مبارکباد واپسی مبارک

فرقان احمد

محفلین
دائیں بازو اور بائیں بازو سے وابستہ افراد پر یہ اچانک اُفتاد کیسے ٹوٹ پڑی تھی؟ کوئی کچھ تو بتا دے! ویسے یہاں کی انتظامیہ معطلیوں کے حوالے سے خاصی انصاف پسند معلوم ہوتی ہے! بہرصورت، اب تو سب واپس آ گئے، اچھا لگ رہا ہے ، تاہم معطلی کی تلوار کی بابت کچھ معلوم ہو جائے تو بہتر رہے گا! :)
 
پہلی بار ہوئے معطلین کو مبارک سلامت وغیرہ۔ عارف کو ضرورت نہیں کہ اے تے ہے ای اشتہاری، کل کلاں فیر کوئی چن چڑها دیوے دا:heehee:
زمانہ واقعی ہی بدل گیا ہے
محفل کا ماحول بھی سیاست کے رنگ میں ڈھلتا جا رہا ہے بھئی یہ محفلین جنہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے کو جنگ جیت کر واپس نہیں آئے سزا کاٹ کر واپس آئے ہیں،
ایک زمانہ ہوتا تھا جب کسی گاؤں میں کوئی مجرم جیل سے واپس آتا تھا تو لوگ ہفتوں اس سے بات چیت بند کر دیتے تھے لیکن اب تو اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے
ویکهاں۔۔ اے کہیڑا قتل یا ڈاکے دے ملزم ہئے۔ جذباتی یا عقیدہ پرستی میں گئے تهے
 
ربیع م

پیر و مرشد کی شان میں گستاخی کر کے آپ نے ہماری شدید دل آزاری کی ہے. :cry:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
زمانہ واقعی ہی بدل گیا ہے
محفل کا ماحول بھی سیاست کے رنگ میں ڈھلتا جا رہا ہے بھئی یہ محفلین جنہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے کو جنگ جیت کر واپس نہیں آئے سزا کاٹ کر واپس آئے ہیں،
ایک زمانہ ہوتا تھا جب کسی گاؤں میں کوئی مجرم جیل سے واپس آتا تھا تو لوگ ہفتوں اس سے بات چیت بند کر دیتے تھے لیکن اب تو اسے خوش آمدید کہا جاتا ہے
ارے بھئی ۔آخر کو انسان ہی تو ہے۔بھلا خطا کس سے نہیں ہوتی ۔ سزا گزارنے کے بعد جتنا ممکن ہو اصلاح کی اور از سر نو تشکیل کردارکےمرحلے کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے ۔
اور ہاں جہاں تک اس زمانے کی بات ہے تو وہ بات چیت نہ کرنا بھی اسی مرحلے کے احساس پیدا کرنے کا طریقہ ہوتا تھا شاید ۔
 
ویکهاں۔۔ اے کہیڑا قتل یا ڈاکے دے ملزم ہئے۔ جذباتی یا عقیدہ پرستی میں گئے تهے
چوہدری صاحب جرم تو جرم ہی ہوتا ہے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا جیسے چوری ایک سو روپے کی ہو کیا ایک کروڑ کی چوری، چوری ہوتی ہے
بندا مجرم تب ہی بنتا ہے جب جذباتی ہوتا ہےیا عقیدت پرست
 
ارے بھئی ۔آخر کو انسان ہی تو ہے۔بھلا خطا کس سے نہیں ہوتی ۔ سزا گزارنے کے بعد جتنا ممکن ہو اصلاح کی اور از سر نو تشکیل کردارکےمرحلے کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے ۔
اور ہاں جہاں تک اس زمانے کی بات ہے تو وہ بات چیت نہ کرنا بھی اسی مرحلے کے احساس پیدا کرنے کا طریقہ ہوتا تھا شاید ۔
بالکل عاطف بھائی متفق ہوں آپ کی بات سے بس اعتراض اس بات پر ہے دوبارہ خوش آمدید تو ایسے کہا جا رہا ہے جیسے کوئی بہت بڑا فلاحی کام کر کے آئیں ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل عاطف بھائی متفق ہوں آپ کی بات سے بس اعتراض اس بات پر ہے دوبارہ خوش آمدید تو ایسے کہا جا رہا ہے جیسے کوئی بہت بڑا فلاحی کام کر کے آئیں ہیں

چلیے کوئی بات نہیں!

دراصل مبارکباد واپسی کی دی جا رہی ہے کسی اور بات کی نہیں۔
 
بالکل عاطف بھائی متفق ہوں آپ کی بات سے بس اعتراض اس بات پر ہے دوبارہ خوش آمدید تو ایسے کہا جا رہا ہے جیسے کوئی بہت بڑا فلاحی کام کر کے آئیں ہی
ایک چیز پہ تو مجھے بھی اعتراض ہے کہ محفل میں ایسے بے شمار دھاگے ہیں جہاں محفلین نے ہڑبونگ مچائی ہوئی تھی ۔۔ کون کس کو کیا ثابت کر رہا تھا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا ۔۔ وہاں یہ معطلی کیوں نہیں ہوئی ؟؟؟ وہاں تو یہ کہہ کے ٹال دیا گیا ہے کہ محفل میں آزادی اظہار کا حق ہر کسی کو ہے ۔۔ لبیبہ والے دھاگے میں تو بس قتل کرنے کی دھمکی باقی رہ گئی تھی وہاں کسی منتظم نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔۔ پھر ان محفلین پہ اتنا غصہ کیوں ہے ہمیں ؟؟؟
 
بالکل عاطف بھائی متفق ہوں آپ کی بات سے بس اعتراض اس بات پر ہے دوبارہ خوش آمدید تو ایسے کہا جا رہا ہے جیسے کوئی بہت بڑا فلاحی کام کر کے آئیں ہیں
کیا تو انهوں نے فلاحی کام ہی تها۔ اس پرفتن دور میں کتنے دن پرسکون گزر گئے:cool2:
 
نایاب

لائبریرین
سب سزا یافتاؤں کو رہائی پر مبارک کے ساتھ ساتھ اک نصیحت
مستقبل میں احتیاط رکھی جائے تاکہ آپ کی گفتگو کے شائق آپ کی گفتگو سے محظوظ ہوتے رہیں ۔
اور آپ کی معطلی پر اپنے دل کو نہ جلائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشاہدے کے بل پر پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ " انتظامیہ اردو محفل " محفل کے ماحول کو صحت مندانہ رکھنے کے لیئے ہی
بے لاگ انداز میں " معطلی " اور "تحذیف دھاگہ " جیسے آخری قدم اٹھاتی ہے ۔
بہت دعائیں
 
الف عین

لائبریرین
میرے لیے یہ معلوماتی تھریڈ ہے۔ مجھے صرف اے خان کا معلوم ہوا تھا۔ اب معلوم ہوا کہ چھ لوگوں پر کلہاڑی گری تھی۔
سب ایکس معطلین کو مبارک ہو۔
 
اے خان

محفلین
شکریہ ٹرومین
سارے محفلین کا شکریہ
معطلی کے ایام بہت اچھے گزرے. محفل میں ہم موجود ہوتے تھے پر فرق صرف یہ تھا کہ ہم تبصرہ ارسال نہیں کرسکتے تھے. پہلے دن بہت اداس تھے.
 
ابن توقیر

محفلین
پتا بھی نہیں چلا اور یہ سب ہوگیا،چلیے خیر گھر میں یہ سب چلتا رہتا ہے۔سدا خوش رہیے اور محفل کی رونقوں کا حصہ بنے رہیے۔
 
Top