وادئ ناران کی سیر

لاریب مرزا

محفلین
ہمارے ہوٹل اور بابو سر ٹاپ کے راستے میں ایک جھیل آئی جس کا نام لولوسر تھا. اس کا پانی اس قدر شفاف تھا اور اس کی خوبصورتی اس قدر جوبن پر تھی کہ ایک لمحہ بھی نظر نہ ہٹتی تھی. تصاویر اس کا حق تو بالکل بھی ادا نہ کر پائیں گی مگر چند ایک حاضر ہیں:
آپ کا قیام چلاس میں تھا یا کہیں اور؟؟ چاروں دن ایک ہی ہوٹل میں گزارے یا مختلف؟؟
 
لاریب مرزا

محفلین
خوبصورت تصاویر ہیں۔ شمالی علاقہ جات کے سفر کے دوران انسان قدرتی مناظر دیکھنے میں اس قدر محو ہوتا ہے کہ ارد گرد کا ہوش نہیں رہتا۔ ہمارے سفر کے دوران یونیورسٹی فیلوز کا ایک گروپ تھا۔ انہوں نے کمنٹ کیا کہ آپ بہت کم گو ہیں۔ ہم نے کہا نہیں بھئی، ایسی بات نہیں ہے۔ ان مسحور کن مناظر نے ہماری قوت گویائی سلب کر لی ہے۔ :)
 
آپ کا قیام چلاس میں تھا یا کہیں اور؟؟ چاروں دن ایک ہی ہوٹل میں گزارے یا مختلف؟؟
ہمارا قیام ناران میں تھا. دریائے کنہار کے کنارے اور چاروں دن ایک ہی ہوٹل میں گزرے. ناشتے کے بعد نکلتے تھے اور پھر سیر کر کے شام کو واپس یہیں آ جاتے تھے. :)
 
تصاویر تو خوب ہیں ہی۔ لیکن سفر نامے میں تصاویر کے ساتھ ساتھ ٹرپ کا احوال (چاروں دن کی ترتیب کے لحاظ سے مکمل پلاننگ) بھی بیان کریں تو مزا دوبالا ہو۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
بہت عمدہ ۔۔۔شکریہ آپ نے جھیل کے اس پار کی سیر کرادی ہم بھی گئے تھے اپنی کراچی یونیورسٹی کی طرف سے بس اسی طرف سے ہو کر چلے گئے تھے۔۔۔نہ بوٹنگ کروائی گئی تھی نہ اس پار لے کر گئے۔۔۔تصاویر بہت عمدہ ہیں ۔۔۔ایک اور ہنر سامنے آیا آپ کا۔۔۔فوٹوگرافی بھی اچھی کرلیتی ہیں۔۔۔اچھا یہ بتائیں ۔۔۔اتنا سناٹا کیوں ہے یہاں۔۔لوگ نظر نہیں آرہے۔۔؟؟
 
جزاک اللہ محترمی!

مندرجہ بالا دونوں جھیلوں پر رش کافی زیادہ تھا. میں نے تصاویر اس وقت اور اس طرح لینے کی حتی الوسع کوشش کی تھی کہ لوگ کم سے کم آئیں. :)
 
ششش۔۔۔کہیں کہیں گمان ہو رہا ہے۔ آپ کی اس "حتی الوسع کوشش"سے۔۔۔کہ نیٹ سے اٹھائی ہیں۔ ۔ ۔ :D
 
ششش۔۔۔کہیں کہیں گمان ہو رہا ہے۔ آپ کی اس "حتی الوسع کوشش"۔۔۔کہ نیٹ سے اٹھائی ہیں۔ ۔ ۔ :D
ارے بالکل بھی نہیں! مجھے کہاں ضرورت ہے کسی اور کے کام کا کوئی کریڈٹ لینے کی، میں خود اپنے لیے کام کر سکتی ہوں جو چاہوں. :daydreaming:میرے موبائل کیمرے کی تصاویر ہیں. نیٹ سے اٹھائی ہوتیں تو اس سے بہتر فوٹوگرافی تو ہوتی نا! میں نے تو بس جہاں ذرا سا جی چاہا، اکثر اوقات کیمرہ سکرین پر دیکھے بغیر ہی سلیپنگ موبائل سے ہی ڈبل کلک کیا اور کھڑِچ! :heehee:
 
تو ایک بار پھر۔۔۔بہترین۔۔عمدہ۔۔۔ہم تو اس معاملے میں پھسڈی ہی رہے۔۔۔ابھی سیالکوٹ کا پورا سفر نامہ لکھاکیفیت نامے میں مگر تصاویر اس وجہ سے نہ لیں کے پوسٹ کیسے کرینگے۔۔۔۔:disapointed:
 
اکمل بھائی اس میں پریشانی والی کیا بات ہے ۔آپ اس لنک پر جائیں اور تصویریں لڑی میں پوسٹ کر دیں ۔
 
مجھے بھی یہ مسئلہ کافی زیادہ رہا ہے. محفل پر تصاویر پوسٹ کرنے سے کافی ساری پنجابی والی 'کَول' ہے. اس کے ساتھ ساتھ ہر بار کوئی نا کوئی مسئلہ بھی میرا منتظر ہوتا ہے جو تصاویر اپلوڈ کرنے میں مانع ہو جاتا ہے. مثلا اب فون سے فلکر کا بی بی کوڈ نہیں آتا اور میں اپنے لیپ ٹاپ سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور ہوں. میں شاید سائیڈ سے نکل لیتی لیکن پیارے محفلین نے کہا تو کہاں ٹال سکتی تھی.

آپ بھی اپنے سفر کی روداد اور تصاویر شریک محفل کیا کیجیے. اتنا مسئلہ نہیں ہے تصاویر اپلوڈ کرنا. :)
 
اب تو آبھی گئے بغیر تصاویر کے انشاءاللہ پھر کبھی۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اکمل بھائی اس میں پریشانی والی کیا بات ہے ۔آپ اس لنک پر جائیں اور تصویریں لڑی میں پوسٹ کر دیں ۔
شکریہ عدنان بھائی ٹرائ کرونگا۔۔۔اور اگر وائس بھیجنی ہو؟۔۔۔محترمہ نور صاحبہ تو درخواست کر کے رہ گئیں اور ہم ابھی تک نہ بھیج سکے اپنی آواز میں کچھ ۔۔
 
اکمل بھائی وائس کے لیے شاید dropbox.com کی سائٹ استعمال کی جاسکتی ہے ۔ محمد تابش صدیقی بھیا آپ کی بہتر مدد کرسکتے ہیں ۔
 
Top