وکلا کی ناکام تحریک

ایک اندازے کی مطابق وکلا کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگئی ہے۔ اس تحریک کے غبارے میں‌ہوا ہی نہیں بھری جاسکی۔کسی بھی بڑی پارٹی کی حمایت( سواے ن لیگ کے) حاصل کرنے میں ناکام اور پارلیمنٹ کی کمزور کرنے کی یہ سازش ناکام ہوتی نظرارہی ہے۔ پاکستان کے عوام نے انارکی پھیلانے والوں کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔
 
گرو جی

محفلین
معاف کیجیے گا اس میں صرف دو الفاظ کی کمی ہے
اور وہ ہیں کہ ایک فرد کے اندازے ک مطابق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کسی معاملہ پر مؤقف آپ کا اپنا بھی ہوتا ہے یا جو پی۔پی۔پی کا مؤقف ہو، اسے ہی آپ من و عن تسلیم کرلیتے ہیں؟ :confused:
اس تحریک کا پارلیمنٹ کمزور کرنے سے بہرحال کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہاں موجودہ پارلیمنٹ کا عدلیہ کو مضبوط کرنے یا کمزور کرنے کے حوالہ سے جو تعلق ہے، اس پر خاصی روشنی ڈالنی چاہئے۔
 
دوست

محفلین
بڑی پارٹی کے کیا مراد ہے آپ کی؟
یقینًا پیپلز پارٹی ہوگی جسے ووٹ‌ بی بی کے چہلم کے پڑے ہیں۔
 
گرو جی

محفلین
جناب اندازہ اندازہ ہی ہوتا ہے کوئی حرفِ آخر نہیں اور ویسے بہی ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ عوام میں مایوسی پہیلائی جائے تا کہ وہ اپنے مقاصد سے ہٹ جائیں
 
کسی معاملہ پر مؤقف آپ کا اپنا بھی ہوتا ہے یا جو پی۔پی۔پی کا مؤقف ہو، اسے ہی آپ من و عن تسلیم کرلیتے ہیں؟ :confused:
اس تحریک کا پارلیمنٹ کمزور کرنے سے بہرحال کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہاں موجودہ پارلیمنٹ کا عدلیہ کو مضبوط کرنے یا کمزور کرنے کے حوالہ سے جو تعلق ہے، اس پر خاصی روشنی ڈالنی چاہئے۔
مجھے اس معاملےمیں پی پی پی کا موقف درست لگ رہا ہے۔
اس تحریک کا لازمی نتیجہ پارلیمنٹ‌کی کمزوری اور غیر سیاسی سازشی عناصرکے حق میں ہے۔ عدلیہ کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے اور انھوں نے فوجی آمروں‌کی ہر طرح مدد کی ہے۔
 
صبح کا بھولا اگر شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے
 
محسن حجازی

محفلین
الحمد اللہ ماشا اللہ آپ کو کبھی پی پی پی کا موقف غلط نہیں محسوس ہوا۔:grin:
یہی حال جماعتیوں کا ہے، ان کے خیال میں پیر پیغمبر گر چہ خطا کے پتلے ہیں اور بشر ہیں تاہم جماعت اسلامی سے غلطی سرزد ہونے کا کوئی امکان نہیں۔:grin:
 
جناب ایک غیر موضوع شور عرض ہے

اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں‌ امکاں جاناں
یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں
 
بڑی پارٹی کے کیا مراد ہے آپ کی؟
یقینًا پیپلز پارٹی ہوگی جسے ووٹ‌ بی بی کے چہلم کے پڑے ہیں۔

جی ہاں پی پی پی ہی بڑی پارٹی ہے۔ دوسری بڑی اےاین پی ہے جس کی حمایت بھی وکلا تحریک کو نہیں۔ یہی وہ پارٹیاں تھیں‌جن کی وجہ سے پہلے وکلا تحاریک زور پکڑے ہوئے تھی۔
 
ساجداقبال

محفلین
محترمی آپ 12 مئی 2008 کو لائیو ود طلعت کا یہ پروگرام دیکھ لیں۔‌چلیں‌ طلعت حسین بھی ایجنسیوں‌ یا فوج کا آدمی ہوگا لیکن پی پی پی والے کے تراشے اوریجنل ہی ہیں۔
 
دراصل پی پی پی ہی ہے جو عدلیہ کی مضبوطی اور پارلیمنٹ‌کی پائیداری کی حامی ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو اداروں کو اس کے درست مقام پر رکھنا چاہتی ہے۔ مگر وکلا دھونس سے کام لے کر پارلیمنٹ کے خلاف کام کرر ہے ہیں۔ ان کے مارچ کا براہ راست فائدہ مشرف کو پہنچ رہا ہے۔
 
گرو جی

محفلین
جناب میں اس لئے سیاست پر گفتگو نہیں کرتا کیوں کہ اس سے دلوں میں کدورت آجاتی ہے
ہمیں مسئلے کا حل تلاش کرنا ہے ہمیں پارلیمنٹ کا اچار تھوڑی ڈالنا ہے،

جس کھیت سے دہقان کو میسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہ گندم کو جلا دو

کھیت کی جگہ پارلیمنٹ استمعال کر لیں
 
یہی بات دوسرے آمر کرتے ہیں اور پھر فوج اکر اقتدار پر براجمان ہوجاتی ہے۔ میر ے خیال میں‌ملک کے معاملات پارلیمنٹ میں‌حل ہونے چاہیے اور اس میں سیاسی جماعتوں‌کو رول ادا کرنا چاہیے۔ مگریہ دھونس اچھی نہیں۔ اس سے انتشار پھیلتا ہے۔
 
گرو جی

محفلین
دراصل پی پی پی ہی ہے جو عدلیہ کی مضبوطی اور پارلیمنٹ‌کی پائیداری کی حامی ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو اداروں کو اس کے درست مقام پر رکھنا چاہتی ہے۔ مگر وکلا دھونس سے کام لے کر پارلیمنٹ کے خلاف کام کرر ہے ہیں۔ ان کے مارچ کا براہ راست فائدہ مشرف کو پہنچ رہا ہے۔

سر سب این آر او کے کرشمے ہیں کہ الف اور میم دوست بنے ہوئے ہیں
ورنہ ان کے بارے میں یہی کہا گیا تھا کہ جب تک میں ہوں یہ نہیں آ سکتے
اور پی پی اپنے اساسوں پر قانونی ہونے کی مہر لگوانا چاہتی ہے
اس سے آساں لفظوں میں بیاں نہیں کیا جا سکتا
 
گرو جی

محفلین
یہی بات دوسرے آمر کرتے ہیں اور پھر فوج اکر اقتدار پر براجمان ہوجاتی ہے۔ میر ے خیال میں‌ملک کے معاملات پارلیمنٹ میں‌حل ہونے چاہیے اور اس میں سیاسی جماعتوں‌کو رول ادا کرنا چاہیے۔ مگریہ دھونس اچھی نہیں۔ اس سے انتشار پھیلتا ہے۔

آپ شاید ہوا کے رخ کو نہیں‌ محسوس کر رہے ہیں‌ورنہ ایسی بات نہیں کرتے
 
سر سب این آر او کے کرشمے ہیں کہ الف اور میم دوست بنے ہوئے ہیں
ورنہ ان کے بارے میں یہی کہا گیا تھا کہ جب تک میں ہوں یہ نہیں آ سکتے
اور پی پی اپنے اساسوں پر قانونی ہونے کی مہر لگوانا چاہتی ہے
اس سے آساں لفظوں میں بیاں نہیں کیا جا سکتا
یہ صرف اپ کی اپنی سوچ کی کارستانی ہے
مجھے سمجھ نہیں‌اتا کہ منتخب حکومت کو چلنے کیوں‌نہیں‌دیا جاتا۔ ججز کو پی پی پی نے تو نہیں‌معزول کیا تھا۔ فوج کی یہ گند بھی اپ پی پی پی اٹھائے گی؟ ہر مرتبہ جب بھی فوج ناکام ہوتی ہے حکومت پی پی پی کے حوالے کردیتی ہے اور پھر پس پردہ ان کے ایجنٹز سازشیں‌کرنے لگتے ہیں تاکہ دوبارہ حکومت کے مزے لمبے عرصہ تک لوٹ سکیں اور عوام کا خون چوس سکیں۔
 
Top