نہ قرض اتارا نہ ملک سنوارا بلکہ رائے ونڈ محل سنوارا

مہوش علی

لائبریرین
مصطفٰی کمال اور نعمت اللہ کے بارے میں پہلے کافی لکھ چکی ہوں اور گلگت بلستان میں ریلیوں میں لوگوں کی آمد بھی میں بتا چکی ہوں کہ وہاں کبھی اس طرح کے الیکشن نہیں ہوئے اس لیے لوگ تجسس کے مارے جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں کل نواز شریف کی ریلی میں اس سے کہیں زیادہ لوگ آئے تھے جو آپ ایم کیو ایم کی ریلی میں دکھا رہی ہیں ۔
آپ کے پاس آپکی اس تجسس تھیوری کا کیا ثبوت ہے؟ یہی کہ آپ نے کہہ دیا ، اور اب کرو اس پر یقین۔
ایم کیو ایم کو ان علاقوں میں کوئی جانتا تک نہ تھا، مگر اسکے باوجود اتنی بڑی تعداد میں ریلی میں لوگوں کی شمولیت کو آپ کی "تجسس" تھیوری کسی صورت جسٹیفائی نہیں کرسکتی۔
اور اگر ایسے ہی ان لوگوں کو "تجسس" ہوتے ہیں تو پھر تو عمران خان بھی اسی تجسس کے مارے لوگوں کے لیے ایسی بڑی ریلیاں منعقد کروا سکتا تھا۔ مگر بھلا آپ عمران خان پر یہ تجسس تھیوری کیوں اپلائی کرنے لگیں کہ آپ کے تمام تر بہانے و تھیوریاں فقط متحدہ کے خلاف ہوتی ہیں۔
کراچی کی ریلیوں کی بات اس لیے بھی قابل بھروسہ نہیں کہ لوگوں کو اس کے لیے زبردستی لایا جاتا ہے اور پھر اتنے بڑے شہر میں ریلی میں بھرپور شرکت بھی تمام شہر کی سوچ کی غمازی نہیں ہوتی ۔ یہ بات میں اس لیے بھی کہہ ہی ہوں کہ جماعت،سنی تحریک اور اے این پی بھی اسی طرح بڑی بڑی ریلیاں منعقد کر چکے ہیں ۔ اس لیے میں ‌آپ کی طرح بار بار ایک ہی بات دہرا کر ٹائم برباد نہیں کرنا چاہتی ۔
وقت تو آپ ہمارا برباد کر رہی ہیں جو ایسی غنڈہ تھیوری کے ساتھ بلند بانگ دعوے کرنے لگتی ہیں کہ متحدہ کے چند غنڈے کراچی کے لاکھوں لوگوں کو ہر ہر ریلی میں سڑکوں پر لے آئیں۔ اور جب ثبوت مانگا جاتا ہے تو وہ بار بار پوچھنے پر بھی دور دور تک نظر نہیں آتا۔
ذرا آپ جماعت اور سنی تحریک کی ان بڑی بڑی ریلیوں کی تصاویر تو پوسٹ کیجئے۔

ہاں آُ کی آٹھ سال تک امن و امان کی بات پر ہنسنے پر ضرور مجبور ہوئی ہوں ۔
بی بی کیا "بارہ مئی " کا واقعہ بھول گئی ہیں ۔ نو اپریل کو وکیلوں کو زندہ جلانا بھول گئی ہیں ۔ یا ابھی چند ماہ پہلے تک مسلسل مہاجر پختون کلیشز بھی یاد نہیں رہے ۔ جب بے گناہ مہاجروں اور پختونوں کو درندگی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ کان کاٹ دیے گئے ، آنکھوں میں ایلفی ڈالی گئی ،جان سے مارا گیا ،ایک دوسرے کی دوکانیں جلائی گئیں ۔ پچھلے آٹھ سال میں پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،سنی تحریک،ایم کیو ایم حقیقی،نواز لیگ اور تحریک انصاف کے کتنے ہی کارکنوں کا مار دیا گیا،کئی صحافی ایم کیو ایم کے خلاف لکھنے کی پاداش میں مار دیے گئے،روزانہ ہونے والی چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں بھی آپ کو نظر نہیں آئیں ۔ کچھ تو خدا کا خوف کریں ۔ جھوٹ کی بھی انتہا ہوتی ہے ۔

شاباش، امن و امان کی جب بھی بات کی جاتی ہے تو متحدہ مخالفین ان 12 مئی کے سانحے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، اور یہ چیز دیکھنے اور اسے قبول کرنے سے بالکل قاصر ہیں کہ ان 8 سالوں میں اس طرح کے ایک دو تین حادثات میں اور 1990 کی پوری دہائی میں ہر روز مستقل ان فسادات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اسی وجہ سے 1990 کی دہائی میں کراچی نیچے سے نیچے تر جاتا گیا، مگر ان 8 سالوں میں کراچی نے ترقی کی وہ منازل طے کیں جس کا نام و نشان پچھلے 52 سالہ تاریخ میں نہیں ملتا۔ مگر نہیں، یہ چیز انہیں کیوں نظر آنے لگی کہ پھر انکی نفرتوں کو چین و سکون کیسے ملے گا۔
اور پھر آپ کی اس شدید تعصبی نفرت کا سب سے بڑا ثبوت آپکا یوں فقط ایک فریق پر 12 مئی کے الزامات لگانا ہے اور دوسرے فریق کے جرائم و گناہوں پر آپکی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں اور آنکھیں نابینا ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو 12 مئی پر اس آرٹیکل کا مکمل جواب دے دیں اور جو آپ یکطرفہ الزامات متحدہ پر لگاتی ہیں، انہیں ثابت کریں۔ مگر نہیں، یہ بھی آپ کبھی نہیں کریں گی اور "جناح پور" کے مسئلے کی طرح یہاں بھی فقط یکطرفہ الزام لگا کر بھاگ لیں گی۔
اور نو اپریل کو "وکیلوں" کو کس نے قتل کیا؟ اگر ہمت تو ثبوت پیش کریں۔ اگر میں غلطی نہیں کر رہی تو اس واقعے میں "ایک دکیل (وکیلوں نہیں)" مرا تھا اور باقی مرنے والے متحدہ کے کارکن تھے۔

اور جہاں تک پچھلے دنوں پٹھانوں اور مہاجروں کے درمیان ہونے والے نسلی فسادات کا تعلق ہے تو اس کے متعلق میں یہ ہی کہوں گی کہ اب کراچی میں کوئی آ کر اگر مرغی کو بھی قتل کرے گا تو آپ کے الزامات کی توپوں کا پورا رخ فقط متحدہ کی طرف ہو جائے گا۔ ان فسادات میں متحدہ کے حامی مہاجروں کے علاقے میں انتہائی قتل اور نقصان ہوا اور کئی بچیوں کی عزتیں لوٹی گئیں۔ اب آپ کا یہ حسن کرشمہ ساز ہے کہ آپ ان متحدہ کے حامی مہاجروں کے اس قتل عام اور عزتیں لٹنے پر پھر متحدہ کو اسکا الزام دے رہی ہیں۔ اور پھر یہ افواہیں اڑائی جانے لگیں (بشمول اس فورم پر موجود کئی ممبران کی طرف سے کہ) عید کے بعد ایم کیو ایم کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والی ہے اور اپنا انتقام کے نام پر پشتونوں کا قتل عام کرے گی۔
مگر ان تمام افواہوں اور الزامات کے برعکس متحدہ نے اپنے حامیوں کے اس قتل و دیگر نقصان پر انتہائی صبر و ضبط کا مظاہرہ کیا، الطاف حسین نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ انتقامی کاروائی نہ کریں اور پشتون بھی ہمارے بھائی ہیں اور چند پشتوں کے جرم کے بدلے میں فسادات نہیں شروع ہونے چاہیے ہیں۔
مگر نہیں، آپ کو یہ سب چیزیں نظر آنے والی نہیں، اور پھر بھی آپ کے الزامات کا پورا رخ متحدہ کی طرف ہونا ہے۔ مجھے یہ mindset اور ذہنیت دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔ اللہ تعالی آپ کے دل و دماغ کو کشادہ کرے کہ حق بات آپ کو نظر آ سکے۔ امین۔
 
مہوش علی

لائبریرین
آپ کی سوچ ہی غلط ہے تو بات کیسے صحیح کر سکتے ہیں ۔ بھائی جی یہاں نواز شریف کے بارے میں کتنے تھریڈ شروع ہوئے ہیں ذرا گن کر بتایے گا ۔ ہر دوسرا تھریڈ ایم کیو ایم کی مدح سرائی اور الطاف حسین کی خدمت کے لیے شروع ہو رہا ہے ۔ ایسے تھریڈ میں جو الزام لگائے جاتے ہیں ان کے جواب دیے جا رہے ہیں ۔ یہ بھی آپ کو گوارا نہیں؟؟؟
ایم کیو ایم آج بھی تعصب کی سیاست کر رہی ہے یہ آپ لوگوں کی پوسٹوں سے بھی اندازہ ہو ہا ہے ۔

متحدہ کام کر رہی ہے جسکی ملکی اور عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے اور اسی لیے اسکی مثبت تعمیری کاموں پر تھڑیڈ شروع ہوتا ہے۔ اگر نواز شریف اور عمران خان دو چار تعمیری کاموں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے تو اس میں ہمارا کیا قصور؟ اور جو انہوں نے دو چار کام کیے ہیں اس پر نئے تھریڈ شروع کرنے پر ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا، مگر یہ کیا کہ جہاں ہم نے متحدہ کی تعمیری سرگرمیوں پر کوئی تھریڈ شروع کیا وہیں آپ کو ایسے تکلیف ہونا شروع گئی کہ ہر تھریڈ میں اپنے وہی پرانے گھسے پٹے الزامات کے ساتھ نمودار ہو جاتے ہیں اور ہر تھریڈ کو بحث کی نظر کر دیتے ہیں۔
کم از کم میرے علم کے مطابق اس فورم میں ایسی کوئی قانون نہیں ہے جو تعمیری سرگرمیوں پر تھریڈ شروع کرنے پر کوئی پابندی لگاتا ہو۔ اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی تکلیف ہے تو آپ ناظمین حضرات سے رابطہ کریں۔
 
آفت

محفلین
مہوش خدارا کبھی تو حقیقت پر مبنی بات کیا کرو ۔ ایک بار پھر وہی باتیں شروع سے آخر تک دہرا دیں اور میرے سوال پھر گول کر دیے ۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ میں آپ کی ایک جیسی باتوں کے پہلے کتنی مرتبہ جواب دے چکی ہوں اور آپ پھر بات وہیں سے شروع کرتی ہیں جہاں سے پہلے ہو چکی ہوتی ہے ۔
کراچی میں ہونے والے مہاجر پختون فسادات پہلی بار نہیں ہوئے اور میں نے صرف یہ نہیں کہا کہ سارا ظلم پختونوں پر ہوا ہے ذرا آنکھیں کھول کر پڑھو ۔ میں نے لکھا ہے کہ مہاجر اور پختون دونوں پر ظلم ہوا ہے اور ظالم کون ہے یہ مجھ سے زیادہ آپ کو پتا ہے ۔
ایم کیو ایم نے تو ہر کسی سے لسانی جھگڑے کیے ہیں ۔ سندھی،پنجابی،پختون اور بلوچ سب ایم کیو ایم سے صرف اسی وجہ سے دور ہیں کہ انہیں اچھی طرح سمجھ آ چکی ہے ۔ جو جماعت اپنے بندوں کو کام پورا ہو جانے کے بعد مار دیتی ہے وہ باقی کے ساتھ کیا کرے گی ؟؟؟
اور پلیز اب کوئی نئی بات کیجئے گا ورنہ اپنی ایسی پوسٹوں کے جواب میں میرے سابقہ جواب اور اعتراض پڑھ لیجئے گا ۔ کیونکہ میں بھی آپ کی طرح آئیں بائیں شائیں نہیں کر سکتی ۔ میرا وقت بہت قیمتی ہے ۔:cool:
 
آفت

محفلین
میں نے پہلے بھی ایک سوال پوچھا تھا کہ مصطفٰی کمال کے ایسے کام بتائیں جن کو نعمت اللہ خان پچاس فی صد سے کم مکمل کر کے چھوڑ گیا ہو ۔ مجھے اس سوال کا بار بار اصرار کرنے کے باوجود بھی جواب نہیں ملا ۔ پھر کراچی میں ترقی کا دعوٰی کیوں؟؟؟؟
میں چاہوں تو نواز لیگ یا پیپلز پارٹی کے کئی کام بتا سکتی ہوں لیکن ایسا کر کے مجھ میں اور آپ میں فرق کیا رہ جائے گا ؟؟؟
عمران خاں کسی سرکاری پوسٹ پر نہیں رہے اور نہ وہ کبھی منسٹر رہا ہے کہ اس کے کاموں کو گنا جائے لیکن پھر بھی اس نے جو کام کیا ہے وہ پاکستان کے کتنے سیاست دان کر سکے ہیں ؟؟؟
لاہور میں کینسر اسپتال،میانوالی میں نمل یونیورسٹی اور کراچی میں کینسر اسپتال کے قیام کی تیاری ۔
شاید اس کے لیے بھی کسی چشمے کی ضرورت ہے ۔

متحدہ کام کر رہی ہے جسکی ملکی اور عالمی سطح پر تعریف ہو رہی ہے اور اسی لیے اسکی مثبت تعمیری کاموں پر تھڑیڈ شروع ہوتا ہے۔ اگر نواز شریف اور عمران خان دو چار تعمیری کاموں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے تو اس میں ہمارا کیا قصور؟ اور جو انہوں نے دو چار کام کیے ہیں اس پر نئے تھریڈ شروع کرنے پر ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا، مگر یہ کیا کہ جہاں ہم نے متحدہ کی تعمیری سرگرمیوں پر کوئی تھریڈ شروع کیا وہیں آپ کو ایسے تکلیف ہونا شروع گئی کہ ہر تھریڈ میں اپنے وہی پرانے گھسے پٹے الزامات کے ساتھ نمودار ہو جاتے ہیں اور ہر تھریڈ کو بحث کی نظر کر دیتے ہیں۔
کم از کم میرے علم کے مطابق اس فورم میں ایسی کوئی قانون نہیں ہے جو تعمیری سرگرمیوں پر تھریڈ شروع کرنے پر کوئی پابندی لگاتا ہو۔ اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی تکلیف ہے تو آپ ناظمین حضرات سے رابطہ کریں۔
 
آفت

محفلین
جواب ملنا ہوتے تو پہلی بار پوچھنے پر ہی مل جاتے ۔ جواب تو نہیں وہی باتیں بار بار دہرا رہی ہیں جو اپنی پہلی پوسٹ میں کر چکی ہوتی ہیں ۔ میں تو یہ بھی کہہ چکی ہوں کہ بجائے پڑھنے والوں کا ٹائم خراب کریں ۔ ہم سب نے اپنا اپنا نقطہ نظر بیان ک دیا ہے اب فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑ دینا چاہیئے ۔
آفت کیا آپ کو اپنے سوالوں کا جواب ملا ہے کہ نہیں ابھی تک مہوش بہن کو وقت نہیں ملا
 
میر انیس

لائبریرین
میں نے پہلے بھی ایک سوال پوچھا تھا کہ مصطفٰی کمال کے ایسے کام بتائیں جن کو نعمت اللہ خان پچاس فی صد سے کم مکمل کر کے چھوڑ گیا ہو ۔ مجھے اس سوال کا بار بار اصرار کرنے کے باوجود بھی جواب نہیں ملا ۔ پھر کراچی میں ترقی کا دعوٰی کیوں؟؟؟؟
میں چاہوں تو نواز لیگ یا پیپلز پارٹی کے کئی کام بتا سکتی ہوں لیکن ایسا کر کے مجھ میں اور آپ میں فرق کیا رہ جائے گا ؟؟؟
عمران خاں کسی سرکاری پوسٹ پر نہیں رہے اور نہ وہ کبھی منسٹر رہا ہے کہ اس کے کاموں کو گنا جائے لیکن پھر بھی اس نے جو کام کیا ہے وہ پاکستان کے کتنے سیاست دان کر سکے ہیں ؟؟؟
لاہور میں کینسر اسپتال،میانوالی میں نمل یونیورسٹی اور کراچی میں کینسر اسپتال کے قیام کی تیاری ۔
شاید اس کے لیے بھی کسی چشمے کی ضرورت ہے ۔
محترمہ میرے جواب سے یا نہ سمجھئے گا کہ میری وابستگی ایم کیو ایمکو ساتھ ہے میرا تعلق ایم کیو ایم سے بالکل نہیں ہے پر میں مصطفٰے کمال کا دیوانہ ہوں اور میں کیا ہر وہ شخص جو کراچی میں رہتا ہے اور اسنے بلدیاتی نظام کا ہر دور دیکھا ہے وہ دیوانہ ہوگا اس شخص کے کام پر دیکھئے سب باتوں کو بالاِ طاق رکھ کر ہم کو اتنا کم ظرف نہیں ہونے چاہئے کہ کسی کے اچھے کام کو اسکی پارٹی وابستگی کی وجہ سے ٹھکرادیں۔ میرے والدین نے جماعت اسلامی کو ووٹ دالے اور اس دور میں ہر کوئی ڈالتا تھا میں کوئی 15 یا 16 سال کا ہونگا مجھے اچھی طرح یاد ہے کراچی سے ہمیشہ جماعتِ اسلامی کا مئیر آتا تھا مگر کوئی کام نہیں ہوتا تھا اسوقت جماعت والے جناب عبدالستار افغانی کو بابائے کراچی کہتے تھے پر یقین کریں کہ بقر عید کے مہینوں بعد بھی جانوروں کی غلاظت ایک عرصے تک پڑی نظر آتی تھی۔ پھر یہ دور گیا اور ایم کیو ایم کا دور آیا فاروق ستار مئیر بنے تو کراچی کافی سنبھلا سنبھلا لگا جو میدان ویران پڑے ہوتے تھے ان میں پارک بنائے گئے اور یہ سلسلہ جب سے ہی شروع ہوا تھا۔ پھر کافی عرصہ تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے ۔کافی عرصہ بات مشرف صاحب نے یہ سلسلہ دوبارا شروع کیا تو جناب نعمت اللہ صاحب ناظم کراچی بنے سب نے دیکھا انہوں نے کیسا کام کیا اور اچھا ہی کیا پر یہ کیا بات ہوئی کہ ایک آدمی جس کام کے لئے آیا ہے اگر وہ کرے تو بینر بھی لگوائے یہ میں نے کسی دور میں نہیں دیکھا کہ اگر ایک ٹوٹی سڑک صحیح کرادی تو شاباش نعمت اللہ کا بورڈ لگوادیا تاکہ جسکو نہ پتہ ہو وہ بھی جان لے۔ پر اگر انہوں نے اتنے کام کئے تھے تو وہ نا مکمل کیوں چھوڑے کہ آجتک جو بھی کام ہورہا ہے ان میں سے آدھے انہوں نے شروع کئے ہوئے تھے۔ جب وہ اتنے با صلاحیت تھے کہ انکے 4 سال کہ دور کے آدھے کام اب مزید 4 سال گزرنے کے بعد بھی چلے جارہے ہیں تو اپنے دور میں تو انکو کراچی کو ایسے شہر بنانا چاہئے تھا جسکی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔آپ نے جو مہوش سے سوال کیا ہے اس سے پہلے خود جاکر اورنگی بلدیہ سعود آباد ہی کا ایک چکر لگا آئیں اور وہاں کے مکینوں سے پوچھیں کہ وہاں کا نقشہ ہی اس دور میں بدل دیا گیا ہے میں آج سے 5 سال پہلے وہاں سے اکثر گزرتا تھا پر ابھی عید سے پہلے جب میں وہاں سے گزرا تو حیران ہی رہ گیا کہ یہاں کا بھی کیا کوئی ناظم اتنا خیلا رکھ سکتا ہے ۔ لیاری میں پاکستان بننے کے بعد سے اب تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا اب وہاں جاکر پوچھیں سیاسی وابستگی سے ہٹ کر ہر شخص صرف مصطفٰے کمال کو دعائیں دیتا ہے۔ہر جگہ سیاسی وابستگی نہیں دیکھی جاتی کہیں اپنے دل کی بات بھی کی جاتی ہے۔ میں تو کہتا ہوں یہ ساری بحث چھوڑ کر ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر صرف اب پاکستان بچانے کی کوشش کریں ورنہ اگر ہم میں اتنا ہی تعصب رہا تو خدا نہ کرے ہم دوبارا غلام نہ بن جائیں اور بعد میں روئیں کہ ہم نے آزادی کی قدر نہیں کی
 
غازی عثمان

محفلین
ان فسادات میں متحدہ کے حامی مہاجروں کے علاقے میں انتہائی قتل اور نقصان ہوا اور کئی بچیوں کی عزتیں لوٹی گئیں۔ اب آپ کا یہ حسن کرشمہ ساز ہے کہ آپ ان متحدہ کے حامی مہاجروں کے اس قتل عام اور عزتیں لٹنے پر پھر متحدہ کو اسکا الزام دے رہی ہیں۔

یہ ایک بے بنیاد الزام ہے، کئی کا لفظ استعمال کرکے آپ ثابت کررہی ہیں کہ آپ کو خود بھی حقیقت کا علم نہیں اور اس بارے میں کوئی اعداد و شمار یار حوالے پیش نہیں کرسکتیں، میں اس کا مطلب یہ اخذ کرتا ہوں کہ یہ بھی آپ کو ہونے والے الہامات میں سے ایک ہے (‌ بوری بند لاشیں متحدہ کے کارکنوں کی تھیں، اور زلزے سے متاثرہ کشمیریوں نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا وغیرہ (

لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ متحدہ اور اے این پی کی اس لڑی میں کراچی کے مصوم شہریوں‌ کا ناقابل تلافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے، اللہ تعالی ان قاتل گروہوں کی رسی تنگ کرے آمین،
 
غازی عثمان

محفلین
میں کوئی 15 یا 16 سال کا ہونگا مجھے اچھی طرح یاد ہے کراچی سے ہمیشہ جماعتِ اسلامی کا مئیر آتا تھا مگر کوئی کام نہیں ہوتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جناب نعمت اللہ صاحب ناظم کراچی بنے سب نے دیکھا انہوں نے کیسا کام کیا اور اچھا ہی کیا پر یہ کیا بات ہوئی کہ ایک آدمی جس کام کے لئے آیا ہے اگر وہ کرے تو بینر بھی لگوائے یہ میں نے کسی دور میں نہیں دیکھا کہ اگر ایک ٹوٹی سڑک صحیح کرادی تو شاباش نعمت اللہ کا بورڈ لگوادیا تاکہ جسکو نہ پتہ ہو وہ بھی جان لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ کراچی کی تاریخ میں جماعت اسلامی کے صرف دو میئر آئے ہیں ، عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان ، ہمیشہ کونسا والا میئر آتا تھا وضاحت درکار ہے۔

۔۔۔۔۔۔ کبھی کوئی بورڈ نہیں‌ لگوایا گیا ،، البتہ شاباش نعمت اللہ کا بینر اہلیان علاقہ یا محلہ کی جانب سے لگایا جاتا تھا ،،

لیکن کیا کبھی آپ نے یہ بینر نہیں‌ پڑھے ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوسائٹی کی عوام کے لئے تحفہ ، قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت سوسائٹی کی مین ہول کے ڈھکنے لگوانے کا کام مکمل
منجانب حق پرست ناظم یوسی نمبر 6 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹاؤن

اس کے نیچے میں نے مارکر سے لکھ دیا تھا ، " تم لوگ اتنے کام چور ہو کے گٹر کے ڈھکن لگوانے کے لئے بھی الطاف بھائی کو خصوصی ہدایت دینے پڑتی ہے ،، خود سے کام نہیں کرسکتے کیا :rollingonthefloor::dancing:
 
غازی عثمان

محفلین
الیکشن باءیکاٹ کرنے کی دونوں ہی وجوہات تھیں اور ایم کیو ایم کو شروع سے ہی اس سسٹم پر اختلاف تھا۔
http://www.newsline.com.pk/NewsSept2001/specialreport3.htm
/QUOTE]

ان سوالوں کا جواب آپ گول کر گئیں ، جب تقسیم پر اعتراض تھا کو تو انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان ہی کیوں کیا تھاجب کہ یہ تقسیم پہلے ہی ہوچکہ تھی، اعلان کیا تھا تو بائیکاٹ‌ کیو‫‫ں اور کس کے کہنے پر کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حقیقی کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھی کئی دن تک کہتے رہے کہ ہم بائیکاٹ نہیں کریں گے (‌ ویسے انہیں بائیکاٹ کرنے کا کون کہہ رہا تھا جسے یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نہیں کریں گے(
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کافی دن الیکشن مہم بھی چلائی اور پھر اچانک بنا کوئی وجہ بتائے کس کے کہنے پر اور کیوں بائیکاٹ کیا، ویسے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے وہی وجہ بتائی تھی جو حقیقی نے بتائی تھی کہ انہیں نشستوں کی تقسیم پر اعتراض ہے ، اگر یہی وجہ تھی تو وہ انہوں نے بطور احتجاج الیکشن میں حصہ نہیں لیا، یعنی پہلے وہ حصہ لے رہے تھے اسی تقسیم پھر اچانک انہیں اعتراض شروع ہوگا اور انہوں نے بائیکاٹ کردیا، اب اس میں دھوکا کہاں سے آگیا کیا کسی پارٹی کا متحدہ کے ساتھ معاہدہ تھا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لینا ہے اور اس نے اسے دھوکہ دے کر اپنا ناظم بنوالیا اور متحدہ کے شریف بچے دیکھتے رہ گئے،
 
مہوش علی

لائبریرین
الیکشن باءیکاٹ کرنے کی دونوں ہی وجوہات تھیں اور ایم کیو ایم کو شروع سے ہی اس سسٹم پر اختلاف تھا۔
http://www.newsline.com.pk/newssept2001/specialreport3.htm
/quote]

ان سوالوں کا جواب آپ گول کر گئیں ، جب تقسیم پر اعتراض تھا کو تو انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان ہی کیوں کیا تھاجب کہ یہ تقسیم پہلے ہی ہوچکہ تھی، اعلان کیا تھا تو بائیکاٹ‌ کیو‫‫ں اور کس کے کہنے پر کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حقیقی کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھی کئی دن تک کہتے رہے کہ ہم بائیکاٹ نہیں کریں گے (‌ ویسے انہیں بائیکاٹ کرنے کا کون کہہ رہا تھا جسے یہ کہہ رہے تھے کہ ہم نہیں کریں گے(
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کافی دن الیکشن مہم بھی چلائی اور پھر اچانک بنا کوئی وجہ بتائے کس کے کہنے پر اور کیوں بائیکاٹ کیا، ویسے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے وہی وجہ بتائی تھی جو حقیقی نے بتائی تھی کہ انہیں نشستوں کی تقسیم پر اعتراض ہے ، اگر یہی وجہ تھی تو وہ انہوں نے بطور احتجاج الیکشن میں حصہ نہیں لیا، یعنی پہلے وہ حصہ لے رہے تھے اسی تقسیم پھر اچانک انہیں اعتراض شروع ہوگا اور انہوں نے بائیکاٹ کردیا، اب اس میں دھوکا کہاں سے آگیا کیا کسی پارٹی کا متحدہ کے ساتھ معاہدہ تھا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لینا ہے اور اس نے اسے دھوکہ دے کر اپنا ناظم بنوالیا اور متحدہ کے شریف بچے دیکھتے رہ گئے،
متحدہ نے جن دو بنیادوں پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا، وہ انہوں نے خود بیان کی ہیں، اور انہیں کی زبانی ان باتوں کو میں نے یہاں پر پیش کر دیا ہے۔
اور مجھے علم ہے کہ جماعت اسلامی کا نام آتے ہیں آپکا دل اچانک سمندر کی طرح وسیع ہو جاتا ہے اور اُسے ہزار قتل بھی معاف ہو جاتے ہیں، مگر میرے نزدیک جماعت اسلامی کھلا دھوکا دے رہی تھی جب ایک طرف وہ آمریت کے خلاف نعرے لگا رہی ہوتی ہے اور دوسری طرف خود اُن الیکشنز سے قبل جا کر آمر کی اسٹیبلشمنٹ میں جا کر بیٹھی ہوئی تھی اور سازشیں کروا کر حلقوں کی تقسیم ایسے منصوبے کے ساتھ کروا رہی تھی جس سے اسے زیادہ سے زیادہ سیٹیں مل سکیں۔ یہ کھلی دھاندلی ہے، مگر کیا ہے کہ جماعت کے جرائم کے معاملے میں آپ کا دل اچانک سمندر ہو جاتا ہے اور اُسے ہزار قتل بھی معاف ہو جاتے ہیں۔
 
تیشہ

محفلین
:party::party:

آج میں اپنا قرضہ اتارُ کر آرہی ہوں ہزار پاؤنڈ کا ،، جو ماسٹر کارڈ سے یوز کیا تھا :happy:
مگر میں نے ملک سنوارنے کو قرضہ نہیں اتارہ ۔۔بلکے پھر سے قرضہ لینے کو پہلے والا اتارا ہے ۔

:headphone:
 
گرائیں

محفلین
ہمارے حکمرانوں کا سابقہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ تمام امداد چند لوگوں کی جیبوں میں چلی جاتی ہے اور خمیازہ ہم عوام کو بھگتنا پڑتا ہے بالکل اسی طرح جس طرح عوام میاں نواز شریف کی اپیل پر قرض اتارو ملک سنوارو میں دل کھول کر پیسہ دیا لیکن آج تک اس رقم کا معلوم نہیں ہوا کہ کہاں گئی۔

دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میاں نواز شریف نے صنعتکار کے ساتھ ساتھ وڈیرہ بننے کے لئے غریب لوگوں کی زمینیں زبردستی ہتھیانے کا فیصلہ کیا ۔ اس مقصد کیلئے رائیونڈ کے 6 دیہات کی 2000 ایکڑ اراضی حاصل کی ۔ اس میں سے 1700 ایکڑ پر پھیلا ہوا رائیونڈ پیلس بنایا جس پر قومی خزانے سے فوری طور پر 25 کروڑ روپے خرچ کردیئے ۔

اس محل کو وزیر اعظم کیمپ آفس کا درجہ دے دیا گیا اور pwd کو رہائش گاہ کے ترقیاتی کاموں کے اخراجات ادا کرنے کا پابند بنادیا ۔ کیمپ آفس کی تزئین و آرائش کے لئے 80 ملین روپے 24 گھنٹے میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے منظور ہوئے اور کام شروع کردیا گیا ۔ ریاستی قانون کے مطابق کسی کیمپ آفس پر مستقل نوعیت کی کوئی تعمیرات نہیں کی جا سکتیں لیکن تمام قوانین کو روند دیا گیا ۔ اس کے علاوہ محل تک گیس پہنچانے کیلئے 70 ملین روپے، سڑکوں پر 320 ملین روپے، نہر کو پختہ کرنے پر85 ملین روپے، بجلی کا نیا نظام بنانے کیلئے 50 ملین روپے اور ٹیلی فون ایکسچینج پر 20 ملین روپے خرچ کئے گئے ۔ حکومتی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میاں نواز شریف اورشہباز شریف نے صر ف انکم ٹیکس او رویلتھ ٹیکس کی مد میں 1 ارب 79 کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 293 روپے کا نقصان پہنچایا۔

قرض اتار و ملک سنوارو سکیم میں اکٹھی ہونے والی اربوں روپے کی رقم کہاں گئی یہ سوال آج بھی جواب مانگتا ہے ۔ اس رقم کا گم ہو جانا ایک سوالیہ نشان ہے ۔ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ملک میں ایمرجنسی نافذکر کے عام پاکستانیوں کو 11 ارب ڈالر سے محروم کردیا ۔ یہ رقم کہاں گئی آج تک ایک معمہ ہے ؟

سابقہ وزیر اعظم میاں صاحب کی شخصیت بد عنوانی ، بد انتظامی اور آمرانہ رویوں سے بھرپور ہے ۔ کرپشن سے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنا کر ملکی معیشت کو تباہ کر کے خزانہ خالی کر دیا ۔ اختیارات کے با جا استعمال سے اداروں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا، قرض اتارو ، ملک سنوارو مہم اور فارن کرنسی اکاؤنٹ منجمد کرنا ان کے سیاہ کارنامے ہیں ۔

اور جب کشتی منجھدار میں تھی خود نکل گئے"انڈرٹیکنگ" دے کر
pmln.gif

میں کئی مرتبہ اپنے اس خدشے کا اظہار کر چکا ہوں کہ ایم کیو ایم کی پالیسی کسی بھی وقت بد ل سکتی ہے، اور میں نے یہاں محفل میں بھی کئی مرتبہ اہم موضوعات پر بحث کے دوران اس خدشے کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

اب مدعی سست گواہ چست کے مسڈاق مسمی فرحان دانش کی اس کوشش کو ہی لے لیجئے۔ اپنی طرف سے انھوں نے تو بہت اچھی کوش کی مگر کیا کریں لندن میں بیٹھے الطاف بھائی کو پسند نہیں کہ فرحان کی بِستی نہ ہو۔

مثال کے طور پر یہ دیکھیں۔

موصوف کا یہ بیاں محفل میں ان کے متشدد حامیان کے بہت سے دلائل کی قلعی کھول دے گا کہ ایم کیو ایم کبھی کسی کے پاس نہیں گئی ، بلکہ دوسرے ہمیشہ ایم کیو ایم کے پاس آئے۔

ملاحظہ کیجئے۔

logo.jpg

1100772909-1.gif

میرا فرحان دانش اور کاشفی سے سوال ہے، کیا اب بھی جب کہ الطاف حسین نے کہہ دیا ہے کہ مسلم لیگ نواز سے کوئی دشمنی نہیں ہے، آپ لوگ نواز اور شہباز کو بے غیرت اور نہ جانے کیا کیا کہتے رہیں گے یا متحدہ کی پالیسی کے مطابق یو ٹرن لے لیں گے؟
 
اختلافات اپنی جگہ لیکن میں نے کب نواز اور شہباز کو بے غیرت کہا ہے ؟؟؟؟
 
اشتیاق علی

لائبریرین
سیاستدانوں کے درمیان تو کٹی کیا کٹیاں ہوتی ہی رہتی ہیں۔ جانے کتنی بار ایک دوسرے سے روٹھتے ہیں اور بعد میں پھر مان جاتے ہیں۔
 
راشد احمد

محفلین
ساری مفادات کی جنگ ہے جب ضرورت ہوتی ہے تو صلح کرلیتے ہیں اور جب ضرورت نہ ہو تو پھر الزام تراشی شروع ہوجاتی ہے
 
Top