فراز وہ تری طرح کوئی تھی

محمد بلال اعظم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 18, 2012

  1. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    وہ تری طرح کوئی تھی

    یونہی دوش پر سنبھالے
    گھنی زلف کے دو شالے
    وہی سانولی سی رنگت
    وہی نین نیند والے
    وہی من پسند قامت
    وہی خوشنما سراپا
    جو بدن میں نیم خوابی
    تو لہو میں رتجگا سا
    کبھی پیاس کا سمندر
    کبھی آس کا جزیرہ
    وہی مہربان لہجہ
    وہی میزباں وطیرہ
    تجھے شاعری سے رغبت
    اُسے شعر یاد میرے
    وہی اس کے بھی قرینے
    جو ہیں خاص وصف تیرے
    کسی اور ہی سفر میں
    سرِ راہ مل گئی تھی
    تجھے اور کیا بتاؤں
    وہ تری طرح کوئی تھی
    کسی شہرِ بےاماں میں
    میں وطن بدر اکیلا
    کبھی موت کا سفر تھا
    کبھی زندگی سے کھیلا
    مرا جسم جل رہا تھا
    وہ گھٹا کا سائباں تھی
    میں رفاقتوں کا مارا
    وہ مری مزاج داں تھی
    مجھے دل سے اُس نے پوجا
    اسے جاں سے میں نے چاہا
    اِسی ہمرہی میں آخر
    کہیں آ گیا دوراہا
    یہاں گمرہی کے امکاں
    اسے رنگ و بو کا لپکا
    یہاں لغزشوں کے ساماں
    اسے خواہشوں نے تھپکا
    یہاں دام تھے ہزاروں
    یہاں ہر طرف قفس تھے
    کہیں زر زمیں کا دلدل
    کہیں جال تھے ہوس کے
    وہ فضا کی فاختہ تھی
    وہ ہَوا کی راج پُتری
    کسی گھاٹ کو نہ دیکھا
    کسی جھیل پر نہ اتری
    پھر اک ایسی شام آئی
    کہ وہ شام آخری تھی
    کوئی زلزلہ سا آیا
    کوئی برق سی گری تھی
    عجب آندھیاں چلیں پھر
    کہ بکھر گئے دل و جاں
    نہ کہیں گلِ وفا تھا
    نہ چراغِ عہد و پیماں
    وہ جہاز اتر گیا تھا
    یہ جہاز اتر رہا ہے
    تری آنکھ میں ہیں آنسو
    مرا دل بکھر رہا ہے
    تُو جہاں مجھے ملی ہے
    وہ یہیں جدا ہوئی تھی
    تجھے اور کیا بتاؤں
    وہ تری طرح کوئی تھی
    (احمد فراز)
    (خوابِ گل پریشاں ہے)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 11
    • زبردست زبردست × 5
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    بہت خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    تو جہاں مجھے ملی ہے​
    وہ یہیں جدا ہوئی تھی​
    تجھے اور کیا بتاؤں​
    وہ تری طرح کوئی تھی​
    واہ کیا خوبصورت نظم ہے فراز کی۔ ارسال کرنے کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. نگار ف

    نگار ف محفلین

    مراسلے:
    422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    فراز کی خوب صورت منظر کشی :great:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    کاشفی صاحب بہت بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ جناب
    مجھے یہ نظم بہت پسند ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,732
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    خوبصورت انتخاب۔ شکریہ بلال صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا شکریہ جناب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. حیبا

    حیبا محفلین

    مراسلے:
    27
    موڈ:
    Cheerful
    کیا خوب وضاحت کی ھے! دیٹس گیرٹ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا شکریہ
     
  12. صائمہ شاہ

    صائمہ شاہ محفلین

    مراسلے:
    4,659
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Cool
    خوبصورت انتخاب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ بیحد خوبصورت نظم ہے .اپکا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔
     
  15. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    بہت بہت شکریہ آپ کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
  17. حیبا

    حیبا محفلین

    مراسلے:
    27
    موڈ:
    Cheerful
    کدی مہک نئیں مکدی پُھلاں وچوں!
    پھول سکدے سکدے سک جاندے!
    کوئی قدر نہ جانے پیار دی!
    دل ٹٹ دے ٹٹ دے ٹٹ جاندے!
    کوئی مول نئیں جگ تے رشتیاں دا!
    اے چھوٹ دے چھوٹ دے چھوٹ جاندے!
    کدی پیارنئیں مکدا دل وچوں!
    سا مکدے مکدے مک جاندے!
    ؎ بابا بُلھے شاہ ؎
     
  18. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic

    اس دھاگے میں بابا بلھے شاہ کی شاعری کے کمنٹ کا مطلب سمجھ نہیں آیا:confused:
     
  19. حیبا

    حیبا محفلین

    مراسلے:
    27
    موڈ:
    Cheerful
    آپ نے اوپر جدائی کی بات کی تھی- اس لیئے اسکا جواب دینے کی ہلکی سی کوشش کی ھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. جنید اقبال

    جنید اقبال محفلین

    مراسلے:
    619
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Mellow
    پھر اک ایسی شام آئی
    کہ وہ شام آخری تھی
    کوئی زلزلہ سا آیا
    کوئی برق سی گری تھی



    عجب آندھیاں چلیں پھر
    کہ بکھر گئے دل و جاں
    نہ کہیں گلِ وفا تھا
    نہ چراغِ عہد و پیماں

    دل کو لگا ٹھا کر کے
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر