کے لیے عید کی شام والدہ کے پاس حاضری ہے اس کے بعد نہ ہم کمرے سے باہر قدم نکالیں گے نہ سورج کی روشنی دیکھیں گے، اللہ اللہ۔ :)
 
رباب واسطی

محفلین
میرا مشاہدہ ہے کہ کچھ سرکاری ملازمیں اور طلبا (کچھ سے ذرا زیادہ) سارا ویک (ہفتہ) ویک ویک (کمزور کمزور) سے نظر آتے ہیں اور ویک اینڈ کے آتے ہی تندرست و توانا ہوجاتے ہیں اور پھر ویک اینڈ کے اینڈ ہوتے ہی پھر سے ویک ویک ہوجاتے ہی
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تو کافی معنی خیز قسم کی بات ہوئی!
جی اس کو موت پر بھی منطبق کیا جا سکتا ہے، اگر مر گیا تو آپ اسی جملے کو یاد کریں گے! :) ویسے میرا مطلب لغوی معنوں میں ہے، میں ایسے ہی چھٹیاں گزارتا ہوں اور انشاءاللہ یہ بھی گزاروں گا۔ :)
 
اجتماعی قربانی کی رجسٹریشن، حصہ داران کی فہرست کی کمپیوٹر پر تیاری، حساب کتاب، اور جانوروں کے شناختی کارڈ کی تیاری میں مصروف۔
ویک اینڈ اسی کام میں ہی گزرنا ہے۔ وقتاً فوقتاً اپنے قربانی کے جانوروں کی خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔
 
کھال اتارنے کا ذکر گول کر گئے!
:)
 
فلسفی

محفلین
ہمارا ویک اینڈ تو چند گھنٹوں بعد شروع ہو رہا ہے۔ اگلا پورا ہفتہ عید کی چھٹیاں ہیں۔ ایک دو گھنٹوں کے لیے عید کی شام والدہ کے پاس حاضری ہے اس کے بعد نہ ہم کمرے سے باہر قدم نکالیں گے نہ سورج کی روشنی دیکھیں گے، اللہ اللہ۔ :)

بہت تنہائی پسند واقع ہوئے ہیں۔ محفل پر آپکی باتوں سے تو یہ احساس نہیں ہوتا!

آہ کیا یاد آ گیا

آئینے کے سو ٹکڑے کر کے ہم نے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے، سو میں بھی اکیلے ہیں
 
عرفان سعید

محفلین
آہ کیا یاد آ گیا

آئینے کے سو ٹکڑے کر کے ہم نے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے، سو میں بھی اکیلے ہیں
واہ! اچھا شعر ہے کس کا ہے؟
آئینے سے یاد آیا کہ ہمارے باتھ روم کا آئینہ ٹوٹ گیا تھا، مجھے اسے تبدیل کرنا ہے۔ بیگم کو بھنک پڑ گئی کہ میں آئینے پر شعروں پہ حظ اٹھا رہا ہوں تو مجھے آئینہ دکھا کر رہیں گی۔
 
Top