وکلا کی ناکام تحریک

مغزل

محفلین
رسید حاضر ہے ۔۔میں اس وقت Ups پر ہوں بجلی کی فراہمی بحال ہوتے ہی عرض کرتا ہوں۔
 
بالاخر لانگ مارچ تاریخی ناکامی سے ہمکنار ہوا۔ یہ تو شروع سے ظاہر تھا کہ یہ مارچ ناکام ہوگا۔ اللہ کا شکر ہے۔
 

دوست

محفلین
بالکل ہزاروں لوگ سخت گرمی میں پایہ تخت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ ہر جگہ استقبال کررہے ہیں۔ ملک کی تمام بڑی جماعتیں اس کو سپورٹ کررہی ہیں اور لانگ مارچ تاریخی ناکامی سے دوچار ہوا۔ الحمد اللہ۔
 
بالکل ہزاروں لوگ سخت گرمی میں پایہ تخت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ہزاروں لوگ ہر جگہ استقبال کررہے ہیں۔ ملک کی تمام بڑی جماعتیں اس کو سپورٹ کررہی ہیں اور لانگ مارچ تاریخی ناکامی سے دوچار ہوا۔ الحمد اللہ۔
ہزاورں؟ یا لاکھوں؟
بہرحال ناکامی کا ثبوت یہ ہے کہ وکلا قیادت خود کنفیوژ ہے۔ اسے اپنے ہدف کا پتہ نہیں۔ کبھی کہتے ہیں‌مشرف کو گرائیں گے۔ کبھی کہتے ہیں پارلیمنٹ‌نشانہ ہے۔ کبھی کہتے ہیں عوامی و حکومتی رویہ تبدیل کرنا ہے۔ کبھی کہتے ہیں‌ پی سی او ججز نے نمٹنا ہے۔ ایک بدحواسی ہے۔ اور ناکامی کسے کہتے ہیں۔
اور تمام بڑی جماعتیں؟
کیا پی پی پی؟
کیا اے این پی؟
کیا متحدہ مجلس عمل؟
کیا ایم کیو ایم؟
یا کچھ تانگہ پارٹیاں؟
 
یہ بھی دیکھ لیجئے
1100424721-1.gif

ایکسپریس
 

مغزل

محفلین
بالاخر لانگ مارچ تاریخی ناکامی سے ہمکنار ہوا۔ یہ تو شروع سے ظاہر تھا کہ یہ مارچ ناکام ہوگا۔ اللہ کا شکر ہے۔



ماشااللہ میں بصیرت ہی خیال کر رہا تھا پتہ چلا کہ معاملہ ضعفِ بصارت کا بھی ہے ۔۔
ذرا لانگ مارچ کا مطلب بیان کیجئے گا ؟؟
 

مغزل

محفلین
تمام بڑی جماعتیں؟
کیا پی پی پی؟
کیا اے این پی؟
کیا متحدہ مجلس عمل؟
کیا ایم کیو ایم؟
یا کچھ تانگہ پارٹیاں؟

حیرت ہے ۔۔ جانوروں کے ریوڑ کو آپ پارٹیاں خیال کرتے ہیں۔۔
موقع پرست ، منافق اور ملک دشمن لوگ آپ کی نظر میں پارٹی ہے ۔۔ واہ واہ ۔۔
جنہوں نے سوئے ملک دشمنی کے کچھ بھی نہیں کیا ۔۔۔
اس میں ن لیگ بھی شامل کرلیں۔
دودھ کا دھلا کوئی بھی نہیں۔
 

مغزل

محفلین
یہ بھی دیکھ لیجئے
1100424721-1.gif

ایکسپریس


جی شکریہ میں آپ سے بہت پہلے پڑھ چکا ہوں جب یہ خبر ابھی چھپائی کے مراحل میں تھی۔
اب یہ آپ کی سیاسی بصیرت پر منحصر ہے ۔۔ کہ آپ سلمان تاثیر سے متاثر (انسپائر / وکٹم) ہیں۔
تمام تر وابستگیاں بالائے طاق رکھیئے تو کچھ نظر آئے گا نا ۔۔ کبوتر کے آنکھیں بند کرلینے سے بلّی جان نہیں چھوڑتی۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
لیکن مارچ کا فائنل مرحلہ تو آج ہے۔ مارچ ناکام ہوگیا تو پی پی پی کو کیا پڑی ہوئی ہے کہ پریڈگراؤنڈ میں‌ کنٹینر سجائے ہوئے ہیں۔؟؟؟
 

مغزل

محفلین
بالکل ہزاروں لوگ سخت گرمی میں پایہ تخت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ہزاروں لوگ ہر جگہ استقبال کررہے ہیں۔ ملک کی تمام بڑی جماعتیں اس کو سپورٹ کررہی ہیں
اور لانگ مارچ تاریخی ناکامی سے دوچار ہوا۔ الحمد اللہ۔

مجھے ایک مصرع یاد آگیا۔۔
’’ دیدہ ءِ کور بھلا کیا دیکھے ۔۔۔ ‘‘
قصور ہمت علی کا نہیں بلکہ اس وابستگی کا ہے جس کا چشمہ ان کی آنکھوں پر براجمان ہے۔۔
 

مغزل

محفلین
ہمت علی صاحب۔۔ یہ کوئی بھوت ہیں ۔۔ ؟؟؟
کون ہیں ۔۔ عالمی میڈیا جو دکھا رہا ہے وہ بھی دیکھا کیجئے ۔۔۔ کنویں کے مینڈک کیلئے کنواں ہی دنیا ہوتی ہے۔۔
سلمان تاثیر ۔۔ تاخیر سے پیدا ہوئے ہیں ۔۔ وگرنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11004245671gq4.jpg
 

مغزل

محفلین
کبھی یہ بینظیر کے ساتھ بھی ہواتھا ۔۔۔ زرداری اور تاثیریئے بھول گئے کیا ؟
1100297954-1.jpg
 

گرو جی

محفلین
دیکھیں میں مانتا ہوں‌کے کوئی بھی دودھ کا دھلا ہوا نہیں ہے مگر وقت سب تبدیل کر دیتا ہے
دنیا میں کئی اسیے بھی اللہ والے گذرے ہیں جو بدکار اور شرابی تھے مگر پھر ایسے بدلے کہ دنیا بدل گئے
یہ تو پہر بھی عام انساں ہیں
 

گرو جی

محفلین
جی پرستاں کے بھوت آئے ہوئے ہیں لانگ مارچ میں
کیوں آپ نے آںکھوں پر جشمہ لگایا ہوا ہےہمت علی
 

محسن حجازی

محفلین
میری صرف ایک سادہ سی دلیل ہے۔ مغل صاحب اور گرو جی اگر مسلسل وکلا کی تحریک کو کامیاب ثابت کرنے میں اپنا وقت اور محنت صرف کر رہے ہیں، تو یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اس تحریک کو مکمل جی ہاں مکمل عوامی تائید و حمایت حاصل ہے۔
باقی تعصب کے اندھے تو ہر جگہ ہیں، میں بہت دیکھ چکا ہوں، جماعت اسلامی سے لے کر پی پی پی تک ہر جماعت عقل کے اندھوں کی وجہ سے ہی چل رہی ہے۔:grin:
 
Top