امیر مینائی وہ تو سنتا ہی نہیں میں داد خواہی کیا کرو - امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی

وہ تو سنتا ہی نہیں میں داد خواہی کیا کروں؟
کس کے آگے جا کے سر پھوڑوں الٰہی کیا کروں؟

مجھ گدا کو دے نہ تکلیف حکومت اے ہوس!
چار دن کی زندگی میں بادشاہی کیا کروں؟

مجھ کو ساحل تک خدا پہنچائے گا اے ناخدا!
اپنی کشتی کی بیاں تجھ سے تباہی کیا کروں؟

وہ مرے اعمال روز و شب سے واقف ہے امیر
پیش خالق ادعائے بے گناہی کیا کروں؟

امیرالشعراء منشی امیر احمد صاحب امیرمینائی
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ پیاسا صحرا۔۔۔ آپ کا درست نام بھی معلوم نہیں ہوا۔۔ اگر آپ ٹائپ کر رہے ہیں تو ای بک (اگر بنائی جائے تو) کس کو ٹائپنگ کریدٹ دیا جائے۔۔ ذ پ سے ہی مطلع کر دیں۔
وارث، اس میں امیر مینائی کا ٹیگ لگا دیا جائے تو بہتر ہو۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ مرے اعمالِ روز و شب سے واقف ہے امیر
پیشِ خالق ادّعائے بے گناہی کیا کروں

واہ بہت خوب۔

اعجاز صاحب، ٹیگ درست کر دیا ہے!
 
Top