شاذ تمکنت وہ کون ہے جس کی وحشت پر، سنتے ہیں کہ جنگل روتا ہے۔۔۔شاذ تمکنت

الف عین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 16, 2012

  1. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,298
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    وہ کون ہے جس کی وحشت پر، سنتے ہیں کہ جنگل روتا ہے
    ویرانے میں اکثر رات گئے، اک شخص ہے پاگل، روتا ہے

    پھر سر سے کہیں پروائی چلی، کھِلتے نہیں دیکھی دل کی کلی
    یہ جھوٹ ہے برکھا ہوتی ہے، یہ سچ ہے کہ بادل روتا ہے

    ہے اس کا سراپا دیدۂ تر، دنیا کو مگر کیا اس کی خبر
    سب کے لئے آنکھیں ہنستی ہیں، مرے لئے کاجل روتا ہے

    وہ کس کے لئے سنگھار کرے، چندن سا بدن یوں روپ کرے
    جب مانگ چکا چک ہوتی ہے، آئینہ چھلاچھل روتا ہے

    بنتی نہیں دل سے شاذ اپنی، یہ دوست ہے یا دشمن کوئی
    ہم ہیں کہ مسلسل ہنستے ہیں، وہ ہے کہ مسلسل روتا ہے
    ٭٭٭
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,732
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بنتی نہیں دل سے شاذ اپنی، یہ دوست ہے یا دشمن کوئی
    ہم ہیں کہ مسلسل ہنستے ہیں، وہ ہے کہ مسلسل روتا ہے

    کیا بات ہے۔ بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. غ۔ن۔غ

    غ۔ن۔غ محفلین

    مراسلے:
    2,114
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    پھر سر سے کہیں پروائی چلی، کھِلتے نہیں دیکھی دل کی کلی
    یہ جھوٹ ہے برکھا ہوتی ہے، یہ سچ ہے کہ بادل روتا ہے

    بنتی نہیں دل سے شاذ اپنی، یہ دوست ہے یا دشمن کوئی
    ہم ہیں کہ مسلسل ہنستے ہیں، وہ ہے کہ مسلسل روتا ہے

    واہ بہت خوب۔ ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,298
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    وٹھل راؤ کی گائی ہوئی یہی غزل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا کہنے بابا جانی بہت خوب لاجواب انتخاب ہے روح سرشار کردی ۔۔ واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,893
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لاجواب۔ بہت شکریہ اعجاز صاحب
     
  7. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    بہت ہی عمدہ ۔
     

اس صفحے کی تشہیر