گلزار وہ خط کے پرزے اُڑا رہا تھا

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ خط کے پرزے اُڑا رہا تھا
ہواؤں کا رخ دِکھا رہا تھا

بتاؤں کیسے وہ بہتا دریا
جب آ رہا تھا تو جا رہا تھا

کہیں مرا ہی خیال ہو گا
جو آنکھ سے گرتا جا رہا تھا

کچھ اور بھی ہو گیا نمایاں
میں اپنا لکھا مٹا رہا تھا

وہ جسم جیسے چراغ کی لَو
مگر دھواں دِل پہ چھا رہا تھا

منڈیر سے جھک کے چاند کل بھی
پڑوسیوں کو جگا رہا تھا

اسی کا ایماں بدل گیا ہے
کبھی جو میرا خدا رہا تھا

وہ ایک دن ایک اجنبی کو
مری کہانی سنا رہا تھا

وہ عمر کم کر رہا تھا میری
میں سال اپنا بڑھا رہا تھا

خدا کی شاید رضا ہو اس میں
تمہارا جو فیصلہ رہا تھا​
 
عینی شاہ

محفلین
یعنی کہ ہر وقت تخریب کاری ہی کر رہا تھا شاعر اور کوئی کام نہی تھا اسے خیال بھائی:p:p:p:p
کبھی یہ کر رہا تھا کبھی وہ :LOL::LOL::LOL::LOL:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
یعنی کہ ہر وقت تخریب کاری ہی کر رہا تھا شاعر اور کوئی کام نہی تھا اسے خیال بھائی:p:p:p:p
کبھی یہ کر رہا تھا کبھی وہ :LOL::LOL::LOL::LOL:
:jokingly:
زبردست تبصرہ عینی(y)۔ میں آپ کا نام دیکھ کر فوراً اس دھاگے تک پہنچ گئی۔ ورنہ تو فرصت سے چکر لگتا اس طرف کا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
دیکھا نا کتنے اچھے تبصرے کرتی ہوں میں ..آئی ایم دا بیسٹ آئی ایم دا بیسٹ :dancing::dancing::dancing::dancing::dancing:
تھینکیو فرحت آپی :p:p:p:p:p

کراس شاہ بمقابلہ گیانی
Shopper_zps993168e8.jpg
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
جی یہ مقابلہ ہر گز نہیں ہے :cowboy: :cowboy: . یہ حوصلہ افزائی اور ٹیم ورک ہو سکتا ہے. :thumbsup:

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:خیال بھائی زبردست :thumbsup::thumbsup:ویسے کس چیز کا مقابلہ ہے یہ:idontknow::idontknow::idontknow:
عینی یہ جو آپ اچھے اچھے تبصرے کرتی ہیں نا. اس پر میراتعریف کرنا ان سے برداشت نہیں ہوا. تو خواہ مخواہ میں بمقابلہ کہہ دیا. :cowboy:
ویسے ایسی کاروائی کو 'شاپر ڈبل کرنا' بھی کہتے ہیں جس میں ذوالقرنین بھائی ماہر کی سُپر لیٹو ڈگری پر براجمان ہیں. (y)

فرحت کیانی اس معاملے میں استاد ہیں.... بہت اچھا بتا سکتی ہیں..... :p:devil:
عظیم ہوتے ہیں وہ استاد جو اپنے شاگردوں کو بھی استاد کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں. آپ بھی انہی اساتذہ میں سے ایک ہیں. :angel3:
 
عینی شاہ

محفلین
جی یہ مقابلہ ہر گز نہیں ہے :cowboy: :cowboy: . یہ حوصلہ افزائی اور ٹیم ورک ہو سکتا ہے. :thumbsup:

عینی یہ جو آپ اچھے اچھے تبصرے کرتی ہیں نا. اس پر میراتعریف کرنا ان سے برداشت نہیں ہوا. تو خواہ مخواہ میں بمقابلہ کہہ دیا. :cowboy:
ویسے ایسی کاروائی کو 'شاپر ڈبل کرنا' بھی کہتے ہیں جس میں ذوالقرنین بھائی ماہر کی سُپر لیٹو ڈگری پر براجمان ہیں. (y)

عظیم ہوتے ہیں وہ استاد جو اپنے شاگردوں کو بھی استاد کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں. آپ بھی انہی اساتذہ میں سے ایک ہیں. :angel3:
زبردست فرحت آپی ...:bighug:آئی لائیک یور وے آف کمنٹس ٹو :thumbsup::thumbsup::thumbsup::thumbsup:
یہ خیال بھائی جو ہیں نا انکو اتا جاتا کچھ بھی نہی ہے ایویں بس ..کل میں نے فیس بک پر ان سے کسی لائن کی ایکسپلینیشن پوچھی تو بس ادھر ادھر کی باتوں مین تائم ویسٹ کر دیا وہ تو پھر میں نے خود ہی نتیجہ نکال لیا کہ یس کا یہ مطلب ہو سکتا ہے :LOL::LOL::LOL:پھر مجھ سے کافی امپریس ہو رہے تھے :cool: ہے نا خیال بھائی:tongueout::tongueout::tongueout:
 
Top