نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

علی وقار

محفلین
لگتا ہے کہ اس اوور کے بعد کم روشنی کے بعد میچ کو روکا جا سکتا ہے، مگر ایمپائروں کو بھی میچ میں لطف سا آنے لگ گیا ہے تو شاید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گیم آن رہے۔
 
بھائی ٹریک ریکارڈ کے مطابق تو یہ پہلے سیشن میں مایوس کرنے کے بعد اس سیشن میں امید دلائیں گے میچ میں دلچسپی بڑھائیں گے اور پھر آخری سیشن میں اپنا ازلی کولیپس دکھائیں گے لیکن ادارہ دعا گو ہے کہ ایسا نہ ہو اور سرفراز بھائی اپنے چھوڑے کیچز کی بھرپائی کر ڈالیں۔۔
ساری پشینگوئیاں ای درست ثابت ہو گئی ہیں بھئی واہ۔۔
 

علی وقار

محفلین
جس طرح سرفراز کی ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی ہوئی ہے، اسی طرح شاید بنگلہ دیش کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں اسٹائلش پلیئر انضمام الحق کی بھی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی، اور وہ کیا زبردست میچ تھا۔ انضمام الحق نے تقریبًا ہارا ہوا میچ پاکستان کو ایک وکٹ سے جتوا دیا تھا۔ سرفراز نے اپنے تئیں بھرپور کوشش کی مگر بدقسمتی سے ناکام رہے۔
 
اصل تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ دو میچ دیکھیں، بلکہ دو سیریز دیکھ لیں، تو اکثر وکٹس مخالف باؤلرز نے لی نہیں، بلکہ ہمارے بلے بازوں نے تحفہ کی ہیں۔
اور ہمارے باؤلنگ بھی بغیر دانتوں والی رہی ہے۔
 

علی وقار

محفلین
کیا کہتے ہیں علمائے کرکٹ، اس مسئلہ کے بیچ؟
میرے خیال میں درست فیصلہ ہے کیونکہ لائٹ کم ہونے کا سارا فائدہ صرف بلے بازوں کو کیوں دیا جائے۔ اگر وہ اپنے فائدے کے لیے لٹکے پر لٹکے لگا رہے ہوں تو پھر انہیں کہا جا سکتا ہےکہ ناؤ فیس دی میوزک۔
 
Top