نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
استانی جی نے روزہ رکھ لیا تھا جس سے ان کو نقاہت بہت ہو گئی تھی اس لیے سکول نہیں آئیں۔
 

دوست

محفلین
لو جی لگتا ہے داخلے ہوگئے ہیں بند۔
اور اب باری ہے پرائیویٹ امیدواروں کی۔ تو کیا میرا داخلہ ہوسکتا ہے۔
ہیں جی :?
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا اصل نام جویریہ مسعود ہے، جیہ نک ہے اور جوجو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ سوات میں رہتی ہے۔

اور کچھ ؟؟؟
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اس کا اصل نام جویریہ مسعود ہے، جیہ نک ہے اور جوجو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ سوات میں رہتی ہے۔

اور کچھ ؟؟؟
نام تو کچھ جانا پہچانا سا لگتا ہے۔ مجھے لگ رہا کہ میں ان جو جانتی ہوں
 

الف عین

لائبریرین
کمزوری میں یہ حالت ہو گئ جوجو؟ لیکن یہ تو یقین ہے کہ شمشاد نے جو خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آج استانی جی نے روزہ رکھا ہے، جیسے پہلا روزہ رکھا ہے۔ ایسی بات تو نہیں ہوگی نا!
خیر اب مجھ کو پیچان لو اور میری حاضری لگا دو۔
 

جیہ

لائبریرین
اللہ نہ کرے جی میں تو رمضان کے پورے روزے 12 سال کی عمر سے رکھنے شروع کیے تھے۔ اور کبھی ایک بھی روزہ قضا نہیں ہوا آج تک۔ اللہ نے بڑا کرم کیا ہے کبھی بیمار بھی نہیں ہوئ رمضان میں کہ روزے رہ جائے۔ الحمد للہ فی کل حال۔

حاضری لگا دی استاد محترم
 

سندباد

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اس کا اصل نام جویریہ مسعود ہے، جیہ نک ہے اور جوجو کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ سوات میں رہتی ہے۔

اور کچھ ؟؟؟
تو استانی جی کا تعلق سوات سے ہے۔ کیا خوب صورت اتفاق ہے کہ ناچیز بھی سوات کی مٹی سے تعلق رکھتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہے تو تعلق ان کا سوات سے ہی لیکن بڑی ڈاڈھی ہیں، دھیان رکھیئے گا۔ علاقائی اتفاق کو ذرا بھی خاطر میں نہیں لاتیں۔
 

سندباد

لائبریرین
سوات کی رعایت سے استانی جی کو میرا خصوصی خیال رکھنا پڑے گا اور کلاس میں مجھے سب سے آگے والے ڈیسک میں جگہ عنایت فرمائیں گی۔
 

سندباد

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ہے تو تعلق ان کا سوات سے ہی لیکن بڑی ڈاڈھی ہیں، دھیان رکھیئے گا۔ علاقائی اتفاق کو ذرا بھی خاطر میں نہیں لاتیں۔
شمشاد بھائی ذرا ڈاڈھی کا مطلب تو سمجھائیں کہ میری اردو بھی پشتونوں والی ہے۔ لفظ تو خاصا خطرناک لگتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top