نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ نیا سکول کھلا ہے۔ داخلہ جاری ہے اور سیٹیں محدود۔
جلدی کریں ایسا نہ ہوا کہ موقع ہاتھ سے نکل جائے۔
تجربہ کار سٹاف اور فیس معقول۔
 

جیہ

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں آئ ہوں داخلہ لینے۔ کیا مجھے فیس میں کوئ رعایت مل سکتی ہے۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
داخل کرنے کی بجائے آپ کو ہم یہاں استانی بھرتی کر لیتے ہیں۔ فیس کے بجائے ہم پلے سے کچھ نذر کریں گے۔ کہیئے کتنے میں گزارہ ہو جائے گا۔
 
جی جناب ، مجھے بھی داخل کر لیجیے ۔ نہایت اچھا طالب علم ہوں ۔ آپ کے سکول کا رزلٹ عمدہ آیا کرے گا ۔ پر ہاں فیس معاف سمجھی جائے ۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ نئے پرنسپل صاحب بہت اچھے ہیں، امید ہے مجھے بھی بغیر فیس کے داخلہ مل جائے گا، مکھن لگانے کے لئے مانیٹری کی درخواست دے دیتا ہوں،
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
داخل کرنے کی بجائے آپ کو ہم یہاں استانی بھرتی کر لیتے ہیں۔ فیس کے بجائے ہم پلے سے کچھ نذر کریں گے۔ کہیئے کتنے میں گزارہ ہو جائے گا۔

وہ کونسا محاورہ ہے؟؟ بخشو بی بلی ، میں لنڈورا ہی بھلا۔۔۔۔۔۔۔ کچھ اس طرح کا محاورہ تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سراسر نجی ہے جی۔ پیسے کمانے ہیں، خیراتی کیونکر ہو۔

آپ نے داخلہ لینا ہے تو لیں۔
 

جیہ

لائبریرین
اگر میرا نام درج ہو چکا ہو تو براہ کرم مجھے میرا کلاس نمبر دیا جائے
 

جیہ

لائبریرین
ہاں کیوں نہیں۔۔ میرے ذاتی لائبریری کے لیے بخوشی قبول کی جائے گی ڈونیشن :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جویریہ ،

اگر آپ ذاتی لائبریری کے بارے میں کسرِ نفسی سے کام لے لیں تو ڈیجیٹل لائبریری کا کیس آگے بڑھایا جائے :)
 

جیہ

لائبریرین
کسر نفسی ہی کیوں۔ میں تو اعلٰی ظرفی سے کام لے کر ساری ڈونیشن ڈیجیٹل لائبریری کو دوں گی :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top