وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

حسان خان

لائبریرین
میر اَوسط علی رشک اپنے اُستاد امام بخش ناسخ کی سِتائش میں کہتے ہیں:
ہوتے تو دادِ سُخن سعدی و حافظ دیتے
رکھتے ہیں طبعِ خُداداد جنابِ ناسخ

(میر اوسط علی رشک)
 

حسان خان

لائبریرین
«بزم آفندی» کے ایک مرثیے میں سے ایک بند:

اِس نظم کو سُن پائے تو سُن ہوئے «نظامی»
یوں سر کو دُھنے چور، ہو جامِ سرِ «جامی»
«سعدی» خطِ ریحاں سے لکھے خطِّ غلامی
یہ لوگ غزل گو، میں شہِ دیں کا سلامی
«سحبان» نے یہ نکتۂ صائب نہیں لکّھے
«صائب» نے کبھی ایسے مصائب نہیں لکّھے

(بزم آفندی)
 
Top