وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

اوشو

لائبریرین
ہم خوگرِ محسوس ہیں ساحل کے خریدار
ایک بحرِ پر آشوب و پراسرار ہے رومی!
تو بھی ہے اسی قافلہَ شوق میں اقبال
جس قافلہِ شوق کا سالار ہے رومی!
اس عصر کو بھی اس نے دیا ہے کوئی پیغام؟
کہتے ہیں چراغِ رہِ احرار ہے رومی!
(علامہ اقبال)
 

اوشو

لائبریرین
فردوس میں رومی سے یہ کہتا تھا سنائی
مشرق میں ابھی تک ہے وہی کاسہ وہی آش
حلاج کی لیکن یہ روایت ہے کہ آخر
اک مرد قلندر نے کیا راز خودی فاش
(علامہ اقبال)
 

اوشو

لائبریرین
گستہ تار ہے تیری خودی کا ساز اب تک
کہ تو ہے نغمہ رومی سے بے نیاز اب تک
(علامہ اقبال)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سنائی کے ادب سے میں نے غواصی نہ کی ورنہ
ابھی اس بحر میں باقی ہیں لاکھوں لولوئے لالا
اقبال ۔۔۔۔حکیم سنائی ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
میں فقط نام لیوا ہوں اُنکا ، اُن کی توصیف میں کیا کروں گا
میں نہ اقبال! خسرو نہ سعدی میں نہ قدسی نہ جامی نہ حالی

(اقبال عظیم)​
 

حسان خان

لائبریرین
مصحفی شعرِ سادہ کہنے میں
وقت کا اپنے تو فغانی ہے
(غلام ہمدانی مصحفی)
بابا فغانی شیرازی
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
تیرے سخن کے نغمۂ رنگیں کوں سن ولی
ڈوبا عرق کے بیچ عراقی عراق میں
(ولی دکنی)
فخرالدین عراقی
 
Top