جاسم محمد

محفلین
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شائقین کیلئے بری خبر 😢

سیمی فائنل سے پہلے شعیب ملک اور رضوان بخار میں مبتلا

ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے

شعیب ملک اور محمد رضوان نے آج پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی

شعیب ملک اور محمد رضوان نے آج پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی
ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے پاکستانی کیمپ سے بری خبر سامنے آئی ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم پاکستانی کیمپ سے بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک نے آج پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔
نامور صحافی سلیم خالق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بخار اور فلو میں مبتلا ہیں لیکن امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ کل کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
 

م حمزہ

محفلین
انگلینڈ نے اپنی اننگ میں 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 8.3 کی اوسط سے 166 اسکور بنائے ہیں اور ان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

نمایاں بیٹسمین معین علی، 51 اسکور، ناٹ آؤٹ

نیوزی لینڈ نے آخری اوور میں 56 اسکور دیئے ہیں، جو انہیں خاصے مہنگے پڑیں گے۔
واقعی؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ویرات کوہلی کی دس ماہ کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والا گرفتار۔ انڈین پولیس کا ایک عمدہ کام!
نامکمل کام ہوا باقی کام دُرے مارنے کا عدالت کو کرنا چاہیئے ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
ویرات کوہلی کی دس ماہ کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والا گرفتار۔ انڈین پولیس کا ایک عمدہ کام!
اس جا تو وی حشر ہونا چاہیے کہ دنیا دیکھے۔۔۔۔ان کی بھی الگ ہی قوم ہوتی ہے ۔۔۔جس کے حامل ہر ملک میں مل جاتے ہیں ۔۔۔۔:roll:
 
Top