ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا شروعات تو بہت اچھی کی تھی کہ 5 اوور میں 37 سکور کیا

لیکن سمیع نے چھٹے اوور کی پہلی گیند پر کاپو کو بولڈ کر دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
نویں اوور کی چوتھی گیند پر وارناپورا آصف کا شکار

50 کے سکور پر دو آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد آفریدی سکور تو نہ کر سکے البتہ وکٹ لے گئے

تھرنگا ان کا شکار ہوا۔

118 پر 3 آؤٹ
19 اوور

ابھی تک تو تقریباً برابر ہی جا رہے ہیں۔

دیکھتے ہیں کس کا پانسہ پلٹتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آفریدی نے سکور نہ کرنے کا غصہ ایک اور وکٹ لے کر اتارا۔

دوسرا شکار سلوا

158 پر 4 آؤٹ
29 اوور

میچ پر آہستہ آہستہ پاکستان کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہد آفریدی کا ایک اور شکار جے وردھنے
اس سے پہلے شعیب ملک نے دلشان کو 10 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا تھا۔

177 پر چھ
33 اوور

گرفت اور مضبوط
 

شمشاد

لائبریرین
محمد سمیع کا اگلا شکار معروف ہوا۔

یہ لیجیئے 215 پر ہی بساط لپٹ گئی۔

عمر گل کے دو شکار اور میچ 5۔39 اوور میں ختم۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس سیریز کا آخری میچ 22 مئی کو

عمر گل ہیٹ ٹرک پر ہے۔

سیریز تو پاکستان نے جیت لی، اب دیکھیں سفیدی (وائٹ واش) بھی کرتے ہیں کہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سری لنکا اور پاکستان کا آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ ابو ظبی میں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 184 پر تین آؤٹ اور 35 اوور ہو چکے ہیں۔ خاصا سکور بنا لیا ہے انہوں نے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو لگتا ہے سری لنکا پرانی کسر نکال رہا ہے۔

224 پر تین ہی آؤٹ ہیں، 41 اوور ہو گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں اگلے ہی اوور کی دوسری بال پر حفیظ نے جے وردھنے کو 225 کے مجموعی سکور پر بولڈ کر دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھیالیسویں اوور میں ایک اور۔ سات ہو گئے۔

لگتا ہے ہر اوور میں ایک وکٹ
 
Top