مبارکباد واپسی مبارک

ہادیہ

محفلین
پیری و مرشدی کے تعلق کی وجوہات عوام نہیں سمجھ سکتے ، لہذا خوف فساد خلق سے انھیں پردہ راز میں ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے ! ! !
فساد کی بات تو سمجھ آتی۔ مگر خوف کیوں بھلا؟ کیا آپ کے پیر صاحب اتنے خوفناک ہیں؟
 

عثمان

محفلین
زمانہ واقعی ہی بدل گیا ہے
محفل کا ماحول بھی سیاست کے رنگ میں ڈھلتا جا رہا ہے بھئی یہ محفلین جنہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے کو جنگ جیت کر واپس نہیں آئے سزا کاٹ کر واپس آئے ہیں،
ایک زمانہ ہوتا تھا جب کسی گاؤں میں کوئی مجرم جیل سے واپس آتا تھا تو لوگ ہفتوں اس سے بات چیت بند کر دیتے تھے لیکن اب تو اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے

میں تو کہتا ہوں کہ سیاستدانوں ، محفلین اور محمد عامر کے بعد اب آصف اور سلمان بٹ کو بھی گنجائش دی جائے۔ :)
مزاق برطرف۔۔ میرے خیال میں صورتحال مثبت ہی ہے۔ بیشتر کا معطلی پر صبر کرنا، واپس آکر اظہار افسوس کرنا ، اور باقیوں کا انہیں قبول کر لینا۔۔سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔ :)
 

عثمان

محفلین
دائیں بازو اور بائیں بازو سے وابستہ افراد پر یہ اچانک اُفتاد کیسے ٹوٹ پڑی تھی؟ کوئی کچھ تو بتا دے! ویسے یہاں کی انتظامیہ معطلیوں کے حوالے سے خاصی انصاف پسند معلوم ہوتی ہے! بہرصورت، اب تو سب واپس آ گئے، اچھا لگ رہا ہے ، تاہم معطلی کی تلوار کی بابت کچھ معلوم ہو جائے تو بہتر رہے گا! :)
انٹرنیٹ پر کچھ لوگوں کے پراپگینڈا کے برعکس ۔۔ حقیقت یہ ہے کہ محفل کافی منصفانہ ہے اور کسی مکتبہ فکر سے وابستہ نہیں۔
انتظامیہ کو بھی مبارک ہو! :)
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
ایک چیز پہ تو مجھے بھی اعتراض ہے کہ محفل میں ایسے بے شمار دھاگے ہیں جہاں محفلین نے ہڑبونگ مچائی ہوئی تھی ۔۔ کون کس کو کیا ثابت کر رہا تھا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا ۔۔ وہاں یہ معطلی کیوں نہیں ہوئی ؟؟؟ وہاں تو یہ کہہ کے ٹال دیا گیا ہے کہ محفل میں آزادی اظہار کا حق ہر کسی کو ہے ۔۔ لبیبہ والے دھاگے میں تو بس قتل کرنے کی دھمکی باقی رہ گئی تھی وہاں کسی منتظم نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔۔ پھر ان محفلین پہ اتنا غصہ کیوں ہے ہمیں ؟؟؟
انتظامیہ حرکت میں آئے تو لوگ ناراض۔۔۔نہ کرے تو پھر بھی ناراض۔۔بھئی لوگ کسی طور مطمئن ہوتے بھی ہیں کہ نہیں۔ :)
 

عثمان

محفلین

یاز

محفلین
سرجی وجہ پوچھی ہے؟ سوال دوبارہ پڑھیں؟

پیری و مرشدی کے تعلق کی وجوہات و رموز عوام نہیں سمجھ سکتے ، لہذا خوف فساد خلق سے انھیں پردہ راز میں ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے ! ! !

فساد کی بات تو سمجھ آتی۔ مگر خوف کیوں بھلا؟ کیا آپ کے پیر صاحب اتنے خوفناک ہیں؟

مصلحت نیست کہ از پردہ بروں افتد راز
ورنہ درِ مجلسِ رنداں خبرے نیست کہ نیست
(مناسب نہیں کہ راز سے پردہ اٹھایا جائے، ورنہ ایسی کوئی خبر ہی نہیں کہ جو رندوں کی محفل میں نہیں ہے)۔
 
Top