نہیں۔ آفس بند کر کے گھر آ گیا تھا کہ راولپنڈی سے کچھ سامان بذریعہ پبلک ٹرانسپورٹ آنے کی اطلاع آئی اورپھر برستی بارش میں ٹیکسلا ویگن سٹینڈ جانا پڑ گیا۔ سامان وصول کر کے دوبارہ آفس کھولا اور کچھ دیر وہیں میچ دیکھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
رات کافی ہو گئی تھی اور سو گیا تھا۔ ابھی دیکھا تو پاکستان جیت چکا ہے۔ یقین نہیں آ رہا۔ ویل ڈن
FCfRVBaWYAwue7o
 

جاسم محمد

محفلین
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بہترین سپورٹس مین سپیرٹ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے صرف میچ جیتا لیکن کوہلی نے ہم سب کے دل جیت لئے۔
FCe2i_2WUAU3cGC

FCe74SWXsAoUs5_

skysports-india-virat-kohli_5558300.jpg
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
میچ کے بعد ویرات کوہلی نے جس میچور انداز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، اس کی ستائش کرنے کو جی چاہتا ہے۔ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
میچ کے بعد ویرات کوہلی نے جس میچور انداز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا، اس کی ستائش کرنے کو جی چاہتا ہے۔ ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔
میچ کے بعد ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ واقعی یہ ایک عظیم کھلاڑی ہے۔
 
Top