نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ کی حاضری تو استانی جی لگائیں گے۔ پتہ نہیں ابھی تک آئی کیوں نہیں؟ بس آتی ہو ہوں گی۔
 

سندباد

لائبریرین
استانی جی اپنی حاضری لگانے سے پہلے میری حاضری لگا دیجئے گا۔ کہ آج میرے علاوہ کوئی اور کلاس فیلو نظر نہیں ‌آ رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے کہ داخلے مکمل ہو گئے تو اب قدیم ریگولر طلباء کی حاضری لگا دیں بھئ، جو بھی پہلے آئے، اشتانی جی یا مانیٹر صاب
 

عاصم ملک

محفلین
سوری میں لیٹ ہو گیا، میری بھی حاضری لگا دیں اگر کلاس پوری ہو گئی ہے تو پھر Waiting List میں ہی نام رکھ دیں :roll:
 

عاصم ملک

محفلین
جناب ضرور یہیں داخلہ لے لیتے ہیں لیکن کہیں یہاں بھی تو میرٹ لسٹ کا چکر تو نھیں ہے؟یہ نہ ہو کہ یہاں بھی لسٹ میں نام نہ آئے :roll:
 

الف عین

لائبریرین
اصل میں رمضان کی چھٹیاں ہیں آج کل۔
کوئ ہے جو ہماری حاضری لگا دے، داخلہ تو بہت پہلے ہو چکا۔
 

جیہ

لائبریرین
میرے پیارے شاگردو

نہایت دکھی دل سے آپ کو مُطَ۔۔لِ۔۔عْ کرتی ہوں اور آپ اس بات پر مُطَلَّعْ ہوں کہ مجھے دوسرے سکول میں اس سکول سے اچھی تنخواہ پر جاب مل گئ ہے۔ لہٰذا کل سے میں سکول نہیں آؤں گی۔

آپ کسی دوسری استانی کا انتظام کرلیں۔

جگ جگ جیئں


اللہ حافظ

آپ کی سابقہ استانی
مس جیہ
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے سکول پر تو چھاپہ پڑ گیا ہے، وہاں پر تو زکریا تھانیدار نے پہلے ہی تالا لگا دیا ہے۔
 

توقیر

محفلین
طالب علموں کا تو سننا تھا کہ ٹیچروں سے خوف سے اسکول نہیں آتے۔ مگر یہ کیا ہوا !
“ ٹیچر طالب علموں کے خوف سے بھاگ گئی“
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھاگی نہیں ہے، بس ویسے ہی دھمکیاں دیتی رہتی ہے کہ ہم اس کی دھمکی میں آ کر اس کی تنخواہ خواہ مخواہ بڑھا دیں۔ لیکن یہ ہونے والا نہیں اور دوسری بات یہ کہ اگر اس نے بھاگنا ہی ہے تو کسی مقابلے میں بھاگے، سارک میں بھاگے، اولمپک میں بھاگے کہ کوئی تغمہ وغیرہ بھی ہاتھ لگے :wink: ایسے بھاگنے کا کیا فائدہ ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top