وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

حسان خان

لائبریرین
اُس کی نظر چڑھیں گر یہ تابدار گوہر
پھر نام تیرا روشن مانندِ انوری ہو
(شیخ محمد ابراہیم ذوق)
 

حسان خان

لائبریرین
گو کہ ہندی ہے مگر سارے عجم پر فوق ہے
یہ زباں اختر ہے بالکلِ بلبلِ شیراز کی
(واجد علی شاہ اختر)
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
کیوں نہ دکھلایا کرے ہر ہر غزل میں آسماں
اخترِ خوش لہجہ اب رشکِ ہلالی ہو گیا
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
تری غزل پہ ہلالی نثار ہے اختر
اگر پڑھے تو کہے سُن کے شعر خواں کیا خوب
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
جماعت شاعرانِ ہند کی آنکھوں پہ رکھتی ہے
یہ شاعر بھی تو اس مجموعۂ عالم میں جامی ہے
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
یقیں ہے بلبلائے بلبلِ شیراز مرقد میں
اگر اس اخترِ ہندی کی اتنی خوش کلامی ہے
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
عجب کیا بلبلائے بلبلِ شیراز اے اختر
بُتِ ہندی ترے اشعار سے مسرور ہوتے ہیں
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
میرے شعر اگر دیکھے گنگ وہ بھی ہو جائے
اس زمانے میں پیدا گرچہ پھر فغانی ہو
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
اب تو معشوقۂ حافظ کو بلا اے اختر
چھپ نہ تو اُس سے کہ وہ شاخِ نبات آ پہنچی
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
اختر تری غزلوں پہ ہلالی بھی فدا ہے
فرہاد بھی شیرینیِ تقریر میں اُلجھا
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
نہ کیونکر بلبلِ شیراز مرقد میں پھڑک جائے
جہاں قائل ہے اے اختر تمہاری خوش بیانی کا
(واجد علی شاہ اختر)
 

حسان خان

لائبریرین
عزیز میاں قوّال نے اپنی ایک قوّالی میں کہا ہے:
رومی و حافظ و خیّام کا دیکھا ہے کلام؟
جام و مینا کے لبادے میں طریقت ہے تمام

یہ نہیں معلوم کہ یہ شعر خود اُن کا ہے یا کسی دیگر کا۔
 

حسان خان

لائبریرین
--------------
اغیار کی جو سعی سے بالفرض جاؤں میں
واللہ، ہو نگاہ میں مثلِ سقر، بہشت
مجھ کو نوائے بلبلِ شیراز یاد ہے
کیا لکھنؤ، کہ منہ نہ کروں، ہو اگر بہشت
"حقّا کہ با عقوبتِ دوزخ برابر است
رفتن بہ پایمردیِ ہمسایہ در بہشت"
(امام بخش ناسخ)
--------------
بلبلِ شیراز = سعدی شیرازی
 

حسان خان

لائبریرین
سبحہ را بگسست و از بہرِ کمر زنّار ساخت
مثلِ بیدل، اِن دنوں ناسخ بھی بے دیں ہو گیا

(امام بخش ناسخ)
اگر فارسی مصرع بیدل دہلوی ہی کا ہے تو مجھے نیٹ پر موجود بیدل کی شاعری میں یہ مصرع مل نہیں پایا۔
 
Top