نکالنا حلق سے “ق” کا اور حالت فدوی کی

بدتمیز

محفلین
لکھاری صاب، ادیب لوگ ایک پرچے کے لئے ایک ہی مضمون لکھتے ہیں آپ ہر جگہ چھاپتے جا رہے ہیں۔ ابھی پتہ چلے کہ جناب نے گھر کے دروازے پر بھی فوٹو کاپی چھپوا کر لگائی ہوئی ہے اور جمعہ کی نماز کے بعد گلے میں لٹکا کر مسجد کے باہر کھڑے ہیں۔ :twisted: یا سگنل پر بسوں اور رکشوں میں‌پھینک رہے ہیں اور پھر مار پڑی ہے کہ رقعے پھینکے جا رہے تھے :twisted:
 

فرضی

محفلین
قاف کی کھینچا تانی سے کافی محفوظ ہوئے۔ شاکر بھائی کمال کا لکھتے ہیں آپ بھی۔ ہمارے قاری صاحب ہمیں قاف، قوف کر کے پڑھایا کرتے تھے۔ شاید ہمارے بھی گلے سے نکلنا مشکل تھااس لیے قاری صاحب نے قوف کر دیا تاکہ کتے والی کاف کے ساتھ مطابقت نہ رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے کہا:
لکھاری صاب، ادیب لوگ ایک پرچے کے لئے ایک ہی مضمون لکھتے ہیں آپ ہر جگہ چھاپتے جا رہے ہیں۔ :twisted:

شاکر نے کونسا کسی جریدے میں یہ مضمون چھپوا دیا ہے؟ اگر کوئی اپنے بلاگ پر کی گئی پوسٹ یہاں شئیر کرنا چاہتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت اچھے بہت خوب شاکربھائی،
ق کی بہت کھینچائی کی ہے آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:


والسلام
جاویداقبال
 

بدتمیز

محفلین
شئیرنگ پر کب منع کیا۔ جس پر مجھے اعتراض ہوتا ہے انہوں نے وہ حرکت نہیں کی۔ میں تو ان کو چھیڑ رہا ہوں وہ ہیں کہ کہیں چھپ گئے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا مضمون لکھا ہے شاکر۔ لیکن کیا تم کو معلوم ہے کہ قاف کا مسئلہ ہندوستان میں حیدر آباد والوں کو بھی ہے۔ یہ اسے اکثر خ کی طرح تلفظ کرتے ہیں۔ بلکہ اس حرف کو بھی خاف کہتے ہیں!! اور جب اس کو انگریزی میں لکھتے ہیں تو مثلاً ’مختار‘ کو اتنی شکلوں میں لکھا جاتا ہے۔
Mukhtar
Muqtar
Muqhtar
ایک لطیفہ یہ ہے کہ حیدر آبادی بیویاں قسم نہیں‌کھاتیں۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ معاف کرئے خصم کھا جاتی ہیں :(
پنجابی میں ایک صلوٰت ہے “ کصما نوں کھا نیاں“ یہاں کصم بمعنی خصم ہی ہے۔
 

مدرس

محفلین
اگر ان کی والدہ ماجدہ شاکر کی جگہ شاقر نام رکھ دیتی تو شاید
ان پر بڑا احسان ہو تا ۔
 

جیہ

لائبریرین
پتا نہیں ہمارے ہنستے مسکراتے اور بذلہ سنج شگفتہ مزاج شاکر عزیر کہاں گم ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ایک بور سے صاحب "دوست" کے نام سے ہفتے میں ایک بار آ کر بور سے ٹیکنیکی دھاگوں چند لفظ گھسیڑ کر چکے جاتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
پتا نہیں ہمارے ہنستے مسکراتے اور بذلہ سنج شگفتہ مزاج شاکر عزیر کہاں گم ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ایک بور سے صاحب "دوست" کے نام سے ہفتے میں ایک بار آ کر بور سے ٹیکنیکی دھاگوں چند لفظ گھسیڑ کر چکے جاتے ہیں۔
ہاہاہا ۔۔۔۔ واقعی!
 

ابوشامل

محفلین
لسانیات نے شاکر نکما کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
(میں نے سوچا "ق، ق" بہت ہو گئی اب واپس "ک" پر آ جانا چاہیے :) )
 
Top